گیم آف تھرونز

زیک

مسافر
2015 اور 2016 میں چوتھی اور پانچویں کتب کو دکھایا جائے گا۔ امید ہے کہ اس وقت تک The Winds of Winter چھپ جائے گی۔
ونڈز آف ونٹر تو لیٹ ہوئی جا رہی ہے۔ لہذا اس اپریل میں ٹی وی سیریز کتابوں سے آگے نکل جائے گی۔ لگتا ایسا ہے کہ اب دو الگ الگ کہانیاں ہوں گی ٹی وی کی الگ اور کتابوں کی الگ۔
 
زیک

مسافر
اتوار کو گیم آف تھرونز کا چھٹا سیزن شروع ہو رہا ہے۔ یہ پہلا سیزن ہے جو کتابوں سے آگے ہو گا۔ ابھی تک بک سیریز اور ٹی وی سیریز میں کچھ فرق ضرور تھا مگر اب ٹی وی سیریز آگے ہو گی۔

کون اس سیریز کو فالو کر رہا ہے؟ کس کا ارادہ ہے نیا سیزن دیکھنے کا؟ کس کس نے کتب پڑھ رکھی ہیں؟
 
بھائی میں کر رہا فالو۔ بلکہ ارادہ ہو رہا کہ نیا سیزن شروع ہونے سے قبل ایک دفعہ پھر سے پانچوں سیزن دیکھ ڈالوں۔
کتاب نہیں پڑھ رکھی، اسکی وجہ یہ ہے کہ نہیں پڑھی ۔
میں نےتو یاز بھائی کو کہا بھی تھا تسی وی ویکھو لیکن بھائی صاحب سیزن وغیرہ سے دور رہتے ہیں۔
ویسے اگر برا نہ منائیں تو سابقہ سیزنز کے ساتھ ساتھ اس سیزن کی ہر قسط پر بھی گفت و شنید ہو جائے تو؟؟
 
زیک

مسافر
ویسے اگر برا نہ منائیں تو سابقہ سیزنز کے ساتھ ساتھ اس سیزن کی ہر قسط پر بھی گفت و شنید ہو جائے تو؟؟
قسط وار گفتگو میرے لئے مشکل ہو گی کہ میں سیزن binge watch کرتا ہوں۔ یعنی روزانہ ایک دو قسطیں۔ ویسے بھی میں ٹی وی لائیو نہیں دیکھتا بلکہ ریکارڈ کر کے فرصت کے وقت دیکھتا ہوں۔ اگر یہ بات مسئلہ نہ کرے تو میں دیکھنے کے بعد تبصرہ کر سکتا ہوں۔
 
پہلی تین کتابیں زبردست تھیں۔ چوتھی اور پانچویں کچھ ڈگمگا گئیں۔ دیکھیں چھٹی کب آتی ہے۔
یعنی آپ کہنا چاہتے ،سیزن دیکھنے کی بجائے کتابیں پڑھ لوں۔
پی ڈی ایف میں دستیاب ہیں کیا؟اگر لنک مل جائے نوازش ہوگی۔
قسط وار گفتگو میرے لئے مشکل ہو گی کہ میں سیزن binge watch کرتا ہوں۔ یعنی روزانہ ایک دو قسطیں۔ ویسے بھی میں ٹی وی لائیو نہیں دیکھتا بلکہ ریکارڈ کر کے فرصت کے وقت دیکھتا ہوں۔ اگر یہ بات مسئلہ نہ کرے تو میں دیکھنے کے بعد تبصرہ کر سکتا ہوں۔
اس میں تو قطعاً کوئی مضائقہ نہیں ۔چونکہ میں بھی زیادہ فالو نہیں کر پاتا۔جب آپ قسط دیکھ لیں آپ اپنا تبصرہ کر دیں،جب میں دیکھوں گا میں اپنے لحاظ سے آپکی رائے مانگ لوں گا۔
 
