گلگت بلتستان کی جانب پہلا سفر

ابن توقیر

محفلین
یہ پہاڑ یقیناً ہم زندگی میں پہلی بار براہ راست دیکھ رہے تھے اس لیے انہوں نے ہمیں اپنے عشق میں جھکڑ ہی لیا۔

49722862891_4df3160b55_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
ارے یہ کیا پتا ہی نہیں چلا اور رائے کوٹ پل پہنچ گئے۔خیر پتا تو ہمیں ٹھیک ٹھاک چلا تھا مگر پھر بھی اپنی پہلی منزل کے نزدیک ہوئے تو جیسے ایک بار پھر سب کچھ بھول ہی گئے۔

49722861056_24daaf198b_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
رائے کوٹ سے فیری میڈوز کے لیے یہاں سے جیپ لی تھی۔جیپ نے ہمیں تاتو ویلج چھوڑ دینا تھا جہاں سے آگے فیری میڈوز تک کی دشوار گزار چڑھائی پیدل عبور کرنا تھی۔دلبر نامی ڈرائیور سے اس وقت سات یا ساڑھے سات ہزار میں بات ہوئی تھی جس میں اگلے دن اس نے مقررہ وقت پر ہمیں واپس لے کر بھی آنا تھا۔

49722320803_6d0d39a66b_o.jpg
 
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
اپنی گاڑی وہیں پارک کرکے ہم دلبر کے ساتھ تاتو ویلج کی طرف رواں دواں تھے۔اس سے پہلے تاوبٹ تک یا پھر رتی گلی جھیل تک کا ادھورا سفر ہمیں اپنی زندگی کا سب سے بہترین ایڈونچر لگتا تھا مگر تاتو ویلج پہنچنے تک ہم ایک نئے تجربے سے دوچار ہوئے تھے۔کہہ سکتے ہیں کہ ایڈونچر کےاصل معنی بھی یہاں ہی سمجھ آنے لگے تھے۔

49722859201_ee4788b859_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
چلتی جیپ سے ان پہاڑوں کو محفوظ کیے جارہے تھے۔

49722319358_726f960545_o.jpg

ان راستوں کو پیچھے چھوڑتے ہم آگے ہی بڑھتے جارہے تھے۔

49722857951_6d29438b97_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
جیب کا سفر ختم ہونے والا تھا، دلبر نے یہاں ہمیں اتار کر واپس روانہ ہونا تھا۔صبح ناران سے شروع ہوا گاڑی کا سفر عصر کے نزدیک تاتو ویلج میں اختتام پذیر ہورہا تھا۔دلبر کے بقول یہاں سے ہم سکون سے مغرب تک فیری میڈوز پہنچ سکتے تھے۔خیر یہ سکون ہمیں کہیں عشاء کے وقت ملا کہ دلبر کو ہمارے بلند حوصلے اور فٹنس کا انداز نہیں تھا۔

49722314513_c956213ff4_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
تاتو ویلج

49722313908_5e6db60e21_o.jpg

جیپ سے سامان نکال کر ہم اپنے کندھوں پر منتقل کرچکے تھے یوں تاتو ویلج سے فیری میڈوز کی طرف ٹریکنگ کا آغاز ہونے لگا تھا۔

49722313248_8bb3a6b0ef_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
بہت خوب...
اچھے جارہے ہیں!!!
شکریہ عمران بھائی۔
خوش رہیں جاسم بھائی۔
شاندار ۔اور بہت بہت شکریہ۔ ہمیں بھی سیر کروانے کا۔
بہت شکریہ خالد بھیا۔یادوں کو محفوظ کرنے کے لیے محفل بہترین پلیٹ فارم ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
ٹک شاپ پر چپس اور بسکٹ وغیرہ کی کچھ ورائٹی دستیاب تھی۔مقامی لڑکے سامان اٹھانے کے لیے اپنی خدمات پیش کررہے تھے مگر ہم جیسے "باہمت" لوگ کہاں کسی کی خدمت لینا مناسب سمجھتے۔خچر تو ہمیں بھی لے جانے کے لیے تیار تھے مگر بے چاروں خچروں پر ظلم کرنا بھی ہم نے گوارا نہ کیا۔

49722312653_1362fbec6e_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
تصویر میں بوتل کے ڈھکن یہ بتانے کے لیے کافی تھے کہ "ہمیں" بورڈ پر لکھی ہدایت کی کوئی پرواہ نہیں۔اسی لیے تصویر بھی ذرا دور سے لی تاکہ کہیں ہدایت پڑھ کر عمل کرنے کا خیال نہ آجائے۔

49722839046_67bb8633c8_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
بیٹھنے کے لیے ہمیں کسی خاص جگہ کی ضرورت قطعاً نہ تھی کیونکہ ہر تھوڑی دیر بعد ہمیں جہاں جگہ ملتی ہم آلتی پالتی مارے بیٹھ جاتے۔سمجھنے والے شاید یہ سمجھیں کہ ہم تھک کر بیٹھتے تھے حالانکہ ہم تو صرف آس پاس کے منظروں کو تسلی سے محسوس کرنے کے لیے بیٹھتے تھے۔

49722835751_981c406655_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
جب ہم یہاں پہنچے تو کسی قسم کی سروس دستیاب نہیں تھی اور نہ موبائل میں نیٹ ورک تھا کہ دیے گئے نمبر پر رابطہ کرکے "تتے پانی" کی پیالی سے لطف اندوز ہوپاتے۔اس ٹریک میں البتہ کچھ کچھ جگہوں پر زونگ کے سگنلز مل جاتے تھے۔

49722845721_a214271e39_o.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
اس دروازے میں داخل ہوتے وقت بھی تصویر لی تھی لیکن وہ ملی نہیں۔یہ پیچھے مڑ کر دیکھتے ہوئے منظر محفوط کیا تھا۔

49722830701_2c146a1283_o.jpg
 
Top