تاہم آرٹ فلموں کے شائقین کوکمرشل فلمیں پٹی پٹی سی لگتیں ہیں.کم ازکم مابدولت تو غیرفطری مناظراورکردارنگاری کا ہمیشہ ہی ایک جارح ناقد رہے ہیں !!!جی بالکل۔
آرٹ فلمیں تقریباََ ہمیشہ ناکام ہی جاتی ہیں۔ ماچس بھی صرف بھارتی پنجاب میں بہتر چلی تھی۔ میوزک کا تو کیا ہی کہنا۔
برسبیلِ تذکرہ مایامیم صاب بھی آرٹ فلم تھی، اور ایسی پٹی کہ کسی نے اس کا نام بھی شاید ہی سنا ہو۔ لیکن کمال کی فلم ہے اور باکمال میوزک۔
بجا فرمایا جناب۔ ہمیں بھی آرٹ فلمیں ہی زیادہ پسند رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل ایک لڑی میں اپنی پسندیدہ فلموں کی مختصر فہرست بھی شامل کی تھی۔ ان میں بھی اکثریت آرٹ فلموں کی ہی تھی۔تاہم آرٹ فلموں کے شائقین کوکمرشل فلمیں پٹی پٹی سی لگتیں ہیں.کم ازکم مابدولت تو غیرفطری مناظراورکردارنگاری کا ہمیشہ ہی ایک جارح ناقد رہے ہیں !!!