یاز

محفلین
بھائی میں کر رہا فالو۔ بلکہ ارادہ ہو رہا کہ نیا سیزن شروع ہونے سے قبل ایک دفعہ پھر سے پانچوں سیزن دیکھ ڈالوں۔
کتاب نہیں پڑھ رکھی، اسکی وجہ یہ ہے کہ نہیں پڑھی ۔
میں نےتو یاز بھائی کو کہا بھی تھا تسی وی ویکھو لیکن بھائی صاحب سیزن وغیرہ سے دور رہتے ہیں۔
ویسے اگر برا نہ منائیں تو سابقہ سیزنز کے ساتھ ساتھ اس سیزن کی ہر قسط پر بھی گفت و شنید ہو جائے تو؟؟

یاددہانی کا شکریہ جناب۔
وہ کیا ہے کہ اپنے لئے مشکل ہے سیزن فالو کرنا۔ میں اس کی نسبت کوئی کتاب پڑھ لینے کو ترجیح دیتا آیا ہوں ابھی تک۔ مستقبل میں تبدیلیء آب و ہوا کا ارادہ بن جائے تو کچھ کہہ نہیں سکتا۔
 
زیک

مسافر
یعنی آپ کہنا چاہتے ،سیزن دیکھنے کی بجائے کتابیں پڑھ لوں۔
پی ڈی ایف میں دستیاب ہیں کیا؟اگر لنک مل جائے نوازش ہوگی۔
ایک پر ہی رہنے کی کیا مجبوری؟ دونوں کام کریں۔ ویسے بھی اب ٹی وی سیریز کتب سے آگے جا رہی ہے۔

پی ڈی ایف کا علم نہیں۔ کنڈل اور کاغذ پر دستیاب ہیں۔ یہاں اکثر لائبریریز میں بھی مل جاتی ہیں۔
 
اوشو

لائبریرین
چھٹا سیزن مکمل ہو جائے تو ایک ہی بار دیکھوں گا۔ ہفتے بعد تو پچھلی قسط کی کہانی بھول چکی ہوتی ہے :(
 
ایک پر ہی رہنے کی کیا مجبوری؟ دونوں کام کریں۔ ویسے بھی اب ٹی وی سیریز کتب سے آگے جا رہی ہے۔

پی ڈی ایف کا علم نہیں۔ کنڈل اور کاغذ پر دستیاب ہیں۔ یہاں اکثر لائبریریز میں بھی مل جاتی ہیں۔

پہلی لائن کا کچھ یوں ہے کہ "The Fault in our Stars" پہلے مووی دیکھی پھر کتاب پڑھی تو وہ لطف نہ پایا۔
ایسے ہی "امراؤ جان ادا" کی دفعہ ترتیب الٹ کر دیکھی۔ پہلے کتاب پڑھی پھر مووی دیکھی۔ لیکن معاملہ وہی رہا۔ بس ریکھا صاحبہ کے رقص کا ہی لطف لے سکا۔

دوسری کا کچھ یوں ہے "مذاق اچھا کر لیتے ہیں" باقی ریفرینس کے لئے یاز بھائی کی یہ پوسٹ دیکھیں۔
زیک بھائی! میں بھی صرف ہمارے یہاں کا معاملہ بیان کر رہا ہوں۔ باقی دنیا میں تو جتنا میں نے دیکھا، تقریباً ہر شخص کے ہاتھ میں کتاب نظر آتی ہے (یا اب کِنڈل وغیرہ)۔ یہاں تو اخبار خرید کے پڑھنے والے بھی کم کم ہیں۔ کبھی کسی سرکاری لائبریری میں جانا ہو تو وہاں کا لائبریرین یا منتظم وغیرہ بندے کو پاگل یا مشکوک گردانتا ہے، کہ کتاب پڑھنے تو یقیناً نہیں آیا ہو گا۔ کوئی اور مقصد ہو گا (ڈیٹ وغیرہ)۔
آپ اگر پہلے سے نہیں جانتے تو سن کے حیران ہوں گے کہ ہمارے ہاں عمومی طور پہ کسی شاعر یا ادیب کی کتاب فقط 500 میں چھپتی ہے (کہ اس سے کم چھاپی نہیں جاتی)، اور وہ بھی زیادہ تر لائبریری والے خریدتے ہیں۔
 
Top