آج آپ سے ملاقات ہوسکتی ہے ایک شعری نشت میں ۔۔ ؟؟
مجھے سلمان صاحب کا دعوت نامہ ملا تو ہے مگر ایف بی ایریا کافی دور پڑتا ہے۔ میں کوشش کروں گا انشاء اللہ!
کراچی یونیورسٹی سے ایک جریدہ ’’ سرقہ ‘‘ نمبر شائع ہوا تھا ۔ اس میں بڑے بڑے صاحبان موجود ہیں۔ یہ رسالہ سید انور جاوید ہاشمی کے ہاں موجود ہے۔
میں ان سے کہتا ہوں کہ یہاں پیش کریں۔ والسلام
میرے خیال سے یہ بھی تاریخِ ادبِ اردو کا حصہ شمار ہونا چاہئے۔ادبی سلسلہ "عکاس" کا تازہ شمارہ پچھلے دنوں ملا ۔ یہ خاص نمبر ہے اور "گوپی چند نارنگ کے سرقوں" پر مشتمل ۔ مضامین ہیں اور کچھ ثبوت بھی۔ پوری طرح نہیں پڑھ سکا کہ دنیا میں کرنے کو اچھے کام بھی ہیں۔ مجھے تو یہ سراسر وقت کا زیاں محسوس ہوا۔
اس ضمن میں ایک اہم مضمون کافی عرصہ قبل میری نظر سے گزرا تھا۔ مگر مسئلہ وہی کتب و کاغذات کے انبار میں ڈھونڈنے کا ہے یعنی کہشکریہ بابا جانی،
کیا سرقہ و چربہ، توراد وغیرہ کی تفصیل کسی لڑی میں شامل کر دیں گے ؟
میرے خیال سے یہ بھی تاریخِ ادبِ اردو کا حصہ شمار ہونا چاہئے۔
اگر ہمارے پاس مطالعے کے لیے وقت نہیں تو اس قسم کے اہم تحقیقی مواد کو "وقت کا زیاں" قرار دینا ، میرے نزدیک کچھ زیادتی ہے۔
لفظ زِیاں بھی فیروز اللغات میں شامل ہے۔ یہ لفظ فارسی سے اردو میں در آیا ہے۔ اس کے معنی لغت میں یوں درج ہیں :نوید صادق صاحب نے بھی زیاں لکھا اور وارث صاحب نے بھی۔ میرے خیال میں زیاں نہیں بلکہ ضیاع درست لفظ ہے۔ اگر میں غلطی پر ہوں تو تصحیح کر دیجیے گا۔
حوالے کے لئے دیکھیے۔
http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=5622
ض ا عضِیاع
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم مصدر ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ 1885ء کو "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم مجرد ( مذکر - واحد )
1. نقصان، تباہی، ہلاکت، ضائع ہونا۔
"سارے مسلۂ ریاضی پر ازسرِ نو غور کرنے بیٹھ جائیں اور ہر پھر کر اسی نتیجے پر آئیں تو وقت کا ضیاع ہے۔" ( 1973ء، صدا کر چلے، 20 )
2. ایک قسم کی خوشبو۔
(ماخوذ: اسٹین گاس)
"ضیاع .... ایک خوشبو کا نام۔" ( 1984ء، فن تاریخ گوئی اور اس کی روایت، 124 )
مترادفات
تَضْئِیع اِتْلاف
مرکبات
ضِیاع شِکَن، ضِیاعِ طاقَت
قافلے کے دل سے احساسِ زیاں جاتا رہا
لفظ زِیاں بھی فیروز اللغات میں شامل ہے۔ یہ لفظ فارسی سے اردو میں در آیا ہے۔ اس کے معنی لغت میں یوں درج ہیں :
ضرر ، نقصان ، خسارہ
اقبال کے شکوہ کا پہلا ہی مصرع اسی لفظ سے شروع ہوتا ہے :
کیوں زیاں کار بنوں، سُود فراموش رہوں
وقت کا زیاں یا وقت کا ضیاع
دونوں تراکیب درست ہیں۔ مفہوم میں شائد کچھ فرق ہو جاتا ہے۔