گوگل اینڈرائیڈ اب ابجد کی اگلی منزل

hackerspk

محفلین
بعون صناع مکین و مکاں وفضل خلاق و زمین و زماں

السلام علیکم،
ابجد اب اینڈرائیڈ کے لیے پیش قدمی کی جسارت کر رہا ہے۔ پچھلے ایک ماہ سے میں جاوا سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ چونکہ میں نے باقاعدہ کمپیوٹر کی تعلیم حاصل نہیں کی اس لیے میرے لیے یہ کافی دشوار گزار کام رہا ہے۔ لیکن اب کافی حد تک ضروری چیزیں سیکھ لیں ہیں۔ یا دوسرے لفظوں میں ابجد کو بنانے کی تیاریاں مکمل کر چکا ہوں بلکہ نمونے کی ایک اپلیکیشن بنائی بھی ہے۔
2013_08_29_20.32.32.png

2013_08_29_20.32.45.png

2013_08_29_20.33.44.png

2013_08_29_20.34.28.png

2013_08_29_20.36.41.png

درپیش اولین مسئلہ
ابجد کی بنیادی خصوصیت اس کا ڈکشنریوں کا استعمال ہے۔ جب اس کو ونڈوز کے لیے بنایا تھا تو میرے پاس میدان کھلا تھا۔ چونکہ کمپیوٹر نسبتا کا پروسیسر طاقتور ہوتا ہے اور ریم بھی بہت ہوتی ہے۔ اس لیے اگر ہماری اپلیکیشن سو ڈیڑھ سو ایم بی ریم استعمال کر بھی لے تو چنداں فرق نہیں پڑتا۔ اسی خصوصیت سے میں فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈکشنریوں کو ریم پر محفوظ کرنے کا سوچا جس سے ڈکشنریوں سے تلاش کرتے وقت بہت آسانی رہتی اور یہ کام انتہائی تیزی سے سرانجام پاتا ۔ ڈکشنریوں کا حجم دس بارہ ایم بی سے زیادہ نہیں ہوتا اس لیے پچاس ساٹھ ڈکشنریوں کو بھی ریم پر رکھا جا سکتا ہے۔ لیکن گوگل اینڈرائیڈ چونکہ صرف ٹیلبٹس میں نہیں بلکہ موبائلز کے لیے بھی بہت استعمال ہو رہا ہے اسلیے اس میں چند قیدیں ہیں۔ اب ہمارے پاس وافر ریم موجود نہیں۔ زیادہ سے زیادہ چالیس ایم بی ریم اپلیکیشن کے لیے مختص ہوتی ہے۔ جس کی وجہ اب ہم ڈکشنریوں کو ریم پر سٹور نہیں کر سکتے۔ اگر ہر دفعہ معانی دکھانے کے لیے ڈکشنریوں کو فائل سسٹم سے رابطہ کیا جائے تو ایک تو پروسیسر کو بہت زیادہ کام کرنا پڑتا ہے دوسرا یہ کہ اس سے موبائل کی ہارڈڈسک یا کارڈ پر بوجھ بنتا ہے۔ اس کے علاوہ معانی دکھاتے وقت دیر بھی کافی لگے گی۔

اس سے بچنے کا ایک آسان طریقہ تو یہ ہے کہ ابجد کا وہ ورژن جو اینڈرائیڈ کے لیے بنایا جائے وہ دو ڈکشنریوں کو بیک وقت پڑھے اس سے زائد کی طرف نہ جائے۔ صارف کو سہولت دے دی جائے کہ وہ اپنی مرضی کی دو ڈکشنریاں منتخب کر لے اور ابجد کو استعمال کرے۔

اس کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایس کیو لائٹ ڈیٹا بیس استعمال کی جائے جو ہر اینڈرائیڈ ڈیوائس میں پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے۔ اور اس کی ڈیٹا کو پڑھنے کی رفتار بھی کافی تیز ہے اگر آپ کوشش کی جائے تو تقریبا ایک ملی سیکنڈ میں وہ نتائج دکھانے کی بھی اہل ہو سکتی ہے۔ اس سے ہم دو سے زائد ڈکشنریوں کو استعمال کر سکیں گے۔ اگر دس بارہ ڈکشنریوں تو اس کو بنا لیا جائے تو اس سے زائد کی ضرورت تو شاید کسی کو نہیں پڑتی ہو گی۔ لیکن ایس کیو لائٹ میں اس بنانے میں مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہا کہ تمام ڈکشنریوں کو ایک ہی ڈیٹا بیس میں شامل کر دیا جائے یا ہر ڈکشنری کی علاحدہ ڈیٹابیس ہو۔ اگر ایک ہی ڈیٹابیس میں ڈال دیا جائے تو ہر ڈکشنری کا علاحدہ ٹیبل بنانا چاہیے یا ایک ہی مفصل ٹیبل بنا کر تمام ڈکشنریوں کو اس میں شامل کر دیا جائے۔ اور جب یوزر نئی ڈکشنری شامل کرنا چاہے تو ابجد اس سے نئی ڈکشنری سادہ ٹیکسٹ فائل میں وصول کر کے اس کو ڈیٹا بیس کہ اسی مفصل ٹیبل میں شامل کر دے۔ اور دوسرا یہ ہو سکتا ہے کہ ایک ہی ڈیٹا بیس میں ہر ڈکشنری کے لیے علاحدہ ٹیبل بنا دیا جائے۔ اس طرح ہر ٹیبل علاحدہ طور پر پڑھنا ہو گا۔ میں نے ڈیٹا بیس کو بہت کم استعمال کیا ہے اس لیے مجھے نہیں پتہ ان میں سے کونسا طریقہ زیادہ مؤثر ہے۔ اس سلسلے میں آپکی رہنمائی درکار ہو گی۔

