گلو بٹ ضمانت پر رہا

شمشاد

لائبریرین
جو چاہے آپ کا حسن کرشمہ ساز کرے۔

یہ تو پی ایم ایل (ن) کا ایک گلو بٹ ہے۔ اگر 100 بھی ہوتے تو ضمانت پر رہا ہو جاتے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ضمانت پر رہا ہونے اور بری ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ میرے خیال میں تو گاڑیوں کے شیشے توڑنا قابلِ ضمانت جرم ہے۔
 
دوست

محفلین
بی بی ضمانت صرف قتل کے مجرم کی ناممکن حد تک مشکلات میں شمار ہوتی ہے۔یقین نہیں آتا تو کسی وکیل سے پوچھ پرتیت فرما لیں۔
ایک چیز کو میڈیا نے ہائپ دے دی، عوام اس کی گواہ بن گئی تو وہ جرم قتل نہیں بن گیا املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ہی رہا ہے۔ عدالتوں کا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے۔ وہ جذباتیت پر نہیں چلتیں، یا لاہور ہائی کورٹ کے خلاف بھی لانگ مارچ+انقلاب مارچ کرنا ہے اب؟
 
loneliness4ever

محفلین
ضمانت پر رہا ہونا تو تھا
مگر عدالت کو اپنا یہ فیصلہ کچھ دن بعد سنانے چاہیئے تھا
اب لوگوں کو اشتعال میں لانے کے لئے رہنمائوں کے پاس ایک اور بہانہ مل گیا
 
ابن رضا

لائبریرین
ضمانت پر رہا ہونے اور بری ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ میرے خیال میں تو گاڑیوں کے شیشے توڑنا قابلِ ضمانت جرم ہے۔
تقریباً دو ماہ گزر گئے ریمانڈ بھگتاتے، اعترافِ جرم بھی ہوچکا، واضح ثبوت بھی مل چکے گویا تمام قانونی کاروائیاں بھی ہو چکیں تو پھر بجائے ایسے جرائم کے تدارک کے لیے اصولی فیصلہ سنانے کے مجرم کو ضمانت پر رہا کر دینا یہ آزاد عدلیہ پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید یہ کہ کیا گلو بٹ نے صرف گاڑیوں کے شیشے ہی توڑے تھے؟
 
آخری تدوین:

معلوم نہیں، شائد محبوباوں کے دل بھی توڑے ہوں۔ :sneaky:

مزاق برطرف، مجھے اس کیس کی تفصیلات کا علم نہیں ہے اس لئے اس پر کچھ اور نہیں کہہ سکتا۔ ضمانت بحرحال ملزم کا حق ہوتا ہے۔ اگر وکیل صفائی نے ضمانت طلب کی ہے تو عدالت کو ضمانت دینی چاہیے اگر الزام کسی بڑے جرم کا نا ہو۔ باقی شواہد تو کافی ہیں اس کیس میں تو امید ہے کہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ عدالتوں کی آزادی کا تو میں پہلے بھی قائل نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہوں، لیکن اس کیس میں بظاہر پروسیجر کو فالو کیا گیا ہے۔
 
زرقا مفتی

محفلین
ضمانت پر رہا ہونے اور بری ہونے میں فرق ہوتا ہے۔ میرے خیال میں تو گاڑیوں کے شیشے توڑنا قابلِ ضمانت جرم ہے۔
آپ فکر مت کیجئے آزاد عدلیہ بری بھی کر دے گی ۔
بے حسی کی انتہا ہے اگر عدلیہ آزاد ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرتی پولیس کو فوری چالان داخل کرنے کا حکم دیتی اور ملزم کو فی الفور سزا سُنائی جاتی
 
زرقا مفتی

محفلین
معلوم نہیں، شائد محبوباوں کے دل بھی توڑے ہوں۔ :sneaky:

مزاق برطرف، مجھے اس کیس کی تفصیلات کا علم نہیں ہے اس لئے اس پر کچھ اور نہیں کہہ سکتا۔ ضمانت بحرحال ملزم کا حق ہوتا ہے۔ اگر وکیل صفائی نے ضمانت طلب کی ہے تو عدالت کو ضمانت دینی چاہیے اگر الزام کسی بڑے جرم کا نا ہو۔ باقی شواہد تو کافی ہیں اس کیس میں تو امید ہے کہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا۔ عدالتوں کی آزادی کا تو میں پہلے بھی قائل نہیں تھا اور اب بھی نہیں ہوں، لیکن اس کیس میں بظاہر پروسیجر کو فالو کیا گیا ہے۔

کیوں کیا ملزم کا جرم ثابت کرنے کے لئے دس ٹی وی چینلز کی ویڈیوز کافی نہیں تھیں۔ ایسے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے اور پولیس کو فوری چالان داخل کرنے کا حکم دیا جاتا ہے
 
اگر انٹرنیٹ ٹرائیل کرنا ہے تب تو آپ کی بات مانی جا سکتی ہے۔ لیکن پاکستان میں کونسا ایسا مقدمہ ہے جس میں اتنی جلدی فیصلہ ہو جائے؟ اگر بری ہو جائے تب آپ کچھ کہہ سکتی ہیں۔ (ویسے مجھے تو ان عدالتوں پر اعتماد نہ پہلے تھا نہ اب ہے، میں نے صرف پروسیجر کی بات کی ہے)
 
فوری سے آپ کی مراد دو مہینے ہیں کیا (جو امر زیرِ بحث ہے اس کو تقریبا" دو ماہ ہو چلے ہیں) ؟
یہ بات تو درست ہے کہ ہمارا عدالتی نظام بہت سست ہے۔ اس کو تیز ہونا چاہئے صرف گلو بٹ نہیں اکثر مقدمات ایسے ہی لٹکے رہتے ہیں۔
 
کیا مشرف ضمانت پر رہا نہیں ہے؟
وہ مشرف ہے عام آدمی نہیں۔ وہ تو عدالت سے بھاگ بھی جائے تو اسے پکڑتے ہوئے پولیس کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔
دیکھیں اس کی رہائی کے لئے ملک میں کیسے کیسے انقلابی مارچ شروع ہو گئے ہیں :p
مذاق برطرف: نوٹ کیا جائے کہ مشرف کی جلد سزا کے لئے نا عمران نے کبھی مطالبہ کیا نا علامہ نے حالانکہ اس نے بھی اپنے جرم کا اقرار ٹی وی قوم سے خطاب میں کیا تھا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
اگر انٹرنیٹ ٹرائیل کرنا ہے تب تو آپ کی بات مانی جا سکتی ہے۔ لیکن پاکستان میں کونسا ایسا مقدمہ ہے جس میں اتنی جلدی فیصلہ ہو جائے؟ اگر بری ہو جائے تب آپ کچھ کہہ سکتی ہیں۔ (ویسے مجھے تو ان عدالتوں پر اعتماد نہ پہلے تھا نہ اب ہے، میں نے صرف پروسیجر کی بات کی ہے)
پاکستان میں صرف گلو بٹ کی ہی ضمانت اتنی جلدی ہوتی ہے اور کسی دوسرے مقدمے کی تو سماعت ہی اتنے عرصے میں شروع نہیں ہوتی۔
 
یہ پاکستان ہے :)
برطانیہ نے بھی الطاف کی ضمانت دو دن میں کردی تھی۔ اس لحاظ سے پاکستان اور برطانیہ برابر ہوئے کہ الطاف پر مقدمہ بھی چل ہی رہا ہے
 
Top