گھر میں آئس کریم بنانے کا آسان طریقہ- بغیر آئس کریم مشین کے

گھر میں آئس کریم بنانے کا آسان طریقہ- بغیر آئس کریم مشین کے
لو جی ہمیں تو پتہ ہی نہیں تھا کہ ہماری دلپسند خوراک آئس کریم گھر میں اتنی آسانی سے بن سکتی ہے :)
اس کے دو قسم کے اجزاء ہونگے۔
1- بنیادی اجزاء
1-بالائی چاہے بازار سے اس کا پیک لے لیں بس کوالٹی پر نظر رکھیں کہ اچھی ہو تقریباً 250 ملی لٹر
2- گاڑھا دودھ (کنڈنسڈ ملک) اگر یہ بھی بازار سے اس کا ڈبہ لے لیں تو بہتر ہے۔ تقریبا 250 ملی لٹر
3- اگر تو کنڈنسڈ ملک میں پہلے سے چینی ہے تو اس کی ضرورت نہیں ورنہ حسب ذائقہ :)

بالائی کو بلینڈر میں ڈال کر تقریباً 3 سے 4 منٹ تک بلینڈ کریں تو یہ پھول جائے گی یعنی وہپ ہو جائے گی
اس کے بعد اس میں کنڈنسڈ ملک (اور چینی صورتحال کے مطابق) ڈال کر پھر سے بلینڈر چلا لیں 2 یا 3 منٹ کے لئے۔
اس کے بعد مندرجہ ذیل پر غور کریں
2- آپ کی پسند کے مطابق اجزاء
اب آپ چاہیں تو ونیلا کی خوشبو، اورکوکو پاؤڈر یا کیلا یا سیب یا آم وغیرہ ڈال سکتے ہیں یا کچھ اور بھی اپنی پسند کے مطابق
اسے بھی بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کریں 2 یا 3 منٹ کے لئے اور نکال کر اسے فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں۔
مجھے تو تلے ہوئے بادام یا پستے یا کاجو وغیرہ اور کیرا مل آئس کریم میں پسند ہے اس لئے میں بلینڈر سے نکالنے کے بعد فریزر میں رکھنے سے پہلے کیرامل ساس اور تلے ہوئے نٹس اس میں ڈال کر چمچ سے ہلا کر فریزر میں رکھنا پسند کرتا ہوں۔
فریز ہو کر آئس کریم تیار ہے ۔ :)
اتنا آسان ہے آئسکریم بنانا
 
Top