مبارکباد گل یاسمین بٹیا کا شناختی کارڈ

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تمام دعاؤں کے لئے آمین ثم آمین۔ اللہ پاک قبول فرمائیں۔
زیک بھائی کا شکریہ جنھوں نے ایک سنجیدہ لڑی شروع کر کے ہمارے مزاج کا وہ پہلو بھی آپ تک پہنچایا کہ گل دانائی کی باتیں بھی کر سکتی ہے، بلکہ باتوں سے زیادہ عمل کرنے کے حامی ہیں ہم۔ اور الحمد للہ پہلے سے بھی زیادہ جوش و خروش سے اپنے کام سر انجام دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ کاموں کی بھاگ دوڑ میں کسی وقت ہمت اگر کم ہونے لگتی ہے تو محفل میں آ کر تھوری سی خوشگواری سے اس ہمت کو ری چارج کر لیتے ہیں۔
زندہ دلی کی بس یہی ایک خوبی ہوتی ہے وہ کبھی حوصلے پست نہیں ہونے دیتی۔ ایسے میں اردو محفل کا پلیٹ فارم شجر سایہ دار کے جیسا لگتا ہے۔ مسافر نے جس کے سائے تلے تھوڑا آرام کیا اور پھر چل پڑا۔
بھولے بسرے دن۔
ہائے ئے کیا تھے وہ دن بھی۔ اب خواب بن کر رہ گئے
 

صابرہ امین

لائبریرین
اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔
ایک ضروری اعلان
اگر یہی سبک رفتاری یونہی رونق افروز رہی تو بیس ہزاری پر بٹیا کو دختر محفل کے خطاب سے نوازے جانے پر غور کیا جائے گا۔
بھئی واہ واہ گُلِ یاسمیں ۔ ۔ بہت بہت مبارکباد ۔ ۔پکے لائسنس کا پانا ایک بڑا اعزاز ہے ، بڑا مرتبہ ہے جو ہم جیسوں کے حصے میں کبھی نہیں آ سکے گا۔:daydreaming::daydreaming::noxxx::noxxx:

مستقبل کی بیس ہزاری دخترِ محفل کے لیے ایک اچھے سے فرزند محفل کے ساتھ کی ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ۔:love:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھئی واہ واہ گُلِ یاسمیں ۔ ۔ بہت بہت مبارکباد ۔ ۔پکے لائسنس کا پانا ایک بڑا اعزاز ہے ، بڑا مرتبہ ہے جو ہم جیسوں کے حصے میں کبھی نہیں آ سکے گا۔:daydreaming::daydreaming::noxxx::noxxx:

مستقبل کی بیس ہزاری دخترِ محفل کے لیے ایک اچھے سے فرزند محفل کے ساتھ کی ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں ۔:love:
ارے واہ آپا یہ کیسی دعا ہے ۔۔ صحت کی دعا دیجئے نا۔
ضرور ضرور آئے گا یہ اعزاز آپ کے حصے۔ کیا ہم آپ کے حصے کے مراسلات کر لیا کریں مگر پاسورڈ دینا پڑے گا پھر آپ کو اپنا۔
 
اللہ کے بابرکت نام سے ۔ اپنی محفل کی معروف اور ہر دلعزیز رکن گُلِ یاسمیں بٹیا اس ہفتہ اٹھارہ ہزار مراسلات کا اہم سنگ میں پورا کر میں کامیاب ہوئی ہیں سو انہوں نے انہیں شناختی کارڈ اور پکے لائسنس کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو جلد ہی طباعت کے مرحلے کے بعد پیش کر دیا جائے گا۔ سیکیورٹی پرنٹنگ پریس کی طباعت میں کوئی تعاون کرے تو اس کی مہربانی ہو گی ۔
ابھی چند ہی روز قبل بٹیا نے سولہ ہزار ہمارے ساتھ پورے کیے تھے ۔ اور نہ جانے کب خاموشی سے سترہ ہزار عبور کیے اور اٹھارھویں مہم پر نکل کھڑی ہوئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے سر بھی کر لی کہ پتہ ہی نہیں چلا۔
یہ سبک رفتاری ایسی تھی کہ بقول شاعر مشرق :ذوالفقار علی خان کی موٹر میں بیٹھے جگندر بھی خاموش نہ رہ سکے :
تو پھر آ ئیے ہمارے سنگ ہدیہء تبریک پیش کیجیے ۔ گل یاسمین اٹھارہ ہزاری۔
سدا سلامت رہیں شاد آباد رہیں محبتیں سمیٹیں اور محبتیں بکھیریں

ایک ضروری اعلان
اگر یہی سبک رفتاری یونہی رونق افروز رہی تو بیس ہزاری پر بٹیا کو دختر محفل کے خطاب سے نوازے جانے پر غور کیا جائے گا۔
بہت بہت مبارک ہو گل بہن کو !
 

صابرہ امین

لائبریرین
جی جی ہرجانہ مگر مال کی صورت نہیں بلکہ آپ کے قیمتی وقت کی صورت۔ بس ایک ہفتہ لگاتار محفل میں تشریف لانا ہو گی ۔
ٹھیک جگہ وار کیا ہے دوستوں نے :grin: ۔ ۔ ایک یہ چیز ہی تو نایاب ہو گئی ہے زندگی میں ۔ :LOL:
مگر تاوان تو دینا پڑے گا بھئی ۔ ۔غلطی جو اتنی بڑی ہے۔ :grin:
 
Top