گوگل آخر مجھ سے پیسے کیسے کماتا ہے ؟؟؟

نوشاب

محفلین
کیا با ت ہے گوگل کی
میں نے گوگل کروم میں اکاؤنٹ کھولا ۔۔۔ مفت
گوگل کی تمام سہولیات استعمال کیں ۔۔۔۔ مفت
پلے سٹور سے جو کچھ بھی ڈاؤن لوڈ کیا گوگل اکاؤنٹ کی بدولت اور وہ بھی بالکل ۔۔۔۔۔ مفت
ہمیشہ ای میلز وصول کیں اور بھیجیں ۔۔۔ مفت
گوگل کی ٹیم اس کے مالکان ایسے ایسے بہترین ٹاپ کلاس سوفٹ وئیر بنا کر ہمیں پش کر رہے ہیں اور وہ بھی بالکل ۔۔۔۔ مفت
اور اآج تک انہوں نے اپنی سروسز کا ایک روپیپ نہیں مانگا
تو سوال یہ ہے کہ وہ اس قدر سہولیات مفت کیوں دے رہے ہیں ؟
دوسرا سوال جب وہ ہم سے پیسے طلب نہیں کرتے تو پھر ان کی کمپنی اس قدر ترقی کیسے کرتی جا رہی ہے کہ دن بدن بڑی سے بڑی کمپنیوں کو اپنے اندر ضم کرتی جا رہی ہے؟
 
arifkarim

معطل

گوگل کا بزنس ماڈل اسکے سرچ انجن پر مبنی اشتہارات پر چلتا ہے:
https://sites.google.com/site/net205apples/google-business-model

صارفین جتنا زیادہ گوگل کے اشتہارات پر کلک کریں گے ویسے ویسے ان اشتہارات کے مالکان گوگل کو اسکی قیمت ادا کریں گے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اس کی مثال اخبارات بھی ہیں۔
آپ نے غور کیا ہوگا بعض اخبارات اتنے سستے ہوتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے وہ پرنٹنگ اور کاغذ تک کے اخراجات بھی اس رقم سے پورے نہیں کرسکتے جو خریدنے والے ان کو دیتے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں، بل اور کرائے کیسے دیتے ہوں گے؟ لیکن یہ سب اشتہارات کی وجہ سے ممکن ہوجاتا ہے۔
 
گوگل کے ای میل اکاونٹ فروخت بھی ہوتے ہیں
اور گوگل ڈرائیو بھی
پلے اسٹور پر بھی خرید ہوتی ہے
گوگل میپ بھی فروخت ہوتے ہیں
عموما ہم صرف فری اسٹف ہی یوز کرتے ہیں۔ ورنہ یہ سب برائے فروخت ہے
حتی کہ اپ جو سرچ کرتے ہیں وہ ڈاٹا بھی فروخت ہوتا ہے
مختصر
گوگل پیسہ کمانے کے لیے اپ کو یوز کرتا ہے۔ اپ سمجھتے ہیں کہ اپ گوگل یوز کرتے ہیں
 
فاتح

لائبریرین
اس کی مثال اخبارات بھی ہیں۔
آپ نے غور کیا ہوگا بعض اخبارات اتنے سستے ہوتے ہیں کہ حیرت ہوتی ہے وہ پرنٹنگ اور کاغذ تک کے اخراجات بھی اس رقم سے پورے نہیں کرسکتے جو خریدنے والے ان کو دیتے ہیں، ملازمین کی تنخواہیں، بل اور کرائے کیسے دیتے ہوں گے؟ لیکن یہ سب اشتہارات کی وجہ سے ممکن ہوجاتا ہے۔
گوگل کی آمدنی کو اخبارات سے تشبیہ دینے کا مطلب ہے گوگل کی بھی 90 تا 95 فیصد آمدنی بلیک میلنگ کے دھندے اور حکومت سے سستے داموں کاغذ لے کر مارکیٹ میں مہنگا بیچنے سے آتی ہے؟ o_O
 
