مبارکباد گلُ یاسمین بٹیا کو یک ہزاری منصب مبارک ھو!!!!!!

سیما علی

لائبریرین
گلُ یاسمین بٹیا کو یک ہزاری
منصب بہت بہت مبارک ھو!!!!!!

جیتی رہیے اور جلد از جلد ایک لاکھ کا منصب حاصل کیجیے!:in-love::in-love:!!!!!!بہت ڈھیر ساری دعائیں اور رمضان کی بہت مبارک :in-love::in-love::in-love:
گُلِ یاسمیں
لائبریرین
مؤنث
عیداں تے شبراتاں آئیاں تے لوک گھراں نوں آئے۔۔۔۔۔
او نہیں آئے محمد بخشا، جیہڑے آپ ہتھیں دفنائے

تاریخ رکنیت:
‏مارچ 26, 2021
مراسلے:
1,000
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو بھی رمضان مبارک۔

ایک لاکھ میں تو تین صفر اور لگیں گے نا ابھی۔ بہت لمبا سفر ہے۔ ہم تو یہاں کسی کو جانتے بھی نہیں پھر کیسے کٹے گا اتنا لمبا سفر۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک لاکھ کے لیے تو تین نہیں دو صفر کافی ہوں گے۔
ویسے مبارک باد گُلِ یاسمیں بٹیا ۔ بغیر حادثے کے اتنی تیز رفتاری یقینا مہارت ہے ۔
شاد آباد رہیئے ۔
خیر مبارک۔
مہارت کی بھی خوب کہی۔ حادثہ کیسا؟ ہوتے ہیں کیا حادثات بھی یہاں؟
تین صفر پھر دس لاکھ کے لئے ہوتے ہیں کیا؟؟؟

اب دو اور تین صفر کے چکر میں دیکھئے گا کہ ہمارے کتنے پیغامات بڑھتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مہارت کی بھی خوب کہی۔ حادثہ کیسا؟ ہوتے ہیں کیا حادثات بھی یہاں؟
مہارت تو تسلیم کرنی پڑے گی ۔ تیز رفتاری میں حادثات کا امکان بڑھ جانا ایک مسلمہ اور بدیہی حقیقت ہے اس کے لیے دلیل و گواہ کی ضرورت نہیں بس آنکھیں کھلی رکھنا کافی ہے ۔
تین صفر پھر دس لاکھ کے لئے ہوتے ہیں کیا؟؟؟
لگتا ہے آپ کی گنتی فرنگی سنگہائے میل کی تابع ہو گئی ۔ دس لاکھ ملین میں ہوں گے جس کے لیے آپ کو تین صفر درکار ہوں گے ۔ کیوں کہ تین صفر تو آپ کو اس اعزاز کے ساتھ ہی مل چکے ہیں ۔بقیہ کے لیے نیک خواہشات۔
 
