گوگل رومن اردو سے تحریری ٹرانسلٹریشن

محمدصابر

محفلین
بہت اچھا ہے۔ بس جب الفاظ کا صوتی تاثر ایک جیسا ہو تو پھر اس کے لئے مشکل ہوتی ہے۔ مثلا "بچہ" لکھنے کی کوشش کریں۔
 

محمدصابر

محفلین
ایک چیز اور بھی دیکھی ہے وہ یہ کہ میں نے bacha لکھا اسنے "بچا" لکھا لیکن اس "بچا" پر کلک کیا تو اس نے ان سارے الفاظ کی فہرست دے دی جو یہاں مطلوب ہو سکتے تھے۔ لسٹ میں
بَچَ
بچھا
باچا
بچہ
bacha
اورEdit بھی شامل ہیں تاکہ آپ جو لفظ لکھنا چاہ رہے ہیں اور وہ نہیں شامل تو شامل کر دیا جائے۔
 

ابو کاشان

محفلین
شاندار چیز ہے اور اسے اپنی سائیٹ پر شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ذبردست
لیکن ہم جیسے جو پوری طرح اردوا گئے ہیں اب رومن اردو لکھنے پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاندار چیز ہے اور اسے اپنی سائیٹ پر شامل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ ذبردست
لیکن ہم جیسے جو پوری طرح اردوا گئے ہیں اب رومن اردو لکھنے پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔
یہ آپ کو کہاں سے معلوم ہوا ہے کہ اسے اپنی سائٹ پر استعمال کیا جا سکتا ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ اردو ٹرانسلٹریشن صرف ڈیمو پیج پر ہی چل رہی ہے۔ ابھی گوگل ایجیکس اے پی آئی میں اردو کی سپورٹ نظر نہیں آ رہی۔ :(
 
یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی فیڈبیک لرننگ ہو رہی ہے۔ چند دنوں بعد اسے بلاگر، آرکٹ، جی میل وغیرہ میں امبیڈ کر دیا جائے گا۔

یقیناً اس سے اردو بلاگنگ کو ایک پش ملنے کا امکان ہے۔ کیوں کہ یہی کچھ میں ہندی کے ساتھ کوئی ڈیڑھ دو سال قبل دیکھ چکا ہوں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
مندرجہ ذیل شعر گوگل کی اسی سائٹ سے کاپی پیسٹ کیا گیا ہے۔ پہلے رومن اردو میں لکھا تھا، اس سائیٹ نے اسے یونی کوڈ اردو میں کنورٹ کردیا۔

جب کبھی ان کی توجہ میں کمی پائی گئی
از سر نو داستان شوق دہرائی گئی
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کی فیڈبیک لرننگ ہو رہی ہے۔ چند دنوں بعد اسے بلاگر، آرکٹ، جی میل وغیرہ میں امبیڈ کر دیا جائے گا۔

یقیناً اس سے اردو بلاگنگ کو ایک پش ملنے کا امکان ہے۔ کیوں کہ یہی کچھ میں ہندی کے ساتھ کوئی ڈیڑھ دو سال قبل دیکھ چکا ہوں۔

جی ابن سعید، میں بے چینی سے اردو کی سپورٹ کے مین سٹریم ہونے کا انتظار کر رہا ہوں۔ میں تو آج اس اے پی آئی پر مبنی کئی پراجیکٹس کا آغاز کرنے والا تھا۔ :nailbiting:
 
میں کافی عرصے سے ایسا سافٹ وئیر بنانے کا سوچ رہا تھا۔ خیال چینی زبان لکھنے کی مائیکروسوفٹ سپورٹ کو دیکھ کر آیا۔ اب پتا نہیں مائیکروسافٹ کب تک اسے (اردو) اپناتا ہے۔
 

چاند بابو

محفلین
Google Indic Translation گوگل ایک بار پھر چھا گیا۔

logo.gif


لیجئے گوگل ایک بار پھر سب سے پہلے چھا گیا۔ گوگل اپنی نئی ٹرانسلیشن سروس Google Indic Translation میں لے کر آیا ہے اب ایک بالکل نئی سہولت۔
اس سروس کے زریعے آپ گیارہ زبانوں میں ترجمہ کر سکتے ہیں اور مزے والی بات یہ ہے کہ یہ سروس ایک زبان سے دوسری زبان میں ترجمہ نہیں کرتی ہے بلکہ اسی زبان کے رومن انگریزی میں لکھے گئے الفاظ اس زبان میں کنورٹ کر دیتی ہے۔
مثال کے طور پر میں نے وہاں اردو منتخب کرکےیہ الفاظ لکھے
aaj barish honay wali hay. تو گوگل نے اسے ایسے لکھا
آج بارش ہونے والی ہے.
مجھے تو یہ سروس بہت اچھی لگی ہے اور سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ گوگل جیسے بڑے ادارے نے اردو پر اسقدر کام کر لیا ہے تو اب شاید وہ دن دور نہیں ہے جب اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو ٹرانسلیشن بالکل درست انداز میں ہونے لگے گی کیونکہ اس پر تو کافی سارا کام پہلے سے ہی ہو رہاہے۔
تو یہ لیجئےGoogle Indic Translation سروس لنک۔
 
Top