ویسے بہت کچھ گورنمنٹز کو فروخت بھی ہوتا ہے
 
ربیع م

محفلین
گوگل کی آمدنی کو اخبارات سے تشبیہ دینے کا مطلب ہے گوگل کی بھی 90 تا 95 فیصد آمدنی بلیک میلنگ کے دھندے اور حکومت سے سستے داموں کاغذ لے کر مارکیٹ میں مہنگا بیچنے سے آتی ہے؟
ہاں جی گوگل بہت کچھ جاسوسی کر کے ہی کماتا ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
گوگل کی نوے فی صد آمدنی محض اشتہارات (ایڈ ورڈز اور ایڈسینس) سے آتی ہے۔ اور یہ بھی ضروری نہیں کہ آپ گوگل سرچ انجن استعمال کریں گے تو ہی گوگل کو فائدہ ہوگا۔ بلکہ اگر آپ یاہو یا بینگ سرچ انجن کے ذریعے بھی کسی سائٹ پر کوئی مضمون پڑھنے کے لیے پہنچتے ہیں اور وہاں ایڈسینس کے ایڈز لوڈ ہوتے ہیں تو ایڈ دیکھنے اور کلک کرنے پر بھی گوگل کو معاوضہ ملتا ہے۔ جس میں گوگل کے اشتہار شائع کرنے والی ویب سائٹس کی تعداد بھی ملینز (صحیح تعداد کا علم نہیں) میں ہے۔ اور ان میں ماہوار لاکھوں ڈالر کمانے والی ویب سائٹس بھی ہیں۔
 
یہ سارا ٹریفک کا کھیل ہے۔ فیس بک کا بزنس ماڈل بھی اس سے زیادہ مختلف نہیں۔ یوٹیوب پر جب تک اشتہار نہیں آتے تھے تو یہ خسارے میں جا رہی تھی۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
گوگل کی آمدنی کو اخبارات سے تشبیہ دینے کا مطلب ہے گوگل کی بھی 90 تا 95 فیصد آمدنی بلیک میلنگ کے دھندے اور حکومت سے سستے داموں کاغذ لے کر مارکیٹ میں مہنگا بیچنے سے آتی ہے؟ o_O
اس کے اور بھی بہت سے مطالب نکل سکتے تھے لیکن ہم نے ہی غور نہ کیا۔
 
محمدظہیر

محفلین
گوگل آخر مجھ سے پیسے کیسے کماتا ہے ؟؟؟
میں نے موبائل میں ایڈ بلاکر نصب کیا ہے۔ گوگل کے اشتہارات کہیں بھی نظر نہیں آتے یہاں تک کہ یو ٹیوب بھی اشتہارات سے محفوظ ہے اس لیے میرے پاس گوگل اتنی آسانی سے پیسے نہیں کما سکتا : )
 
مستقبل قریب میں آپ کے لیے مسئلہ بننے والا ہے۔ کیونکہ ایڈ بلاکر کا بے احتیاط استعمال مناسب نہیں ہے۔اور مختلف ویب سائٹس نے یہ تکنیک استعمال کرنا شروع بھی کردی ہے کہ قاری جو ایڈ بلاکر استعمال کر رہا ہو اسے مطلع کیا جائے گا کہ سائٹ کو دیکھنے کے لیے ایڈ بلاکر کو اس مخصوص سائٹ پر غیر فعال کردے۔ مثلاً فوربز جیسی بڑی سائٹ کو آپ ایڈ بلاکر لگا کر نہیں پڑھ سکتے۔ کچھ غیر مصدقہ ذرائع سے یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ یہ سہولت اب ایڈسینس پبلشرز کے لیے بھی گوگل کی طرف سے دستیاب ہوگی کہ اس کی وجہ سے گوگل اور ایڈسینس پبلشرز کو سخت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پھر یہ ایک غیر اخلاقی حرکت بھی ہے۔ جو لوگ اس چیز کا علم نہیں رکھتے ان کا معاملہ دوسرا ہے لیکن ایک فقرہ یا لفظ لکھ کر گوگل سرچ کرنے پر آپ کو جو رزلٹ سامنے مل رہا ہوتا اس کے پیچھے بلاگرز اور مصنفین کی کئی کئی سالوں کی محنتیں ہوتی ہیں جس کا معاوضہ انہیں صرف ایڈ پبلش کرکے ہی مل رہا ہوتا ہے۔
میں ذاتی طور پر ایڈ بلاکر استعمال کرتا ہوں لیکن جو بھی ویب سائٹ انٹرنیٹ پر ایک مناسب مقام رکھتی ہو اور اچھا مواد موجود ہو وہاں خاص طور پر ایڈ بلاکر کو ڈس ایبل کردیتا ہوں۔
 
