گھر کا نقشہ کیسا ہو؟

اگر کوئی صاحب ازرہِ کرم ایک ایسے پلاٹ پر مکان کا نقشہ بنادیں جس کا سائز 27ضرب 45 ہے
یہ کارنر کا پلاٹ ہے جس کے ایک جانب یعنی 45فٹ لمبائی کی جانب 30 فٹ کی گلی ہے اور 27فٹ
چوڑائی کی طرف 24 فٹ کی گلی ہے جبکہ پیچھے ایک اور مکان ہے۔میں اپنے گھرمیں داخلے کا رستہ 30
فٹ والی گلی میں رکھنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں اس کا ہر ہر کمرہ کراچی کی نعمتِ غیرمترقبہ یہاں کی بھیگی
بھیگی،ٹھنڈی ٹھنڈی ،رسیلی ،مدھ بھری اورخوش رفتار ہواؤں سے لبریز رہے ۔گھرکاکوئی گوشہ اِس
نعمت سے محرومی کے لیے مجھ سے یا اپنے نقاش اور پھرمعمار سےشکوہ کناں نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلاٹ کی لمبائی 45 فٹ والی سائیڈقریب قریب ویسٹ اوپن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا میں امیدرکھوں
کوئی صاحب یہ زحمت گوارہ فرمائیں گے؟باقاعدہ نقشہ نہیں ایک خاکہ سا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ دعا : شکیل احمدخان
 
سید عمران

محفلین

ہم بنادیں گے!!!
 
کمروں، کچن کے سایز اور جگہیں آپ کو ہی متعین کرنی ہوں گی!!!
ہواؤں سے استفادے کا اہتمام آپ کے سپرد۔
27 ضرب 45 کے مکان کا ہمیں کوئی خاص آئیڈیا نہیں...
البتہ اگر آپ کا پلاٹ 45 ضرب 27 ہوتا تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا!!!
:):):)
یہ کیا ستم ہے کہ تم بھی مذاق کرتے ہو
مرے گماں کو در و بام و طاق کرتے ہو
:grin:
 
محمدصابر

محفلین
اگر کوئی صاحب ازرہِ کرم ایک ایسے پلاٹ پر مکان کا نقشہ بنادیں جس کا سائز 27ضرب 45 ہے
یہ کارنر کا پلاٹ ہے جس کے ایک جانب یعنی 45فٹ لمبائی کی جانب 30 فٹ کی گلی ہے اور 27فٹ
چوڑائی کی طرف 24 فٹ کی گلی ہے جبکہ پیچھے ایک اور مکان ہے۔میں اپنے گھرمیں داخلے کا رستہ 30
فٹ والی گلی میں رکھنا چاہتا ہوں اور چاہتا ہوں اس کا ہر ہر کمرہ کراچی کی نعمتِ غیرمترقبہ یہاں کی بھیگی
بھیگی،ٹھنڈی ٹھنڈی ،رسیلی ،مدھ بھری اورخوش رفتار ہواؤں سے لبریز رہے ۔گھرکاکوئی گوشہ اِس
نعمت سے محرومی کے لیے مجھ سے یا اپنے نقاش اور پھرمعمار سےشکوہ کناں نہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پلاٹ کی لمبائی 45 فٹ والی سائیڈقریب قریب ویسٹ اوپن ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا میں امیدرکھوں
کوئی صاحب یہ زحمت گوارہ فرمائیں گے؟باقاعدہ نقشہ نہیں ایک خاکہ سا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طالبِ دعا : شکیل احمدخان
لمبائی رخ پر دروازہ رکھنے سے جگہ بہت ضائع ہوتی ہے۔ کچھ ملتا جلتا حل یہ لیں۔
b4f952dd-59ab-5435-9c06-b3d6f9c9aa02.jpg

2eb6f4cb-2972-5677-8941-07bf18c4e9d9.jpg

27X459Eastfacing2bhkhouseplanasperVastuShastraDownloadAutocadDWGandPDFfileTueSep2020125457.jpg
 
