گفتگو - 8 مئی، 2018ء - مردِ حر

منیب الف

محفلین
ذہنی شعور = conscious mind
ذہنی تحت الشعور / لاشعور = subconscious mind
شعورِ (اصلی) / روح = soul
لاشعوری / لاروحی = not sensing the soul
 

نور وجدان

لائبریرین
روح ذہنی شعور ہے، ایسا میں نے نہیں کہا۔
شعور روح کا دوسرا نام ہے، یہ میں نے کہا ہے۔
مشکل فلسفہ ہے بھئی جس میں روح.شعور ہے جو ذہنی شعور کے پیچھے کھڑی ہے اور وہ شعور ہے جس کو نفی اثبات سے حاصل کیا گیا ہے جبکہ لا روح کی نفی ممکن ہی نہیں. روح اور لا روح کچھ نہیں بلکہ اپ کی اپنی تقسیم ہے خدا کو سمجھنے کی
 

نور وجدان

لائبریرین
ذہنی شعور = conscious mind
ذہنی تحت الشعور / لاشعور = subconscious mind
شعورِ (اصلی) / روح = soul
لاشعوری / لاروحی = not sensing the soul
Why to appraoch this insanity? Why to revert back into sanity?

جنون کے بنا کیا ممکن ہے کچھ ؟ شعور روح کہیے تو بات بنتی ہے ذہنی شعور کی طرح اور شعور روح کے بعد لاروحی کا فلسفہ ہے کیا؟
 

منیب الف

محفلین
مشکل فلسفہ ہے بھئی
لاروحی کا فلسفہ ہے کیا؟
یہ فلسفہ نہیں، نہ ہی میں کوئی فلسفی ہوں۔
میری باتوں کو فلسفہ نہ سمجھیے / کہیے۔
انھیں میں نے کتابوں میں نہیں پڑھا، نہ کسی سے سنا ہے، بلکہ میں نے انھیں جانا ہے، جیا ہے، پیا ہے۔
جو کچھ آپ سے کہہ رہا ہوں، وہ میرا ذاتی تجربہ و مشاہدہ ہے۔
اپ کی اپنی تقسیم ہے خدا کو سمجھنے کی
خدا کو سمجھا نہیں جاتا، محسوس کیا جا سکتا ہے (زیادہ سے زیادہ)
اور ہر ایک کو اپنی ہی تقسیم کرنی پڑتی ہے۔ آپ کو بھی کرنی پڑے گی۔
بلکہ شاید کرنی نہیں پڑتی، اپنے آپ ہو جاتی ہے جب جان لیا جاتا ہے۔
اور وہ شعور ہے جس کو نفی اثبات سے حاصل کیا گیا ہے
جنون کے بنا کیا ممکن ہے کچھ ؟
نفی اثبات، جنون۔۔ میں نہیں جانتا ان کی تعریف آپ کے نزدیک کیا ہے۔
اگر آپ عمومی دینی تشریحات اور صوفیانہ توضیحات کو مدِ نظر رکھیں گی، تو میری تعریفات کہیں پیچھے ہی کھو جائیں گی۔
ان تراکیب کو ذہن سے محو ہونے دیجیے۔
میری تحریر کو سمجھنے کے لیے میری اصطلاحات پہ فوکس کیجیے۔
کیا اب آپ اپنے سوالات کو rephrase کر کے لکھ سکتی ہیں؟
 

نور وجدان

لائبریرین
یہ فلسفہ نہیں، نہ ہی میں کوئی فلسفی ہوں۔
میری باتوں کو فلسفہ نہ سمجھیے / کہیے۔
انھیں میں نے کتابوں میں نہیں پڑھا، نہ کسی سے سنا ہے، بلکہ میں نے انھیں جانا ہے، جیا ہے، پیا ہے۔
جو کچھ آپ سے کہہ رہا ہوں، وہ میرا ذاتی تجربہ و مشاہدہ ہے۔

خدا کو سمجھا نہیں جاتا، محسوس کیا جا سکتا ہے (زیادہ سے زیادہ)
اور ہر ایک کو اپنی ہی تقسیم کرنی پڑتی ہے۔ آپ کو بھی کرنی پڑے گی۔
بلکہ شاید کرنی نہیں پڑتی، اپنے آپ ہو جاتی ہے جب جان لیا جاتا ہے۔


نفی اثبات، جنون۔۔ میں نہیں جانتا ان کی تعریف آپ کے نزدیک کیا ہے۔
اگر آپ عمومی دینی تشریحات اور صوفیانہ توضیحات کو مدِ نظر رکھیں گی، تو میری تعریفات کہیں پیچھے ہی کھو جائیں گی۔
ان تراکیب کو ذہن سے محو ہونے دیجیے۔
میری تحریر کو سمجھنے کے لیے میری اصطلاحات پہ فوکس کیجیے۔
کیا اب آپ اپنے سوالات کو rephrase کر کے لکھ سکتی ہیں؟
لفظوں کو اس قدر گرفت میں لینے سے معانی بدل جاتے ہیں مگر بسا اوقات مختلف لفظیات کے معانی یکساں ہیں. جیسا کہ خدا کو سمجھنا، پہچاننا یا محسوس کرنا. جس قدر علم بکھرا ہوا ہے، جو کتابیں، مضامین ہائے زندگی موجود ہیں یہ ہر کسی کے ذاتی، داخلی، مشاہدات و تجربات ہوتے ہیں. اس لیے میں نے اسی مناسبت سے فلسفہ کہ دیا مگر لگتا ہے غلط لفظ منتخب کرگئی . میں نے تو اوپر بھی اپنی سمجھ لکھی تھی . مجھے حقیقت میں سمجھ نہیں آئی روح کا شعور انسانی شعور کیسے ہے اور روح کی نفی لا روح کیسے ہے جبکہ روح جسم سے مکمل الگ کیفیت میں ہے تو ذہن کے پیچھے کیوں کھڑی ہے. اس کے سمت پیچھے کیوں متعین ہے. روح تو اسکا امر ہے اور امر الہی کو لا روح کیسے کہ دوں. ایک انسانی روحی شعور کا ایک لاشعور کیسے بن گیا کیونکہ روح نہ کچھ بھولتی ہے نہ سمت بدلتی ہے جبکہ روح کی روشنی ختم ہوتی جاتی ہے.
 

