محترم سید شہزاد ناصر صاحب میں جناب کا ممنون ہوں کہ آپ نے اپنی بے لوث اور قابلِ قدر خدمات سے مستفید کیا. آپ کی کوشش قابلِ قدر ہے.آپ نے چوہدری صاحب سے مکالمہ میں تقریبا" وہ تمام اہم نکات ملاحظہ کر لیے ہوں گے جنہیں موجودہ نقشہ میں ملحوظِ خاطر رکھا گیا ہے. انہیں ذہن میں رکھتے ہوئے آپ والے نقشے کا موازنہ کیا جائے تو چند اعتراضات سامنے آتے ہیں آپ پروفیشنل آدمی ہیں لِہٰذا میں یہ کہنے کی ضرورت محسوس نہیں کرتا کہ آپ مائنڈ نہ کیجئے گا
آپ نے جگہ کے استعمال کو بہتر بناتے ہوئے بیڈرومز کو پہلے سے چھوٹا کردیا ہے جبکہ بارہ بائی چودہ کا سائز پہلے ہی کوئی بڑا سائیز نہیں تھا.
ڈرائنگ روم اپنے اٹیچڈ باتھ روم سے محروم ہو گیا ہے اور اس کی نئی لوکیشن سارے گھر کی پرائیویسی کے درپے ہے.
ڈرائنگ روم ٹی لاؤنج کے ساتھ ایک اکٹھے ہال کی صورت میں استعمال نہیں ہو سکتا.
لانڈری ایریا یا بیک یارڈ تکلیف دہ حد تک چھوٹا ہو چکا ہے.
بیڈروم میں دی گئی باہر گلی والی ونڈو پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور کمرے کے بہتر ویو کی ہزار خواہش کے باوجود یہ خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا.
کچن کی بیرونی کھڑکی کے ساتھ بھی یہی تحفظات ہیں.
اُمید ہے آپ اسے اپنی کاوش کی تحقیر نہیں سمجھیں گے. دوستوں کی مخلصانہ کوشش ہی اُن کی محبتوں کا دعویٰ ہوتی ہے. آپ نے اپنے وقت کی جو قربانی دی ہے وہ مجھے ہمیشہ یاد رہے گی. بہت بہت شکریہ