گھڑیاں برائے فروخت

حسن علوی

محفلین
یار اب ایسی بھی کیا قیمت 40 کروڑ، 36 کروڑ، 32 کروڑ - بھلے ہی ہندوستان، پاکستان یا بنگلہ دیش کی ہی کرنسی کیوں نہ ہو۔

پاگل پن ھے جناب اور کچھ نہیں، کم از کم حق حلال کی کمائی سے تو ایسی گھڑی تک رسائی ممکن نہیں بالکل نہیں قطعی نہیں۔۔۔۔
 

محمد نعمان

محفلین
:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:


:rollingonthefloor: :rollingonthefloor:

نہیں بھائی ، مجھے ان دونوں سے نفرت ہے ۔ گھڑی میں نے آج تک نہیں باندھی اور بیوی..... اس کی تو ابھی تک عمر نہیں ہوئی :grin:

زین بھیا یہ کیا کہہ رہے ہیں ، اور کس جگہ کہہ رہے ہیں
اگر مردوں کی بیٹھک میں کہتے تو خیر:chatterbox: مگر یہ تو کوئی اور ہی جگہ ہے۔۔۔:skull:
 

شمشاد

لائبریرین
نعمان بھائی گھڑی کی حد تک ان کی بات مان لیتے ہیں۔
جہاں تک دوسری کے متعلق بات ہے تو وقت آنے دیں، خود ہی بھاگ بھاگ کر سارے کام کریں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہ نہ بھی کرتے رہیں گے اور کام بھی کریں گے، بس قاضی صاحب کے آگے نہ کی بجائے صرف ہاں ہاں کریں گے۔
 

محمد نعمان

محفلین
ہاں جی یہ تو صاف ظاہر ہے
اس طرح یہ بھی ثابت کر دیں گے کہ میرا کوئی قصور نہیں میں تو کسی اورکو کہہ رہا تھا اور
بیچ میں قاضی صاحب نے اپنا سوال داغ دیا
 

شمشاد

لائبریرین
کیسی تھی دیکھنے میں؟

شادی پر عموماً دولہا کو سسرال کی طرف سے گھڑی تحفے میں ملا کرتی ہے۔ ایک عدد یہیں سے پسند کر لیں۔
 

زین

لائبریرین
شمشاد بھائی ، آج نا مجھے سچی میں غصہ آیا ہے

اسی لیے پیغامات نہیں‌بھیج رہا۔ صبح‌سے میں بس صرف پیغامات پڑھ رہا ہوں اور جواب نہیں‌دے رہا
 

تعبیر

محفلین
زین کو تو نظر کی خرابی کی وجہ سے نظر نہیں آ رہیں، آپ کے ساتھ تو ایسا مسئلہ نہیں ہے۔

سچی سے نظر نہیں آرہیں تھیں پہلے

ویسے میں آج کہیں ایک لطیفہ پڑھا تھا ۔

گھڑی اور بیوی میں فرق کے بارے میں ۔

ہاہاہا :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
یہ لطیفی آپ اپنی بیوی کو منہ دکھائی میں بطور تحفہ دیجیے گا :laughing:

لاحول ولا قوۃ

وہ کسی نے ٹھیک ہی کہا ھے کہ 'شوق دا کوئی مُل نئیں' ورنہ وقت تو ایک پچیس روپے کی گھڑی پر بھی دِکھائی دیتا ھے۔
پچیس روپے خرچ کرنے کی بھی کیا ضرورت ہے یہ کام تو آجکل سب اپنی اپنی موبائلز سے لے رہے ہیں :)

شمشاد بھائی ، آج نا مجھے سچی میں غصہ آیا ہے

اسی لیے پیغامات نہیں‌بھیج رہا۔ صبح‌سے میں بس صرف پیغامات پڑھ رہا ہوں اور جواب نہیں‌دے رہا

کیوں زین کیا ہوا؟؟؟

آج ہی نہیں آپ تو کافی دنوں سے بدلے بدلے نظر آتے ہیں :(
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن غصہ آیا کس بات پر ہے؟ یہ بھی تو معلوم ہو۔

ویسے غصہ فشار خون کے لیے بہت بُرا ہوتا ہے۔

ہاں تو کیا ہوا؟
 

شمشاد

لائبریرین
پچیس روپے خرچ کرنے کی بھی کیا ضرورت ہے یہ کام تو آجکل سب اپنی اپنی موبائلز سے لے رہے ہیں

جس کے پاس موبائیل نہ ہو وہ ساتھ والے سے پوچھ لے۔ لیکن دیکھ بھال کے کہ ساتھ والا کون ہے۔ ایس نہ ہو کہ کوئی دور اندیش ہو۔

دور اندیش ایسے کہ ایک دفعہ ایک نوجوان نے بس سٹاپ پر کھڑے ایک آدمی سے وقت پوچھا تو اس آدمی نے جھٹ سے گھڑی پر ہاتھ رکھ لیا اور وقت بھی نہیں بتایا۔ وہ نوجوان تو حیران ہوا ہی ہوا، برابر میں کھڑے ایک اور صاحب کہنے لگے کہ یہ کیا بات ہوئی، اس نے وقت پوچھا، آپ نے وقت بھی نہیں بتایا اور گھڑی بھی چھپا لی تو وہ دور اندیش انسان کہنے لگا کہ بھئی بات یہ ہے کہ ابھی اس نوجوان نے مجھ سے وقت پوچھا ہے، میں وقت بتاتا پھر یہ کوئی اور بات کرتا، میں جواب دیتا، اسطرح ہماری بات چیت شروع ہو جاتی جو بڑھتے بڑھتے گھر تک پہنچ جاتی۔ میرے گھر میں ایک جوان لڑکی ہے، پھر اس سے بات چیت شروع ہو جاتی جو کوئی اور ہی رخ اختیار کر لیتی اور میں کسی ایسے لڑکے سے اپنی لڑکی کی شادی نہیں کرنا چاہتا جس کے پاس اپنی گھڑی بھی نہیں۔
 
Top