گوشت حلیم بنانے کا طریقہ
گوشت دو کلو
گیہوں آدھا کلو
دال چنا ایک پاؤ
دال مسورآدھ پاؤ
دال مونگ آدھ پاؤ
چاول آدھ پاؤ
تمام مصالحہ حسب ضرورت
ترکیب:
گیہوں کو بادن دستے میں کوٹ لیں اور اس کے چھلکے اتار لیں حتیٰ کہ سفید دانہ نظر آنے لگے۔ گوشت میں تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں۔یہ یاد رکھیں کہ گوشت خوب گل جائے۔ اب دال مسور اور دال مونگ چاول ڈال کر خوب گلا لیں۔ گیہوں اور چنے کی دال کو بھی الگ پکا لیں۔ جب گیہوں گل جائیں تو تمام دالیں اور گوشت بھی ایک جگہ کرلیں۔ اب یہ سب چیزیں بڑے دیگچے میں ڈال کر پکائیں۔ حلیم کو اتنا گھوٹیں کہ لیس چھوٹ پڑے۔ پیازبادامی کر کے رکھ لیں۔ ہری مرچ باریک باریک کاٹ کر رکھ لیں ، جتنا حلیم کی گھٹائی ہو گی حلیم اتنا ہی لذیذ ہوگا۔ حلیم تیار ہو جائے تو بادامی پیاز ہری مرچ اور گرم مصالحہ پسا ہوا ڈال کر کھائیں۔