فخرنوید
محفلین
سيف گيمز ميں گوجرانوالہ کے ريسلرز، ويٹ لفٹرز اور جوڈو کے کھلاڑيوں نے چار گولڈ اور تين سلور ميڈل جيتے ہيں، ايک ہي شہر سے اتنے اعزازات حاصل کرنيوالے ان کھلاڑيوں نے دوسرے اتھليٹس کي طرح پزيرائي نہ ملنے کا شکوہ کيا ہے، رپورٹ
بنگلہ ديش کے دارالحکومت ڈھاکہ ميں گيارھويں سيف گيمز ميں پاکستان کي نمائندگي کرنيوالے محمد عمر پہلوان نے چھيانوے کيٹگري ميں بھارتي پہلوان کو ہرا کر چوتھي مرتبہ گولڈ ميڈل جيتا۔ محمد علي نے چوہتر کلوگرام ميں افغانستان کے ريسلر کو شکست ديکر تيسري دفعہ گولڈ ميڈل حاصل کيا، جبکہ پہلي دفعہ سيف گيمز ميں حصہ لينے والے محند سليمان نے چھياسٹھ کلوگرام ميں سلور ميڈل ليا،گوجرانوالہ کے يہ تينوں پہلوان حقيقي بھائي ہيں۔دو گولڈ ميڈل اور ايک سلور ميڈل جيتنے والے ريسلرز کا کہنا ہے کہ حکومت اگر ريسلنگ کے شعبے ميں توجہ دے تو پاکستان ميں ٹيلنٹ کي کوئي کمي نہيں ہے۔ اس گيم کو بھي حکومتي سظح پر پزيرائي ملني چاہئيے
سيف گيمز کے ويٹ لفٹنگ کے مقابلوں ميں گوجرانوالہ اسلاميہ سپورٹس کلب کے تين ويٹ لفٹرزعثمان راٹھور نے چورانوے کلو گرام کيٹگري ميں گولڈ ميڈل جبکہ سجاد امين نے ايک سو پانچ کلوگرام ميں سلور ميڈل اور انہتر کلوگرام ميں مطيح الرحمنٰ نے بھي سلور ميڈل جيتا۔ انہوں نے اپني کاميابي کو والدين اور قوم کي دعائوں اور کوچز کي محنت کا ثمر قرارديا ہے۔
عثمان راٹھور اور مطيع الرحمان کاکہنا تھا کہ اب وہ نئي دہلي ميں ہونے والے کامن ويلتھ گيمز ميں بھي اسي طرح محنت اور لگن سے تياري کرکے فتح حاصل کريں گے
گوجرانوالہ ہي کے علاقے ايمن آباد کے رہائشي مٕحمد تنوير نے چوراسي کلو گرام جوڈو کے مقابلے ميں گولڈ ميڈل جيت کر پاکستان کي کاميابيوں ميں ايک اور اضافہ کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کرديا۔
جنوب مشرقي ايشيا ميں پاکستان کا پرچم بلند کرنے اور اعزازات حاصل کرنے والے ان کھلاڑيوں کو بھي حکومت، عوام اور ميڈيا سے شاندار استقبال اور پذيرائي کي توقع تھي جيسي دوسرے کھلاڑيوں کے حصے ميں آئي اس وقت ان کي حوصلہ افزائي کرکے ہي نئے آنے والے کھلاڑيوں کے ليے ايک مثال قائم کرنا ہوگي۔