مولانا جامی رحمۃ اللہ علیہ کی بہترین اور عمدہ نعت ہے اگر فارسی سے اردو ترجمہ ہوجاتا تو پڑھنے میں مزید لطف آتا
شکریہ اور آداب مہ جبین باجیجزاک اللہ سید عاطف علی بھائی
سدا خوش رہیں آمین
جیتے رہیںشکریہ اور آداب مہ جبین باجی
میں بہتر کر لیتا ہوں عاطف بھائی۔نیرنگ بھیا ! اس کی کتابت میں تھوری سی بہتری کی گنجائش ہے ۔ قافیے کی ہر لفظ میں ایک "ی" شامل ہو گی۔
اور مطلع میں پہلے مصرع کے " از" کا الف بھی لکھا جائے گا۔
کچھ کلمات اور بھی فرق ہے لیکن ۔بڑے کلام میں اکثر ایسا ہوتا ہے۔
مجھے لڑکپن سے سبز چمن کے بجائے سرو سمن یاد ہے۔واللہ اعلم۔
میں نے ڈھونڈا تھا پوسٹ کرنے سے پہلے۔۔۔ یا حیرت کے مجھے نہیں ملی۔۔۔ محفل کے سرچ ایڈیٹر کا کمال۔۔۔۔قندِ مکرر کا لطف دے گئی یہ خوبصورت نعت۔
بے شک۔۔۔بہت خوبصورت نعت۔
اور کیا خوب پڑھا ہے اس کو محترمہ امِ حبیبہ نے۔
ترجمہ کے لیے شخصیات موجود ہیں۔۔۔۔ اپنے فاتح بھائی کی ہی منت ترلا کر لیتے ہیں۔سبحان اللہ۔۔۔
اعلٰی انتخاب۔۔۔
اگر ہم جیسوں کے لئے اردو ترجمہ بھی ہوتا تو لطف دوبالا ہو جاتا۔۔۔
میں تو گوگل سرچ استعمال کرتا ہوں اس کام کے لیے بھی۔ جو تلاش کرنا ہو اس سے پہلے site:urduweb.org لکھا اور دے مارا گوگل کے منہ پر۔میں نے ڈھونڈا تھا پوسٹ کرنے سے پہلے۔۔۔ یا حیرت کے مجھے نہیں ملی۔۔۔ محفل کے سرچ ایڈیٹر کا کمال۔۔۔۔
جزاک اللہ عاطف بھائیگل از رخت آموخته نازك بدني را
پھول نے نزاکت کا سبق آپ سے لیا ہے
بلبل ز تو آموخته شيرين سخني را
بلبل نے شیریں نغمگی آپ سے سیکھی
هر كس كه لب لعل ترا ديد، به خود گفت
جس کسی نے تیرے لبوں کو دیکھا اس نے دل میں کہا
حقا كه چه خوش كنده عقيق يمني را
کیا ہی خوبصورت تراشا ہوا یمنی عقیق ہے
خياط ازل دوخته بر قامت زيبات
خیاط ازل نے تیری خوش قامتی پر
بر قد تو اين جامه ي سبز چمني را
تیرے قد کے موافق خوب سبز لباس بنایا ہے
در عشقِ تو دندان شکستند به الفت
تیرے عشق میں اپنے دانت جب انہوں نے تڑوائے
تو نامه رسانید اویس قرني را
تو آپنے اویس قرنی کے نام نامہ بھیجا - (شاید یہاں ام حبیبہ صاحبہ نے جامہ پڑھا ہے) ۔
از جامؔی بيچاره رسانيدہ سلامی
بر درگه دربار رسول مدني را
مجبور جامی کی طرف سے سلام پہنچاؤرسول مصطفی کے حضور۔
لکھا اور دے مارا گوگل کے منہ پر