نیرنگ خیال
لائبریرین
آج صبح سے اسلام آباد میں بارش ہو رہی تھی۔ جب فدوی نے گھر سے دفتر تک کا راستہ ناپنا شروع کیا تو بارش ہلکی ہلکی پھوار میں بدل چکی تھی۔ موسم کی خوبصورتی اور راستے کے بہترین مناظر نے آج سماں باندھ دیا۔ راستے میں میں نے کچھ تصاویر کھینچی کہ آپ احباب سے بھی شیئر کروں شائد آپ بھی ان مناظر سے لطف اندوز ہوں۔
جی -11 کشمیر ہائی وے پر سورج کا منظر
جی 11 میں سروس روڈ ایسٹ کا منظر
ناظم الدین روڈ سے ایف-9 پارک کا بیرونی منظر
ناظم الدین روڈ کے سگنل سے مارگلہ ہلز پر بادلوں کا منظر
ایف-8 کے پل سے فیصل مسجد کیطرف اک نگاہ
بلیو ایریا میں لگی گھڑی کو بھی دیکھتے چلیں
اور حکیم لقمان روڈ کا خوبصورت نظارہ
لو جی دفتر آگیا۔ اور اتنے حسیں موسم کا خمار اک ہی میٹنگ میں اتر گیا کیونکہ سرور ڈاؤن تھا۔
@چھوٹاغالبؔ