ایک دوست کو اپنے چھ مرلہ کارنر پلاٹ پر تعمیر کے حوالے سے مجوزہ نقشے پر آراء و تجاویز مطلوب ہیں مگر میں خود کو اس معاملے میں بالکل کورا سمجھتا ہوں تو احباب اُردو محفل کو اس نیک کام میں حسبِ مقدور مشورہ کی استدعا ہے۔ یہ نقشہ شہر کے ماہر آرکیٹکٹ کا پیش کردہ ابتدائی مسودہ ہے جس میں حسبِ مشورہ ترامیم کی جا سکتی ہیں۔ جگہ 6 مرلہ ہے اور گراؤنڈ فلور پر دو بیڈرومز بنیادی ضروریات میں شامل ہیں۔ دو چھوٹے بچوں اور میاں بیوی پر مشتمل چار افراد کے کنبے کے لیے یہ مکان بنایا جائے گا۔ میری تجویز ہے کہ بیڈرومز سےاٹیچڈ باتھ رومز میں کموڈ اور باتھ ٹب کا اضافہ تو کرنا ہی چاہیے۔ انٹرنیٹ پر موجود تصاویرمیں تو اس سے بھی چھوٹی جگہوں کو بڑے شاندار باتھ رومز میں تبدیل کیا گیا ہے۔
مجوزہ نقشہ یہاں ملاحظہ کیجئے:
لنک
ٹیگ میں صرف دس ناموں کی گنجائش تھی مگر یہ دعوتِ عام ہے .
arifkarim صاحب کو ٹیگ نہیں کر پا رہا وہ تو سول انجنئیرنگ کے پیشے سے وابستہ ہونے کی وجہ سے شائد زیادہ معاونت کر سکتے ہیں۔