فونٹ گندھارا خط ثلث (ریلیز)

فرخ

محفلین
دیکھیں جی کی بورڈ پر alt کے دو کیز ہوتے ہیں ایک Space Bar کے دائیں طرف اور دوسری بائیں طرف۔ دائیں طرف جو الٹ ہوتی ہے کمپیوٹری اصطلاح میں اسے الٹ جی آر altGr کہتے ہیں تطویل ٹائپ کرنے کے لئے آپ کو الٹ جی آر اور مائنس کو اکھٹے دبانا ہوگا، مائنس کی P کے اوپر والی کی ہے جو 0 اور = کے درمیان والی کی ہے۔ اگر پھر بھی نہیں سمجھیں تو یہ میرے بس سے باہر ہے:grin:

مائنس دراصل منفی یا ڈیش کو کہہ رہی تھیں آپ۔۔:grin:

میں‌ابھی کوشش کر کے دیکھتا ہوں۔۔

آپ اتنی دیر میں نبیل کو سمجھانے کی کوشش جاری رکھیں۔۔ہار مت مانئیے گا۔
 

فرخ

محفلین
بہت شکریہ جیہ،
اب یہ کام کرنے لگ گیا ہے۔ میں نے ورڈ پیڈ میں استعمال کیا ہے اور خوب چلا ہے۔
 

نیا آدمی

محفلین
عمدہ کاوش ہے جسے نہ سراہنا بد دیانتی ہو گی۔ بظاہر یہ چھوٹا سا اضافہ اردو کے لیے کس قدر مفید ثابت ہوگا اسے وقت ثابت کرے گا۔ اللہ تعالی آپ کو اور آپ جیسے دوسرے محنتی اور اردو سے محبت کرنے والے صاحبان کو مزید ہمت اور وسائل عطا فرمائے
 

آصف اثر

معطل
گندھارا کے اجرا پر بہت مبارک باد۔
مگر یہ فونٹ ایڈوب کے کسی بھی سافٹ وئیر (انڈیزائن، فوٹوشاپ، الیسٹریٹر)میں ٹھیک نہیں چلتا ۔ ہر حرف دوسرے سے الگ اور نقطے اوپر نیچے ہوجاتے ہیں۔ اس کمی کو دور کرنا ضروری ہے۔ کیوں کہ جب ایڈوب فوٹوشاپ میں ہی کام نہ کرے تو پھر فائدہ کیا ہوا؟ اور پھر اس کا تعلق ڈیزائن سے بھی ہے۔۔۔امید ہے ٹھیک کرنے کے بعد اس کی اپڈیٹ جلد ہی جاری کردی جائے گی۔
 

آصف اثر

معطل
آصف اثرصاحب فوٹوشاپ مشرق وسطیٰ ورژن استعمال کیجئے
جی میں وہی استعمال کررہاہوں۔ کیا آپ کے پاس فوٹو شاپ میں گندھارا فونٹ بالکل ٹھیک آرہا ہے۔۔۔؟
میں نے فوٹوشاپ سی سی پر بھی دیکھا ہے۔۔۔ اس میں بھی یہی مسئلہ ہے۔
 
Top