اس کے علاوہ اس کا ایک حل ایکس ایم ایل ڈیٹا بیس ہے جو سادہ ٹیکسٹ فائل کی طرح ہوتی ہے مگر مرتب اور منظم ہوتی ہے۔ اس کو استعمال کیا جائے۔ لیکن میرے ابتدائی تجربات سے مجھے یہ پتہ چلا ہے کہ اگر ایکس ایم ایل کا حجم دو چار ایم بی سے زائد ہو تو اینڈرائیڈ کو اس کو پڑھنے میں کافی دیر لگا دیتا ہے۔ چونکہ میں جاوا سے بہت اچھی طرح واقف نہیں ہوں۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ مجھے اس میں کامیابی حاصل نہ ہو سکی ہو۔

خلاصہ کلام یہ ہے کہ اگر ابجد کو دو ڈکشنریوں کے لیے بنانا ہو تو ہم ان کو ریم پر سٹور کر کے بآسانی کر سکتے ہیں۔ اگر ایس کیو لائٹ ڈیٹا بیس استعمال کریں تو دس بارہ ڈکشنریاں تک بآسانی شامل کی سکیں گی اور ایکس ایم ایل میں مجھے ایک ڈکشنری بھی بہت زیادہ لگ رہی ہے۔
احباب سے گزارش ہے کہ اس کام میں میری مناسب رہنمائی کریں۔
نبیل
ابن سعید
محمد بلال اعظم
محب علوی
شاکرالقادری
الف نظامی
الف عین
سیدہ شگفتہ
 
اس بابت جلدی ہی ہم کچھ مشورے ضرور دیں گے، اس کے علاوہ ایک اور محفلین ہیں ان کو یہاں متوجہ کریں گے۔ :) :) :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
میرا مشورہ اس ضمن میں یہ ہے کہ آپ http://www.xda-developers.com/ سے مدد لیں، اس ویب کے فورمز میں بے شمار اینڈرائیڈ ڈیویلپر حضرات موجود ہوتے ہیں اور آپ انہیں میل کرکے یا براہ راست فورمز پرمخاطب کر کے ان سے اس ضمن میں مشورہ لے سکتے ہیں۔
 

hackerspk

محفلین
میرا مشورہ اس ضمن میں یہ ہے کہ آپ http://www.xda-developers.com/ سے مدد لیں، اس ویب کے فورمز میں بے شمار اینڈرائیڈ ڈیویلپر حضرات موجود ہوتے ہیں اور آپ انہیں میل کرکے یا براہ راست فورمز پرمخاطب کر کے ان سے اس ضمن میں مشورہ لے سکتے ہیں۔
آپ نے بہت مناسب مشورہ دیا ہے مجھے سٹاک اوور فلو اور ایکس ڈی اے دونوں سائٹس پسند ہیں۔ لیکن اس فورم پر مشورہ کرنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ شاید دو چار احباب اور اس پراجیکٹ میں شرکت کریں۔
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آپ نے بہت مناسب مشورہ دیا ہے مجھے سٹاک اوور فلو اور ایکس ڈی اے دونوں سائٹس پسند ہیں۔ لیکن اس فورم پر مشورہ کرنے کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ شاید دو چار احباب اور اس پراجیکٹ میں شرکت کریں۔
اس پر تو ابن سعید بھائی ہی رہنمائی کر سکتے ہیں کہ وہ کون کونسے سے اراکینِ محفل ہیں جو کمپیوٹر لینگوئج سے آگاہ ہیں اور اس پراجیکٹ میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔۔
 

طمیم

محفلین
ماشاء اللہ اب کمپیوٹر کے بعد موبائل پر بھی ابجد دستیاب ہوگا۔ بہت اچھی خبر ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی صلاحیتوں اور وقت میں مزید برکت کرے۔ آمین۔
 
تکنیکی مدد، مثلا چند ایک سوالات تو پہلے مراسلے میں درج ہیں۔ باقی جب اسے بنانا شروع کیا جائے گا تو اگر کوئی اینڈرائیڈ پروگرامر مل جائے تو کام کو حصوں میں بانٹ لیا جا سکتا ہے۔
آپ بنیادی باتیں ہمیں بتا دیں
اور ساتھ کسی سایٹ کا بھی بتا دیں جہاں سے ہم پڑھ سکیں تو ان شاء اللہ ہم تیار ہیں
 

hackerspk

محفلین
آپ بنیادی باتیں ہمیں بتا دیں
اور ساتھ کسی سایٹ کا بھی بتا دیں جہاں سے ہم پڑھ سکیں تو ان شاء اللہ ہم تیار ہیں
http://developer.android.com/sdk/index.html
آپ یہاں سے شروع کریں۔ ایس ڈی کے انسٹال کریں۔ جاوا کے ٹیوٹوریلز انٹرنیٹ پر بکھرے پڑے ہیں۔ گوگل پر سرچ کرنے سے آسانی سے دستیاب ہیں۔
http://www.java2s.com/
 

hackerspk

محفلین
کیا اینڈرائیڈ کے لیے کوئی نستعلیق فونٹ ہے ؟
اینڈرائیڈ میں تقریبا ہر ٹرو ٹائپ فونٹ چلتا ہے۔ کوئی بھی نستعلیق خط استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن کریکٹر بیسڈ ہو تو حجم کم ہو گا۔
مثال
PHP:
TextView fromView = (TextView)v.findViewById(R.id.txtTitle);
Typeface tf = Typeface.createFromAsset(Context.getAssets(),"fonts/fontname.ttf");
fromView.setTypeface(tf);
فونٹ فائل assets کے فولڈ میں fonts کا فولڈر بنا کر رکھ دیں۔
 
Top