کسی غیر کو درد سُنانے کی ضرورت کیا ہے
اپنے جھگڑے میں زمانے کی ضرورت کیا ہے
زندگی یوں بھی بہت کم ہے محبت کے لیئے
رُوٹھ کر پھر وقت گنوانے کی ضرورت کیا ہے
یہاں تو زندگی کے موضوع پر بیت بازی شروع ہو گئی۔ نبیل اسے بیت بازی کی فورم میں منتقل کر دیں۔ ہاں ماوراء کی پوسٹ کی ہوئی نظم اچھی ہے، مگر ماورا یہ تو بتاؤ کہ یہ ہے آخر کس کی؟
درد کا شعر ہے
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
ہم تو اس جینے کے ہاتھوںمر چلے
لیکن اتنے اشعار پڑھ کر تو مجھے کشور کا گیت یاد آجاتا ہے
زندگی پیار کا گیت ہے اسے ہر دل کو گانا پڑے گا
زندگی غم کا ساگر بھی ہے اس کے اس پار جانا پڑے گا