تلمیذ
لائبریرین
۔
ویسے یہ ترجمہ کسی نے کیا ہوا ہے مشینی نہیں۔
پھر تو وہ مترجم قابل تعزیزہے۔
۔
ویسے یہ ترجمہ کسی نے کیا ہوا ہے مشینی نہیں۔
متفق! میرے خیال میں مشینی ترجمہ وقت کا ضیاع ہے۔ گو کہ اسے گزرتے وقت کیساتھ بہتر ضرور کیا جا سکتا ہے البتہ انسانی مترجم کا متبادل نہیں بن سکتا۔اسی لئے تو مشینی ترجمہ ابھی تک مقبو ل نہیں ہو سکا اور (میرے خیال میں) نہ ہی اس کا کبھی Human Translation کے معیار تک پہنچنے کا امکان ہے۔
پہیے دار کرسی کا صارف؟wheelchair user
مغربی معاشرے میں یہ ملاقاتیں چوری چوری تو نہیں، بلکہ سر عام ہوتی ہیں۔ بلکہ کسی حد تک اس کی تشہیر بھی ہوتی ہے۔ البتہ ہو سکتا ہے ہمارے ہاںمعاملہ ذرا مختلف ہو۔ہمارے ایک بہت پرانے اور عزیز دوست نے date کرنے کا ترجمہ کیا تھا "چوری چوری سجن ملن کو من کرے"۔
یہاں ڈیٹنگ ویب سائٹس پر ہی ساری کاروائی ہو جاتی ہے۔ ملنے ملانے کی ضرورت بھی نہیں رہتی اب تو!مغربی معاشرے میں یہ ملاقاتیں چوری چوری تو نہیں، بلکہ سر عام ہوتی ہیں۔ بلکہ کسی حد تک اس کی تشہیر بھی ہوتی ہے۔ البتہ ہو سکتا ہے ہمارے ہاںمعاملہ ذرا مختلف ہو۔
میری ناقص رائے میں تو سختی سے کام لیا جانا چاہئے۔ اور اس ترجمے کو رد کردینا چاہئے۔کیا ویلیڈیشن میں نرمی سے کام لیا جائے یا سختی سے۔
شام کے وقت اوڑھے جانے والا لباس کر دیں۔ شکر ہے اسکا سابقہ ترجمہ ”شامی لباس“ نہیں کیا گیا وگرنہ مزید مضحکہ خیز ہو جاتاکو کچھ لوگ "شام لباس" لکھ رہے ہیں کیا یہ "شام کا لباس" نہیں ہونا چاہیے۔
نبیل بھائی ، میں نے محض تجسس کے تحت بہت سی مشہور اور گمنام اردو لغات پر اس انگریزی لفظ Dating کو تلاش کرنے کی کوشش کی۔ پر ہر جگہ سوائے ”تاریخ“ اور ”کھجور“ کے کچھ برآمد نہ ہوا۔ بالآخر ہم ایک جگہ اس لفظ کا صحیح ترجمہ ”حلال“ کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے:ہمارے ایک بہت پرانے اور عزیز دوست نے date کرنے کا ترجمہ کیا تھا "چوری چوری سجن ملن کو من کرے"۔