پہلی بات تو یہ ہے کہ مجھے اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا کہ گوگل ایڈ سے پیسے کمائے یا نہ کمائے۔ کیوں کہ ایڈ بلاک کرنے کی اصل وجہ گھٹیا قسم کے اشتہارات جو مسلسل فلیش میں نظر آتے ہیں، ٹریک کرتے رہتے ہیں اور توجہ کو منتشر کرتے ہیں ان سے نجات پانا ہے۔
میرے فون میں کسی بھی قسم کا ایڈ کسی بھی ویب سائٹ پر نظر نہیں آتا۔ فوربس کی ویب سائٹ بھی بغیر کسی اشتہار کے اچھی طریقے سے کھلتی ہے۔
ایڈ بلاک کرنے کو آپ غیر اخلاقی حرکت کس بنیاد پر کہ رہے ہیں؟ جب کہ حال یہ ہے کہ بلاک نہ کیا جائے تو غیر اخلاقی اشتہار نظر آتے ہیں۔ میں نے جاوا اسکرپٹس کو بھی بلاک کیا ہے۔
ہر دوسرا شخص ایڈ بلاک کرنے والا نہیں ہوتا دس میں سے سات لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ ایڈ بلاک کیا جا سکتا ہے۔ گوگل والوں کو فکر لاحق ہے کہ مستقبل میں سب لوگ ایڈ بلاک کرنے لگیں تو ان کی ریونیو کم ہوگی اس لیے اس سلسلے میں وہ پیش رفت کر رہے ہیں لیکن ایسا ممکن نہیں کہ ہر دوسرا شخص ایڈ بلاک کرنے لگے۔
ایڈ بلاک کرنے پر ہر طرح کی پابندی لگا دی جائے اور اس میں گوگل کامیاب ہو بھی جائے تب بھی مجھ جیسے لوگ اشتہار پر کلک نہیں کریں گے چاہے کتنے ہی اشتہار صفحے پر رکھ دیں : )
 
تجمل حسین

محفلین
اس کی وجہ سے گوگل اور ایڈسینس پبلشرز کو سخت نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ پھر یہ ایک غیر اخلاقی حرکت بھی ہے۔ جو لوگ اس چیز کا علم نہیں رکھتے ان کا معاملہ دوسرا ہے لیکن ایک فقرہ یا لفظ لکھ کر گوگل سرچ کرنے پر آپ کو جو رزلٹ سامنے مل رہا ہوتا اس کے پیچھے بلاگرز اور مصنفین کی کئی کئی سالوں کی محنتیں ہوتی ہیں جس کا معاوضہ انہیں صرف ایڈ پبلش کرکے ہی مل رہا ہوتا ہے۔
تقریباََ وہی بات جو میں کرنا چاہتا تھا محترم الہلال صاحب نے کردی ہے۔ :)
میں خود بھی ایڈ بلاکر استعمال کرتا ہوں اور وجہ وہی ہے جو الہلال بھائی نے بیان کی ہے۔ :)
اگر آپ نے ایڈسنس لگانا بھی ہے تو اس کا بھی طریقہ ہوتا ہے۔ صرف ٹیکسٹ ایڈ استعمال کرلیں۔
ایک صفحہ پر اتنے ہی اشتہارات لگائیں کہ آپ کی سائٹ ایک آہستہ رفتار والے کنکشن پر بھی کھل جائے۔
اپنے صارفین کی پسندیدگی کو بھی مدنظر رکھیں کہ وہ کس طرح کے اشتہارات دیکھنا چاہتے ہیں۔
تحریر کے دوران آنے والے اشتہارات صارفین کو ویب سائٹ سے بدظن کرتے ہیں۔
:)
 
Top