شعیب سعید شوبی
محفلین
بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
یہ فونٹ ایم ایس ورڈ میں کام نہیں کررہا۔
جبکہ ورڈ پیڈ اور اوپن آفس میں کام کررہا ہے۔
اگر آپ کے اردو کی بورڈ پر تطویل کی "کی" موجود نہیں تو 0640 لکھ کر alt+x پریس کرنے سے تطویل ٹائپ ہوجاتی ہے۔ مثلا ہم خوشی میں خ اور واو کے درمیان تطویل لانا چاہتے ہیں تو خ ٹائپ کریں اور سپیس دئے بغیر 0640 لکھیں اب پھر سپیس دئے بغیر alt+x پریس کرنے کے بعد واؤ ش اور یہ ٹائپ کریں۔ خ۔۔۔وشی طویل کے ساتھ ٹائپ ہوجائے گا
شکریہ جیہیہ تو آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ پر منحصر ہے کہ تطویل کی کی کہاں پر رکھی گئی ہے۔ میرے کی بورڈ میں اور بابا جانی (الف عین) کے بنائے ہوئے اردو کی بورڈ پر یہ الٹ جی آر+مائنس کی جو کہ زیرو کے دائیں طرف والی کی ہے، پر تطویل لہ "کی" رکھی کئی ہے۔
السلام علیکم
کچھ عرصہ قبل ایک مہربان کی خواہش پر میر عماد سافٹ وئیر میں موجود ثلث فونٹ میں اردو شامل کرنے کی کوشش شروع کی اور الحمد للہ وقت کی کمی کے باوجود آج اسکو مکمل کرکے آپ دوستوں کے سامنے پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں
فونٹ میں ابھی کچھ کمی بیشی موجود ہے جوکہ انشاءاللہ مستقبل میں حل ہوتے رہیں گے آپ حضرات فونٹ کو ڈاونلوڈ کرکے اپنے آراء سے آگاہ کریں
نوٹ: فونٹ میں کشیدہ کی سہولت موجود ہے آپ جہاں پر متن کو کشیدہ کرنا چاہتے ہیں وہاں پر تطویل استعمال کرسکتے ہیں
فونٹ یہاں سے ڈاونلوڈ کرلیں
جی بالکل یہ بابا جانی کا بنایا ہوا کی بورڈ ہے۔ اس میں تو تطویل ہونا چاہئے۔ پھر بھی موجود نہیں تو میرا بنایا ہوا کی بورڈ اگر چاہیں تو استعمال کر سکتے ہیں۔
میرا کی بورڈ تقریبا اردو انپیج صوتی کی بورڈ کا چربہ ہے جسے میں نے اپنے سہولت کے لئے بنایا تھا۔
آپ وینڈوز استعمال کر رہے ہیں یا لینکس؟ وینڈوز میں تو اس کی تنصب بہت آسان ہے بس سیٹ اپ فائل پر ڈبل کلک کرنے سے انسٹال ہو جاتا ہے
دیکھیں جی کی بورڈ پر alt کے دو کیز ہوتے ہیں ایک Space Bar کے دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف۔ دائیں طرف جو الٹ ہوتی ہے کمپیوٹری اصطلاح میں اسے الٹ جی آر altGr کہتے ہیں تطویل ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو الٹ جی آر اور مائنس کو اکھٹے دبانا ہوگا، مائنس کی P کے اوپر والی کی ہے جو 0 اور = کے درمیان والی کی ہے۔ اگر پھر بھی نہیں سمجھیں تو یہ میرے بس سے باہر ہے
اونہوں۔۔ سمجھ نہیں آئی۔۔۔دیکھیں جی کی بورڈ پر alt کے دو کیز ہوتے ہیں ایک space bar کے دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف۔ دائیں طرف جو الٹ ہوتی ہے کمپیوٹری اصطلاح میں اسے الٹ جی آر altgr کہتے ہیں تطویل ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو الٹ جی آر اور مائنس کو اکھٹے دبانا ہوگا، مائنس کی p کے اوپر والی کی ہے جو 0 اور = کے درمیان والی کی ہے۔ اگر پھر بھی نہیں سمجھیں تو یہ میرے بس سے باہر ہے