مبارکباد گیارویں سالگرہ

تفسیر

محفلین
ڈاکٹر عباس صاحب
آپ کو شادی اور پیدائش دونوں کی سالگرہ مبارک باد ہو۔ :D
واقعی یہ تو کمال ہے ۔ بہت کم لوگ ایسے ہونگے جو ایک دن پیدائش کی اور دوسرے دن شادی سالگرہ منائیں۔ :lol:
 

امن ایمان

محفلین
ڈاکٹر عباس نے کہا:
ایمان بہن آپ کی بڑی نوازش۔آپ کی بھابی بھی آپ کی مشکور ہیں۔ویسے 3 اپریل کو میری یوم ولادت بھی ہے۔ہے نا عجیب بات،بندہ ایک دن پیدا ہو اور دوسرے دن اس کی شادی ہو جائے۔ :p

لیں عباس بھائی۔۔بہن بھی کہہ رہے ہیں۔۔اور اس طرح شکریہ بھی ادا کررہے ہیں ۔۔: )
بھابھی سے کہیے امن کہہ رہی تھی کہ بھائی کی باتوں میں نہیں آنا۔۔۔اور خوب ذور و شور سے اچھا سا گفٹ نکلوانا ہے آپ سے۔۔۔میرے پیغام کو قطع و برید یعنی ایڈیٹ مت کیجیئے گا :)

آج 4th اپریل ہے۔۔۔اس ایک بار پھر سے مبارکباد ۔۔

ویسے آپ اپنی امی ابو سے پوچھیے گا ضرور کہ اتنی چھوٹی عمر میں آپ کی شادی کیوں کردی۔۔۔کیا آپ بہت تنگ کرتے تھے۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
۔۔۔۔کہ اتنی چھوٹی عمر میں آپ کی شادی کیوں کردی۔۔۔کیا آپ بہت تنگ کرتے تھے۔ :)

امن ایک دن کا بچہ بھلا کیا تنگ کرئے گا اپنے امی ابو کو؟ اور وہ بھی اپنی شادی کے لیے
0037.gif
 

خرم

محفلین
مبارک باد بھیا۔ ویسے اتنی جلدی بھی کیا تھی اسیر ہونے کی کہ فراقِ حور کے اگلے ہی روز کسی اور سے طوقِ وفا گلے میں ڈال لیا؟ :wink:
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
خرم نے کہا:
مبارک باد بھیا۔ ویسے اتنی جلدی بھی کیا تھی اسیر ہونے کی کہ فراقِ حور کے اگلے ہی روز کسی اور سے طوقِ وفا گلے میں ڈال لیا؟ :wink:

خرم بھائی۔پنجابی میں کہتے ہیں ،یا اپنا کسے نوں کر لے یا آپ کسے دا ہو ۔
ہم کسی کو تو اپنا نہ کر سکے،البتہ کسی کے ہو ضرور گئے۔
 

تیشہ

محفلین
جی نہیں جناب ۔ یہ صرف مبارک آپکے لئیے ہے مٹھائی میری ہے ۔ جو آپ نے اس خوشی کے موقعے پر کھلانی ہے ۔ :p
 

ڈاکٹر عباس

محفلین
آ جائیں۔اپنی بھابی کے ھاتھ کے بنے دیسی گھی کے رس گلے اور گلاب جامن کھانے کے لیے۔یا ویزا بھیج دیں تاکہ میں خود آ جاوں لے کر۔
 
Top