لمبائی رخ پر دروازہ رکھنے سے جگہ بہت ضائع ہوتی ہے۔ کچھ ملتا جلتا حل یہ لیں۔
سب سے پہلے تو محترم صابر صاحب شکریہ قبول فرمائیے کہ آپ نے میری درخواست کو سنجیدہ لیا اور اِسے
واقعی ایک درخواست ہی جانا۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ضرورت مند کی درخواست۔
محترم پلاٹ کے محلِ وقوع کے سبب مجھے اِس کو لمبائی کے رُخ پرہی رکھنا ہے تاکہ قریب قریب ویسٹ اوپن
ہونے کا فائدہ اٹھا سکوں۔حالاں کہ پلاٹ دراصل ایسٹ اوپن ہے مگر میں نے اِس کی لوکیشن دیکھ کر اِس عیب
کو نظر انداز کردیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب گوگل پر سرچ کیا مگر خاطرخواہ نتیجہ نہ نکلا۔مجھے ۔۔۔۔۔
بہرحال ایک روشن اور ہوادار تعمیر کے لیے مشورت درکار ہے۔پلاٹ کا رقبہ اور لوکیشن عرض کرچکا ہوں۔
آپ کی توجہ کے لیے ایک بار پھر آپ کا شکرگزار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمدخان
 
کار پارکنگ رکھنی ہے؟؟؟
جی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔کیونکہ روڈ کے بعد میدان ہے جہاں گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں
گویا مکان میں زیادہ سے زیادہ مکانیت ، روشنی اور ہوا کی گنجائش چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔
کیونکہ فیملی ماشاء اللہ بڑی ہے اور مہمانوں کی رفت وآمد بھی بفضلہٖ خاصی ہے۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمدصابر

محفلین
سب سے پہلے تو محترم صابر صاحب شکریہ قبول فرمائیے کہ آپ نے میری درخواست کو سنجیدہ لیا اور اِسے
واقعی ایک درخواست ہی جانا۔۔۔۔۔۔۔۔ایک ضرورت مند کی درخواست۔
محترم پلاٹ کے محلِ وقوع کے سبب مجھے اِس کو لمبائی کے رُخ پرہی رکھنا ہے تاکہ قریب قریب ویسٹ اوپن
ہونے کا فائدہ اٹھا سکوں۔حالاں کہ پلاٹ دراصل ایسٹ اوپن ہے مگر میں نے اِس کی لوکیشن دیکھ کر اِس عیب
کو نظر انداز کردیاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب گوگل پر سرچ کیا مگر خاطرخواہ نتیجہ نہ نکلا۔مجھے ۔۔۔۔۔
بہرحال ایک روشن اور ہوادار تعمیر کے لیے مشورت درکار ہے۔پلاٹ کا رقبہ اور لوکیشن عرض کرچکا ہوں۔
آپ کی توجہ کے لیے ایک بار پھر آپ کا شکرگزار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکیل احمدخان
میں نے ابھی گوگل سے ہی سرچ کر کے آپ کو نقشے فراہم کیے ہیں۔ یوٹیوب پر بھی کافی نقشے مل جائیں گے۔ محنت آپ کو کرنا پڑے گی۔ کیونکہ اپنی ضروریات کو آپ بہتر جانتے ہیں۔ اگر سب نقشوں میں دروازہ مشرق کی طرف منتقل ہو سکتا ہے۔ آرکیٹیکٹ سے بنوائیں گے تو وہ آپ کو ایک ڈرافٹ ہی دے گا۔ پھر آپ کی ضروریات کے مطابق تبدیلی کر دے گا۔
 
شکیل احمد خان23 اپنی ضروریات بتائیں
کتنے بیڈ باتھ ؟
ڈبل سٹوری یا سنگل سٹوری
ون یونٹ یا انڈیپینڈنٹ
اس کے بعد میں اپنا کام شروع کروں
محترم شہزاد صاحب !
پلاٹ 27بائی 45 فیٹ ہے۔کارنر کا ہے ۔اوپر میری پوسٹ کردہ تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں
کہ لمبائی کے رخ پر 30 فٹ کی گلی ہے اورقدرے ترچھے انداز میں ویسٹ ہے۔میں اِسی رخ پر
مرکزی دروازہ رکھنا چاہتا ہوں اور چاہتاہوں اِس رقبے پر جتنے کمرے بھی ہوں سب کے سب
روشن اور ہوادار ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں وہ تصویر پھر پوسٹ کردیتا ہوں تاکہ آپ زیادہ
بہتر انداز میں مشورہ دے سکیں ۔ مکان سنگل سٹوری ہی ہوگاچنانچہ چھت کی تپش کو ہوا کی کثرت
کور کرلےگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مرکزی دروازہ اور چھت پر جانے
کے لیے سیڑھیاں اگر 24 فیٹ کی گلی میں بھی ہوجائیں تو حرج نہیں مگر سکونت کے لیے مختص ہر
گوشہ روشن اور ہوادار رہے یعنی ہوا اور روشنی کے رخ پر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دعا گو
 
آخری تدوین:
Top