میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔وقت کا زیاں آپ کو کسی بھی معتبر کتاب میں لکھا ہوا نہیں ملے گا۔ اگر کہیں ملے تو مجھے ضرور بتائیے گا۔ صحیح محاورہ وقت کا ضیاع ہی ہے۔ زیاں زیادہ تر احساسِ زیاں کے ساتھ آتا ہے یا جیسے اقبال کے اس مصرعے میں جس کا حوالہ باذوق نے دیا ہے ۔ یا اقبال کا ایک اور مصرعہ جسکا حوالہ میں دے چکا ہوں۔ زیاں نقصان کے معنوں میں آتا ہے ضائع ہونے کے معنون میں نہیں۔ یہ فقرہ کبھی بھی درست نہیں سمجھا جا سکتا۔ "آپ اپنے وقت کا نقصان کر رہے ہیں۔" جبکہ صحیح فقرہ یہی ہوگا "کہ آپ اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں۔" اس لئے وقت کا ضیاع ہی صحیح محاورہ ہوگا۔
میں آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔
لیکن میں "وقت کا زیاں" محاورے کے معنوں میں اس لیے نہیں لے رہا تھا کہ میرے مطالعے سے یہ لفظی ترکیب کئی بار گزری ہے۔ ہاں یہ البتہ چیک کرنا پڑے گا کہ کتاب "معتبر" تھی یا نہیں ؟
اور میں اساتذہ سے بھی معلوم کروں گا کہ اس کا استعمال کس حد تک غیر درست ہے/ ہوگا ؟
ادبی اصطلاحات یا گرامر کے لحاظ سے عوامی اخبارات یا الکٹرانک میڈیا کی زبان کو میں اہل علم کی طرح قابلِ توجہ نہیں گردانتا۔ بات یہاں املاء کی نہیں بلکہ مخصوص تراکیب کی ہے۔ وقت کا ضیاع کے متعلق آپ کی وضاحت (پوسٹ # 36) زیادہ قرین قیاس لگتی ہے۔ لیکن میں اساتذہ کا موقف معلوم کرنے کی جستجو میں ہوں۔ ابھی چند ایک کو ایمیل تو کیا ہے۔ دیکھیں کیا جواب آتا ہے۔
میڈیا اور اخبارات میں ایسی غلطیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ اکثر اخبارات اور خبروں کے چینلز پر "وقت کا زیاں" لکھا ہی آپ کو ملے گا۔ چونکہ ہم سب اخبارات اور میڈیا پر خبریں پڑھتے رہتے ہیں اس لئے ہمارے ذہن میں ایسی غلطیاں راسخ ہو جاتی ہیں۔ مثلاً میں کچھ عرصے پہلے تک حتیٰ کہ کو "حتا کہ" لکھتا رہا۔ ایک دوست کی نشاندہی پر اپنی غلطی درست کی۔ کیونکہ اکثر جگہ میں نے "حتیٰ کہ" کی املا "حتا کہ" پڑھی اور یوں میرے ذہن میں غلط املا ہی بیٹھ گئی۔
جی بالکل۔ صحیح لفظ مصرع ہی ہے !جانے مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ مصرعہ نہیں مصرع لکھا جاتا ہے
جانے مجھے کیوں ایسا لگتا ہے کہ مصرعہ نہیں مصرع لکھا جاتا ہے
ادبی اصطلاحات یا گرامر کے لحاظ سے عوامی اخبارات یا الکٹرانک میڈیا کی زبان کو میں اہل علم کی طرح قابلِ توجہ نہیں گردانتا۔ بات یہاں املاء کی نہیں بلکہ مخصوص تراکیب کی ہے۔ وقت کا ضیاع کے متعلق آپ کی وضاحت (پوسٹ # 36) زیادہ قرین قیاس لگتی ہے۔ لیکن میں اساتذہ کا موقف معلوم کرنے کی جستجو میں ہوں۔ ابھی چند ایک کو ایمیل تو کیا ہے۔ دیکھیں کیا جواب آتا ہے۔
ویسے میں نے جن کتب میں وقت کا زیاں دیکھنے کی بات کی تھی وہ ادبی / اسلامی کتب ہیں۔
اور اس سے پہلے بھی میں (پوسٹ نمبر 43) میں آپ کی بات سے اتفاق کر چکا ہوں۔وقت کا ضیاع کے متعلق آپ کی وضاحت (پوسٹ # 36) زیادہ قرین قیاس لگتی ہے۔
بھائی ! یقین کیجئے کہ میں آپ کی خفگی کو سمجھنے سے قاصر ہوں۔قبلہ پھر آپ اپنے خیالات سے مستفید کرنے سے تب تک ہمیں محفوظ رکھیں جب تک آپ کی تسلی نہیں ہو جاتی اگر کوئی مضبوط شہادت ملے تو یہاں سب کے گوش گزار کر دیں۔ اگر نہیں تو تب تک خاموش رہ کر گزارہ کر لیں۔