گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کو حکومت بنانے کیلیے واضح اکثریت حاصل ہوگئی
ویب ڈیسک 2 گھنٹے پہلے
تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے
اسلام آباد: گلگت بلتستان انتخابات میں جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جس کے بعد پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
گلگت بلتستان انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل شروع ہوگیا ہے اور گزشتہ روز 5 آزاد امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی، عام انتخابات میں کامیاب ہونے والے ایک اور آزاد رکن کی آج تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد یہ تعداد 6 ہوگئی ہے۔
اس موقع پر آزاد اراکین نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور، سیف اللہ نیازی اور ارشد داد سے ملاقات کرکے باقاعدہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ 6 آزاد امیدواروں کی شمولیت کے بعد 23 نشستوں میں پی ٹی آئی ارکان کی ٹوٹل تعداد 16 ہوگئی ہے جب کہ تحریک انصاف کو ایم ڈبلیو ایم کی ایک نشست کی حمایت بھی حاصل ہے۔
آزاد امیدواروں کی فہرست
پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے امیدواروں کی فہرست درج ذیل ہے۔
جی بی اے 5 نگر 1 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار جاوید منوا
جی بی اے 9 اسکردو 3 سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار وزیرسلیم
جی بی اے 10 اسکردو 4 سے آزاد امیدوار راجہ ناصر
جی بی 15 دیا میر 1 سے آزاد امیدوار حاجی شاہ بیگ
جی بی اے 22 گانچھے 1 سے آزاد امیدوار مشتاق حسین
جی بی اے 23 گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمید