hakimkhalid
محفلین
٭ چھوٹی الائچی متعدد امراض کا علاج ٭
٭ چھوٹی الائچی متعدد امراض کا علاج ٭
[align=justify:a559fc7422]چھوٹی الائچی عام استعمال کی کچن آئٹم ہے' پیشاب کی تکالیف میں مبتلا افراد کے لئے الائچی کا استعمال نہایت مفید ہے کھانے کا ایک چمچہ الائچی کے بیج' کیلے کے پتے اور آملے کا رس ملا کر دن میں تین بار پینے سے کھل کر پیشاب آتاہے جو مثانے کی سوزش' گردوں کی سوزش کےلئے مفید ہے۔ چائے میں ملانے سے چائے نہ صرف خوشبودار ہوجاتی ہے بلکہ ڈپریشن دور کرتی ہے ہچکی بند نہ ہونے کی صورت میں کچی ہوئی دوتین الائچیوں کو ایک کپ پانی میں پودینے کے پانچ پتوں کے ساتھ ابالنے سے جوجوشاندہ تیار ہوتاہے اسے پینے سے ہچکی یکدم ختم ہوجاتی ہے اس کے علاوہ چھوٹی الائچی اور دار چینی کے جوشاندے کے غرارے کرنے سے گلے کی خراش' زبان کی سوزش' حلقوم کی سوزش'حلق کے کوے اور زبان کے عقبی حصے کی تکلیف دور ہوجاتی ہے۔[/align:a559fc7422]