گوشت کا مرثیہ (روحِ اقبال سے معذرت کے ساتھ)-سید محمد جعفری

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ فاتح بھائی پہلے لفظ میں مجھے بھی لگ رہا تھا کہ میز ہی ہونا چاہیے ۔ دوسرے لفظ کا مفہوم سمجھانے کے لیے بہت شکریہ ۔ میں کچھ کا کچھ مطلب سمجھ بیٹھا تھا:)
آپ کی محبت ہے بھائی۔۔۔ یہاں شاید یہ عرض کرنا بھی سود مند ہو گا کہ "قلیہ" بھنے ہوئے گوشت کو بھی کہا جاتا ہے اور سالن کو بھی۔
 
فاتح

لائبریرین
اچھا بھائی جان دیکھئے آپ کی اس تشریح سے مجھے خیال آیا شیر جہاں رہتا ہے اس کو کیا کہتے میرا مطلب اس کے گھر کو کچھار کہنا درست ہے یا کوئی اور اسپیسفک ورڈ آتاہے۔
آپ کی بات بجا ہے کہ شیر کے رہنے کی جگہ کو کچھار ہی کہا جاتا ہے جو عام طور پر ترائی یا غار ہوتی ہے۔
نیستاں بانسوں کے جنگل کو کہا جاتا ہے اور چونکہ عموماً شکار کے لیے چھپ کر گھات لگانے کو شیر ایسی ہی جگہ کا انتخاب کرتا ہے لہٰذا نیستاں سے مراد شیر کے چھُپنے کی جگہ بھی لی جاتی ہے۔
 
بھائی جان۔ شیر جہاں رہتا ہے وہ جگہ اور یہ جگہ دونوں مختلف ہیں۔ :)

:)ہاں ہاں وہ تو مجھے پتہ ہے مجھ سے کافی دن ہوئے ایک ساتھی نے پوچھا تھا شیر جہاں رہتا ہے اس کو کیا کہتے ہیں اردو میں تو میں نے اسے بتایا کچھار وہ کہنے لگا یہ نہیں کچھ اور ورڈ آتا ہے اسے خود بھی پتہ نہیں تھا ابھی یہ دیکھا نا تو اچانک خیال آ گیا تو میں نے سوچا کنفرم کر لوں۔
 
آپ کی بات بجا ہے کہ شیر کے رہنے کی جگہ کو کچھار ہی کہا جاتا ہے جو عام طور پر ترائی یا غار ہوتی ہے۔
نیستاں بانسوں کے جنگل کو کہا جاتا ہے اور چونکہ عموماً شکار کے لیے چھپ کر گھات لگانے کو شیر ایسی ہی جگہ کا انتخاب کرتا ہے لہٰذا نیستاں سے مراد شیر کے چھُپنے کی جگہ بھی لی جاتی ہے۔

بہت بہت شکریہ بھائی جان
 
عبدالحسیب

محفلین
آپ کی محبت ہے بھائی۔۔۔ یہاں شاید یہ عرض کرنا بھی سود مند ہو گا کہ "قلیہ" بھنے ہوئے گوشت کو بھی کہا جاتا ہے اور سالن کو بھی۔
بھائی جان شاید ہی کوئی حیدرآبادی ہوگا جو "قلیہ" سے نا وقف ہو :) پھر بھی آپکی محبت ہے ، سر آنکھوں پر :)
 
عبدالحسیب

محفلین
:rollingonthefloor:

بھائی جان آپ کب آئے کب گئے کچھ خبر نہ ہوئی۔ اب آجائیں تمام حیدرآبادی کھانے دستر خوان پر ہوں گے:) وہ بھی اپنے ہاتھوں سے بنے :p

ہاہاہہاہاہاہہاہ
یہ ہوئی نہ حیدرآبادی باتاں
یار وہاں کی مدھم مدھم یادیں ابھی بھی باقی ہیں ۔وہ پہاڑی کے ٹیلے پر چھوٹا سا المعہد العالی الاسلامی اساتذہ کا وہ خلوص اور پیار ۔پہاڑی شریف کی سیر۔چائے کے لئے پیدل قبی کالونی کے شاہین باغ کئی کیلو میٹر کا سفر طئے کر کے جانا۔صرف چھہ مہینہ میں اس شہر نے مجھے جتنا متاثر کیا شاید اور کوئی شہر نہیں ۔ماحول اچھا لگا مجھے وہاں کا ۔بھولے بھالے لوگ ۔ دوست احباب کے ساتھ گپیں لڑانا ۔چھوٹی سی لائبریری لیکن پڑھائی کا خوبصورت ماحول ۔رات رات بھر گزار دیتے تھے ہم لوگ۔یار !وہ بھی کیا وقت تھا اب تو وہ صرف یادوں کے دریچوں میں محفوظ ہے۔
 
تو آئٰیں بھائی جان۔ یادیں تازہ کی جائیں:)
جی اس شہر کی بات نرالی ہے۔ بقول مخدوم محئ الدین، "یہ شہر اپنا عجب شہر ہے۔۔۔۔۔بُلا کر زخم دکھاتا ہے، رازِ دل کی طرح" :)
 
عبدالحسیب

محفلین
Top