گھر میں لال چونٹیوں کے خاتمے کے لئے کیا کیا جائے مشورہ دیں برائے مہربانی

شمشاد

لائبریرین
چینی، بورک پوڈر اور سوکھا دودھ ہم وزن لیکر گوندھ لیں اور اس کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر ان جگہوں پر ڈال دیں۔ ہر قسم کے حشرات الارض سے چھٹکارہ مل جائے گا۔ اگر بچوں والا گھر ہے تو احتیاط کریں کہ گولیاں کہیں سامنے نہ ہوں کہ بچے ہر چیز اٹھا کر منہ میں ڈال لیتے ہیں۔

بورک پوڈر اصلی والا ہونا چائیے۔
 
بہت اچھا نسخہ ہے پر یہ بورک پوڈر کیا ہے مجھے لگتا ہے کیرم بورڈ پر ڈالنے والا پوڈر بورک پاوڈر ہے شاید
 
شمشاد

لائبریرین
جی بالکل یہ وہی بورک پوڈر ہے جو کیرم بورڈ پر بھی ڈالتے ہیں اور اس سے آنکھیں بھی دھوتے ہیں۔
کسی اچھے میڈیکل سٹور سے خریدیں تاکہ اصلی والا مل سکے۔
 
جی بالکل یہ وہی بورک پوڈر ہے جو کیرم بورڈ پر بھی ڈالتے ہیں اور اس سے آنکھیں بھی دھوتے ہیں۔
کسی اچھے میڈیکل سٹور سے خریدیں تاکہ اصلی والا مل سکے۔
مزاق لگ رہا ہے بھائی آنکھیں کون دھوتا ہے کیرم بورڈ والے پاوڈر سے؟
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل بھی مذاق نہیں ہے۔ اس کو پانی میں گھول کر آنکھوں میں چھینٹے مارتے ہیں تاکہ آنکھیں صاف ہو سکیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کہ صرف کیرم بورڈ پر ہی استعمال ہوتا ہے۔ اگر یہ بات ہوتی تو یہ کھیلوں کے سامان والی دکان پر ملتا، میڈیکل سٹور پر پھر بھلا اس کا کیا کام ہوتا؟
ویسے جب آپ کسی میڈیکل سٹور سے خریدیں تو احتیاطً سیلز میں سے پوچھ بھی لیجیے گا۔
 
شاباش۔

لال چیونٹیوں کا خاتمہ ہوا یا ابھی تک ادھر اُدھر دندناتی پھر رہی ہیں؟
ابھی گھر والی نے ٹائیگر پاوڈر ڈالا تھا اُس سے یہ ہورہا ہے کہ جہاں جہاں پاوڈر تھا وہاں وہاں چونٹیاں نہیں ہیں اور باقی اُن کے گھر کو سیل کردیا گیا ہے :) اگر یہ ترکیب کام نہ کی تو دوسرا حربہ آزمایا جائے گا
 
Top