منیب الف

محفلین
مجھے حقیقت میں سمجھ نہیں آئی روح کا شعور انسانی شعور کیسے ہے
روح کا شعور نہ کہیے۔
روح کا احساس کہہ لیجیے۔
نہیں تو بات مزید الجھ جائے گی۔
انسانی شعور کی نئی ترکیب بھی بروئے کار نہ لائیے، ان اصطلاحات کو مدِ نظر رکھیے:
ذہنی شعور = conscious mind
ذہنی تحت الشعور / لاشعور = subconscious mind
شعورِ (اصلی) / روح = soul
لاشعوری / لاروحی = not sensing the soul
کرنا ہی چاہیں تو مندرجہ بالا کے مجموعے کو انسانی شعور سے تعبیر کر سکتے ہیں۔
روح کی نفی لا روح کیسے ہے
روح کی نفی ممکن نہیں۔
روح تو ہر حالت میں موجود ہے لیکن اسے بھول جانا ممکن ہے۔
لاروحی سے روح کا انکار مراد نہیں، بلکہ وہ حالت ہے جس میں روح کا احساس مٹ جائے۔
جبکہ روح جسم سے مکمل الگ کیفیت میں ہے تو ذہن کے پیچھے کیوں کھڑی ہے. اس کے سمت پیچھے کیوں متعین ہے.
دو باتیں ہیں:
پہلی بات روح جسم سے مکمل الگ کیفیت میں نہیں ہے۔
روح اور جسم مل کر ہی function کرتے ہیں۔
ہاں، اس کا امکان ضرور ہے کہ روح اتنی لطیف ہو جائے کہ اسے جسم کی ضرورت نہ رہے، اسے ہندی میں نروان کہتے ہیں۔
دوسری بات جب میں نے کہا روح پیچھے کھڑی ہے تو ساتھ یہ علامت / لگا کر اوپر بھی لکھا تھا۔
پیچھے کہنے یا اوپر کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ واقعی پیچھے یا اوپر ہے۔
(آپ اپنے سر کو گھما کے یا اٹھا کے نہ دیکھنے لگ جانا کہ میری روح کدھر ہے :))
مراد ہے ذہن / ذہنی شعور سے اَپر لیول پر کام کرنے والی، ذہن کو بھی supervise کرنے والی وہ روح ہے۔
روح کی مثال تو نور کی سی ہے جسکی تمثیل میں سورہ النور کی آیت اللہ نور السماوت سے دے سکتی ہوں
میری کوشش ہو گی کہ آپ یہاں تک آئیں کہ روح کی مثال ہی نہ دینی پڑے بلکہ آپ اسے محسوس کرنے لگیں۔
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
روح کا شعور نہ کہیے۔
روح کا احساس کہہ لیجیے۔
نہیں تو بات مزید الجھ جائے گی۔
انسانی شعور کی نئی ترکیب بھی بروئے کار نہ لائیے، ان اصطلاحات کو مدِ نظر رکھیے:

کرنا ہی چاہیں تو مندرجہ بالا کے مجموعے کو انسانی شعور سے تعبیر کر سکتے ہیں۔

روح کی نفی ممکن نہیں۔
روح تو ہر حالت میں موجود ہے لیکن اسے بھول جانا ممکن ہے۔
لاروحی سے روح کا انکار مراد نہیں، بلکہ وہ حالت ہے جس میں روح کا احساس مٹ جائے۔

دو باتیں ہیں:
پہلی بات روح جسم سے مکمل الگ کیفیت میں نہیں ہے۔
روح اور جسم مل کر ہی function کرتے ہیں۔
ہاں، اس کا امکان ضرور ہے کہ روح اتنی لطیف ہو جائے کہ اسے جسم کی ضرورت نہ رہے، اسے ہندی میں نروان کہتے ہیں۔
دوسری بات جب میں نے کہا روح پیچھے کھڑی ہے تو ساتھ یہ علامت / لگا کر اوپر بھی لکھا تھا۔
پیچھے کہنے یا اوپر کہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ واقعی پیچھے یا اوپر ہے۔
(آپ اپنے سر کو گھما کے یا اٹھا کے نہ دیکھنے لگ جانا کہ میری روح کدھر ہے :))
مراد ہے ذہن / ذہنی شعور سے اَپر لیول پر کام کرنے والی، ذہن کو بھی supervise کرنے والی وہ روح ہے۔

میری کوشش ہو گی کہ آپ یہاں تک آئیں کہ روح کی مثال ہی نہ دینی پڑے بلکہ آپ اسے محسوس کرنے لگیں۔
ایسی لطافت نصیب کم کم ہوتی ہے شاید آپ اسی کو لا روحی سے تعبیر کررہے ہیں. ابھی تو بھید کھلنے باقی ہیں. ابھی تو اسرار کی گنجائش ہے. روح کو سپرپاور بنانے والا انجن بنانا مشکل ہے. یہی حکمت ہے جو گمشدہ ہے.
 
Top