گھریلو نسخے

hakimkhalid

محفلین
٭ توانائی بحال رکھنے کے لئے سیب کھائیے ٭

٭ توانائی بحال رکھنے کے لئے سیب کھائیے ٭
[align=justify:1232d79efe]سیب میں معدنی نمک بورون کی بھی خفیف مقدار ہوتی ہے جو جسم کی توانائی بحال رکھتاہے' بورون کیلشیم کو بھی ضائع ہونے سے بچاتاہے اور آسٹیوپوروسس کا امکان کم ہوجاتاہے۔سیب میں پایاجانیوالا پوٹاشیم جسم کے خلیوں' اعصاب اور عضلات کی صحیح کارکردگی کے لئے اہم یہ نمک سوڈیم کے ساتھ مل کر جسم کے نمکیات کا توازن صحیح رکھنے میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر اور حرکت قلب درست رہتی ہے۔[/align:1232d79efe]
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ چاہتے ہیں کہ جوتے کی پالش چمکے تو پالش کرنے پہلے تھوڑا سا سرکہ ملا دیں جوتے چمک جائیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
دانتوں میں درد ہو تو جس دانت میں درد ہے اس کے نیچے ادرک رکھ دیں، درد کم ہو جائے گا۔
 

سارہ خان

محفلین
کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے

کیڑے مکوڑوں کو گھر سے بھگانے کے لیئے جہاں یہ نظر آئیں اس جگہ پر کافور جلایا جائے تو کیڑے دوبارہ وہاں نظر نہیں آئیں گے۔
 

سارہ خان

محفلین
سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے

کپڑے پر سے سرخ روشنائی کے داغ دور کرنے کے لیئے اسے دہی سے دھو لیں
تو سرخ داغ دور ہو جائیں گے
 

قیصرانی

لائبریرین
دانت کے درد کے لیے درد کے مقام پر لونگ رکھنا یا لونگ کا تیل روئی پر لگا کر رکھنا بہت کارآمد نسخہ ہے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
گلا خراب ہو یا سوجن ہو تو تھوڑی سی ادرک اور دارچینی ڈال کر چائے بنائیں‌اور پیں۔ کپ خالی ہونے سے قبل انشاء اللہ فرق محسوس کریں گے۔
بےبی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین
ناخن کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے ان پر لہسن یعنی تھوم کی پھلی یعنی جوئے کو چھیل کر روزانہ رگڑیں۔
بےبی ہاتھی
 

شمشاد

لائبریرین
آم کھانے کے بعد کچی لسی یعنی کہ تھوڑے سے دودھ میں زیادہ سارا پانی ڈال کر پینے سے بھی آم ہضم ہو جاتا ہے۔
 

حجاب

محفلین
کارن فلاور دودھ میں ملا کر پیسٹ بنا لیں اور چہرے پر لگائیں‌ ہفتے میں دو بار یہ کرنے سے رنگ گورا ہونے لگے گا ،دھوپ سے جھلسی ہوئی جلد بھی ٹھیک ہوجائے گی۔
 

حجاب

محفلین
چاول اور دال اگر زیادہ لے کر اسٹاک کر لئے جائیں تو کیڑا لگ جاتا ہے اگر دو یا تین تیز پات ڈال دیں تو کیڑا نہیں لگے گا۔
 

حجاب

محفلین
اکثر قمیض دھلنے کے بعد اُس کا کالر پوری طرح صاف نہیں ہوتا،اس کے لئے قمیض دھونے سے پہلے تھوڑا سا شیمپو کالر پر لگا کر رگڑیں پھر قمیض دھو لیں کالر بلکل صاف ہو جائے گا۔
 

حجاب

محفلین
اکثر لوگوں کو سفر کے دوران چکّر اور متلی کی شکایت ہوتی ہے۔اس سے بچنے کے لئے سفر شروع کرنے سے پہلے سونٹھ کا سفوف دو یا تین چُٹکی لے کر پھانک لیں ۔اس شکایت میں یہ بہت مفید ہوتا ہے۔
 

حجاب

محفلین
سارہ خان نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
سونٹھ اور سونف ایک ہی چیز ہیں کیا؟
نہیں ۔۔۔۔سونٹھ ۔۔۔سوکھی ادرک کو کہا جاتا ہے ۔۔۔۔۔ادرک کو سکھا کر پیس لیا جاتا ہے ۔۔۔۔اس کو سونٹھ کہتے ہیں ۔۔۔۔۔
سونف تو بالکل الگ چیز ہے ۔۔۔ :)

بلکل ٹھیک سارہ
 
Top