دعا گل یاسمین بہن کی صحت یابی کے لیے۔

سید عمران

محفلین
جی ہاں، گن گن کر بدلے لیے جائیں گے۔ جیسے ہر ہنی بی نے آئی ڈی کارڈ بنا رکھا ہو اور سی سی ٹی وی ویڈیو موجود ہو۔ بہرصورت، دعائے سلامتی۔
ہمیں خدشہ کیا یقین واثق ہے اس انتقام کی زد میں بے قصور و معصوم سبھی آئیں گی...
گیہوں کے ساتھ گھن بھی پسے گا دیکھنا!!!
 

سیما علی

لائبریرین
Screenshot-20230901-222732-com-whatsapp.jpg
یہ ہوتا ہے جذبہ ۔۔۔جیتی رہیے ۔۔مالک جلد از جلد ہماری بٹیا کو روبصحت فرمائے ۔۔۔آمین
 

سید عاطف علی

لائبریرین
ہم کو فخر ہے اپنے اردو محفل کے @شرارتی بچے پر ۔۔
حالانکہ ہم نے تو صرف خورشید بھائی کے سوال کا جواب دینے کی کوشش کی تھی!!!
شرارتی بچے کو بس ایک ماسٹر صاحب کی ضرورت ہوتی ہے ۔آپا ۔جو صرف وہ والے بھیا ہو سکتے ہیں ۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کچھ دنوں سے گُلِ یاسمیں محفل سے غائب ہیں۔ کل صبح اس کے واٹس ایپ پر اسٹیٹس پر بتایا گیا تھا کہ وہ ہسپتال میں ہیں۔

Screenshot-20230827-105726-com-whatsapp.jpg



پھر کل رات کو دیر سے ایک اور اسٹیٹس دیکھا


Screenshot-20230828-004704.jpg



دعا ہے کہ اللّٰه پاک جلد از جلد گل بہن کو صحتیابی عطاء فرمائے۔ آمین
اچھا ہوا کہ افغانی جلیبی نے باخبر رکھا واٹس ایپ پہ ۔ ورنہ محمد وارث بھائی ایک بار پہلے بھی ہمیں مرحومہ سمجھ چکے ہیں۔
اور سوچئیے تو ذرا کہ اس بار بھی ایسا ہوتا تو؟
دعائیں رنگ لائیں۔۔۔ شکر اللہ پاک کا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ تعالی رحم کرے ،جلد تکلیف سے نجات دے اور مکمل صحت یاب کرے۔
آمین ثم آمین
کرم ہوا اللہ پاک کا۔ آج تو ہسپتال سے بھی رہائی مل گئی الحمد للہ۔ اگرچہ چودہ دن بہت لمبے تھے۔
جو تکلیف رہ گئی ہے، ان شاء اللہ ٹھیک ہو جائے گی وہ بھی۔
 
Top