مبارک ہو بھئی،گل یاسمیں۔۔۔۔۔۔۔بہت تیزی سے سفر کیا آپ نے۔
یونہی آگے بڑھتی رہیئے۔۔۔۔۔۔۔اچھا اچھا لکھتی رہیئے اور محفل کو رونق بخشتی رہیئے۔
آپ اچھا لکھ سکتی ہیں ،کوئی پیرا گراف وغیرہ لکھا کریں۔مجھے تو بہت شوق ہے لکھنے کا مگر نہ تو میری اردو زیادہ اچھی ہے اور نہ ہی زیادہ وقت ملتا ہے۔
مجھے تو محفل میں سال بھر ہوگیا ابھی مشکل سے دو ہزار مراسلے ہیں بس۔
آپ کیلیئے بہت سی دعائیں ہیں، نیک تمنائیں ہیں۔۔۔۔۔اپنا خیال رکھئیے ،پھیلی ہوئی وبائیں ہیں۔
اللہ نگہبان
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا ڈرائیور کی خوبی کے لئیے گولڈ میڈل تو بنتا ہے پھر بھی بٹیا کہتیں ہیں ہم کسی کو جانتے نہیں کیوں شمشاد بھیا
سید عمران
گولڈ میڈل؟
ہم نے کیا ایجاد کر دیا بھلا؟
خیر آتی چیز کو تبرک سمجھ کے رکھ لیں گے۔ بس یہ خیال رہے کہ بھلے گولڈ میڈل سے گولڈ غائب ہی کیوں نہ ہو جائے مگر میڈل اس شکل کا ہونا چاہئیے :love-over:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مہارت تو تسلیم کرنی پڑے گی ۔ تیز رفتاری میں حادثات کا امکان بڑھ جانا ایک مسلمہ اور بدیہی حقیقت ہے اس کے لیے دلیل و گواہ کی ضرورت نہیں بس آنکھیں کھلی رکھنا کافی ہے
۔
بیچ بیچ میں سپیڈ بریکر ہے نا۔۔۔ اس دوران ہم اپنا لائبرین ہونے کا فرض ادا کر لیتے ہیں۔
آنکھیں کھلی رکھنے کے باوجود اگر حادثہ ہو جائے تو؟
پھر تو قصور سامنے والے کا ہوا نا۔
لگتا ہے آپ کی گنتی فرنگی سنگہائے میل کی تابع ہو گئی ۔ دس لاکھ ملین میں ہوں گے جس کے لیے آپ کو تین صفر درکار ہوں گے ۔ کیوں کہ تین صفر تو آپ کو اس اعزاز کے ساتھ ہی مل چکے ہیں ۔بقیہ کے لیے نیک خواہشات۔
یہ والے جو تین صفر مل چکے ہیں وہ ایک ہزار کے لئے ہیں۔
ہم مزید تین صفر کی بات کر رہے ہیں جو ملنے پر دس لاکھ ہو جائیں گے۔ ملین ہی سہی، مگر صفر تو چھ ہی ہوں گے نا کُل ملا کے۔
ہم کچھ غلطی تو نہیں کر رہے نا؟ دراصل ہم نے صرف سو تک ہی گنتی سیکھی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مبارک ہو بھئی،گل یاسمیں۔۔۔۔۔۔۔بہت تیزی سے سفر کیا آپ نے۔
یونہی آگے بڑھتی رہیئے۔۔۔۔۔۔۔اچھا اچھا لکھتی رہیئے اور محفل کو رونق بخشتی رہیئے۔
آپ اچھا لکھ سکتی ہیں ،کوئی پیرا گراف وغیرہ لکھا کریں۔مجھے تو بہت شوق ہے لکھنے کا مگر نہ تو میری اردو زیادہ اچھی ہے اور نہ ہی زیادہ وقت ملتا ہے۔
مجھے تو محفل میں سال بھر ہوگیا ابھی مشکل سے دو ہزار مراسلے ہیں بس۔
آپ کیلیئے بہت سی دعائیں ہیں، نیک تمنائیں ہیں۔۔۔۔۔اپنا خیال رکھئیے ،پھیلی ہوئی وبائیں ہیں۔
اللہ نگہبان
بہت خوش رہئیے بہنا۔
لکھنے کی کوشش کریں گے ، بس ذرا اپنی اردو کو صحتمند کر لیں تھوڑی سی روانی کے ساتھ۔ جو آپ سب کے ساتھ سے ہی ممکن ہے ورنہ تو زبان ِ غیر ایسی زبان سے چمٹی ہے کہ اکثر سوچنا بھی اسی میں شروع کر دیتے ہیں۔ سلسلہ سوچوں کا تو اس وقت منقطع ہوتا ہے جب کسی لفظ پہ سوئی اٹک جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائیں۔۔۔۔۔۔۔ ایک ہزار مراسلے ہو بھی گئے، لیکن کس بات کی اتنی جلدی ہے بھئی؟؟؟
اچھا مبارک باد بہنا، جیتی رہیے :)
اوور سپیڈنگ پہ گُلِ یاسمیں کو جرمانہ کریں:)
بس ذرا آپ کو کراس کر لیں تو سانس لینے کو رُکتے ہیں۔
جلدی تو کچھ خاص نہیں۔۔۔ لیکن وہ جو پیغام آتا رہتا ہے نا کہ فلاں ٹرافی ملی۔۔۔ جیسے کہ حال ہی میں آیا فورم کا نشہ ہو گیا ہے۔۔۔ تو یہی جستجو لہو گرم رکھتی ہے کہ اگلی منزل پہ کیا رکھا ہے ۔
خوش رہئیے اور مبارکباد دیتے رہئیے۔
 
الف عین

لائبریرین
بہت مبارک ہو بیٹا @گُلِ یاسمیں، رمضان المبارک بھی اور ہزاری منصب بھی،
کسی کو علم ہے کہ تیز رفتار ہزار میں کس رکن کا ریکارڈ ہے؟
 
Top