ابن سعید
خادم
اس ہفتے گوگل کی سالانہ ڈیویلپر تقریب گوگل آئی او 2015 کے موقع پر گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم نے مختلف زبانوں میں مشینی ترجمے کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے دس روزہ کمیونٹی چیلنج کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم میں شرکت فرما کر آپ اپنی زبان کے لیے مختلف الفاظ اور فقروں کے ترجمے فراہم کر سکتے ہیں یا پہلے سے موجود ترجموں کو درست یا غلط قرار دے سکتے ہیں۔ گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بنگالی کمیونٹی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ ان لوگوں نے 80 سے زائد ٹرانسلیٹ-آ-تھان منعقد کر کے اپنی زبان میں ترجمے کے معیار کو کافی بہتر کیا۔
ہم نے گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم سے رابطہ کر کے ترجمے کے لیے ایک عدد وجٹ تیار کرنے کا مشورہ دیا جسے مختلف زبانوں سے جڑی کمیونٹیز اپنی سائٹوں کے سائڈ بار وغیرہ میں شامل کر کے اپنے صارفین کو کراؤڈ سورسنگ پر آمادہ کر سکیں۔ مثلاً ایسا کوئی وجٹ دستیاب ہو تو آپ احباب محفل میں رہتے ہوئے گاہے گاہے اکا دکا ترجمے فراہم کر سکتے ہیں یا کسی ترجمے کو درست یا غلط نشان زد کر سکتے ہیں۔ خلاف توقع گوگل ٹرانسلیٹ ٹیم کی جانب سے کافی جلدی جواب موصول ہوا۔ انھوں نے اس مشورے کو سراہا مگر عذر پیش کیا کہ ایسا کچھ فوری طور پر دستیاب کرانا ممکن نہیں۔
آپ احباب کو اس ربط پر اس مہم میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے، تاکہ اردو زبان کے مشینی ترجمے کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔ اور انٹرنیٹ پر اردو زبان کی فعالیت کو درج کرایا جا سکے۔
یہ لڑی شروع کرنے تک ہم اردو سے انگریزی اور انگریزی سے اردو دونوں زمروں میں پہلے درجے کے مترجم کا تمغہ حاصل کر چکے تھے۔ آپ احباب اس لڑی میں اپنی کار کردگی شریک کر سکتے ہیں۔