آوازِ دوست
محفلین
محمد صابر صاحب شاملِ گفتگو ہونے کا شکریہ. میری معلومات کے مطابق سوائے باتھ رومز کچن, گیراج, لانڈری ایریا اور اوپن پیسجز کے تمام فرشوں کو زیرو لیول پر رکھا جاتا ہے. کبھی کمرے یا لاؤنج کے فرش کو دھونے کی ضرورت پیش آئے تو وائیپر سے پانی باہر نکالا جاتا ہے. دیواریں تمام کی تمام اپنی ہونی چاہییں خواہ ساتھ میں ہمسایہ کی دیوار موجود ہو. اپنی دیوار بناتے وقت اگر درمیان میں چھتوں پر ڈالنے والی پلاسٹک شیٹ استعمال کی جائے تو دونوں گھر ایک دوسرے کی نمی سے متاثر نہیں ہوں گے. مجھے ایک کام کی بات یہ بھی پتا چلی ہے کہ فرشوں کے لیول سے ڈی پی سی کا لیول اونچا ہونا چاہیے تاکہ فرشوں کی نمی دیواروں کو خراب نہ کر سکے. اگر کمروں کے فرش ڈھلوان ہوں گے تو دروازوں کے نیچے جھری پرابلم پیدا کرے گی. دروازہ پورا نہیں کھُلے گا یا زیادہ بڑی جھری بُری لگے گی. بارش کا پانی لانڈری ایریا اور دیگر چھوڑے گئے دو عدد اوپن پیسجز سے گھر میں آئے گا اور وہیں سیوریج میں شامل ہو کر نکل جائے گا. فرشوں کا لیول روڈ لیول سے کوئی اڑھائی سے تین فٹ اوپر ہوگا.تجاویز تو اتنی زبردست آ چکیں کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔ بس جاسمن صاحب کی تجاویز پڑھتے پڑھتے ایک خیال آیا کہ فرشوں کے لیولز کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی کہ دھونے کے لئے لیول کیسا ہونا چاہیے؟ بالکل ایک دو انچ یا زیادہ۔ ویسے میں کچھ زیادہ کے حق میں ہوں تاکہ بعد میں فرش جلد خشک ہو سکے۔ پھر بارش کا پانی کہاں کہاں سے گھر کے اندر آئے گا اور کس ٹریک سے گزرے گا؟ باتھ رومز اور کمروں کے لیول کا فرق کتنا ہوگا۔ کچن کتنا اونچا یا نیچا ہوگا؟
جو چیز جس پر دس مرلے تک کے گھروں ہم کبھی بھی عمل کرنے کی کوشش نہیں کرتے وہ گورنمنٹ کے قوانین ہیں۔ آپ کے علاقے میں سامنے سے کتنے فٹ رقبے پر بلڈنگ نہیں بن سکتی۔ یعنی سامنے سے کتنا کھلا چھوڑنا ہے یا کل کتنا رقبہ کھلا چھوڑنا ہے؟ اس لیے اس پر تو کوئی رائے نہیں دینی چاہیے۔
لیکن آپ کی دو سائیڈز پر گھر بننے ہیں یا بن چکے ہیں ان کے فرش کس لیول پر ہیں؟ آپ ان کے ساتھ مشترکہ دیواریں بنائیں گے۔ یا اپنی علیحدہ بنائیں گے۔ ان کے گھروں کی نمی اپنے گھر میں آنے سے کیسے روکیں گے؟
آخری تدوین: