نبیل
تکنیکی معاون
میرے خیال میں کسی گھر کا سب سے پر رونق وقت مل بیٹھ کر کھانا کھانے کا ہے۔ گھر کے تمام افراد جو اپنی روٹین میں مصروف رہتے ہیں، ان کے لیے کھانے کا وقت گھر کے باقی افراد کے ساتھ ملاقات کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ اور کھانے کے دوران کی جانی والی گفتگو پورے دن کا حاصل ہوتی ہے۔ اسی لیے ممکن ہو تو دن میں کم از کم ایک وقت اکٹھے کھانا کھانے کا اہتمام کیا جانا چاہیے۔ میرا ذاتی مشاہدہ یہ ہے کہ جب تک بچے چھوٹے ہوتے ہیں اس وقت تک مل بیٹھ کر کھانا کھانا معمول کا حصہ ہوتا ہے۔ اور بچے جوں جوں بڑے ہوتے جاتے ہیں، وہ اپنے معمولات میں مصروف ہوتے جاتے ہیں اور پھر شاذوناذر ہی گھر کے افراد کھانے کی میز پر اکٹھے بیٹھتے ہیں۔ بہرحال یہ صرف میرا خیال ہے، ہو سکتا ہے کہ باقیوں کا مشاہدہ اس سے مختلف ہو۔