ہائے انگریزی

پاکستانی

محفلین
برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلئیر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ‘Tomorrow‘ کے سپیلنگ آج تک نہیں آئے۔ ٹونی کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ انگریزوں کی بھی انگریزی نہیں آتی۔ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ‘ٹونی صاحب صرف‘آج‘ پر نظر رکھتے ہیں اس لئے انہیں ‘Tomorrow‘ یاد نہیں رہتا۔‘ میں نے میاں صاحب سے پوچھا کہ ‘Tomorrow‘ تو کل کو کہتے ہیں ۔۔۔ ‘پرسوں‘ کو کیا کہتے ہیں؟‘
تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بولے ‘Tomorrow کے اوپر ایک اور مارو‘

انگریزی بولنے میں بعض لوگ بڑی مہارت رکھتے ہیں، اپنے خان صاحب کی مثال سامنے ہے، ایسی ایسی انگریزی بناتے ہیں کہ بعد خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی انگریزی کے چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔

سینما پر فلم چل رہی ہے ۔۔۔Film is walking on the cinima

وہ بڑے دل گردے کا آدمی ہے ۔۔۔ He is a man of big heart and kidney

بل پر تاریخ ڈالو ۔۔۔ Put the history on the bill

وہ الو کا پٹھا ہے ۔۔۔ He is muscle of owl

مزا آ گیا ۔۔۔ The Taste has come

سردا ۔۔۔ Colda

گرما ۔۔۔ Hota

وہ میری نواسی ہے ۔۔۔ She is my 89

جاپانی (جا۔۔۔پانی) ۔۔۔ Go water

چینی بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔۔ suggers are very beautifull

عورت، مرد اور ہیجڑا ۔۔۔ He. She. It

میرا سر نہ کھاؤ ۔۔۔ Dont eat my head

سرخرو (سرخ روح) ۔۔۔ Red spirit

میری بیوی آپ کے لئے پانی بنا رہی ہے ۔۔۔ My wife is making water for you

لالو کھیت ۔۔۔ Lalu Field

بھائی پھیرو ۔۔۔ Brothers Circle

خوف ناک ۔۔۔ Afraid nose

وہ ایک میراثی ہے ۔۔۔ He is a singer

میری بیوی مجھے روزانہ دو انڈے دیتی ہے ۔۔۔ My wife is laying me two eggs daily

جا ۔۔۔۔ جاوے جا، جھوٹیا ۔۔۔ Go, Go and go lier

جان شیر ۔۔۔ Life Lion

آگ کا راستہ ۔۔۔ Nor way

دروازہ مارو ۔۔۔ Kill the door
 
امن ایمان

محفلین
:D ۔۔۔ مزے کئ پوسٹ ہے۔۔۔ آج کل نیٹ نے جہاں بہت سہولت اور فائدے دیے ہیں۔۔۔وہاں مجھ جیسوں کی ذبان بھی خراب کر دی ہے۔۔۔ اب آدھی بات اردو میں اور آدھی انگلش میں ہوتی ہے۔۔۔ اس لیے میں نے یہ فورمز جائن کیا ہے ۔۔کہ دونوں نا سہی ایک ذبان تو صیح طرح آنی چاہیے نا۔۔۔ یہ نہ ہو کہ خان بھائی والا حال ہو جائے :wink:
 
پاکستانی کی سرائیکی میں غالب کی غزلیں بھی عمدہ چیز ہے پڑھنے کے لیے ۔ انگریزی اور اردو کو ملا کر حال تو اب ایسا ہی ہوتا جا رہا ہے۔ اس فورم پر اردو سنوارنے کے کافی امکانات ہیں اور یہ بہت خوش آئین بات ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ پاکستانی بھائی۔ آپ تو چھا گئے ہیں۔ مزید نمونہ کلام سے بھی نوازیئے گا۔ اور خان صاحب کو میرا سلام بھی :D
قیصرانی
 
تلمیذ

لائبریرین
اچھی تلاش ہے پاکستانی کی۔

اس موضوع کے فکاہیہ پہلو سے ہٹ کریہ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ہمیں اکثرایسے افراد سے سامنا ہوتا ہے جنہیں انگریزی کی بس واجبی سی شدھ بدھ ہوتی ہے لیکن وہ محض رعب جمانے کی خاطر اپنی گفتگو میں انگریزی کے الفاظ جو انہوں نے ادھر ادھر سے سنے ہوتے ہیں استعمال کرتے رہتے ہیں۔ بہت کم مواقع ایسے ہوتے ہیں کہ یہ الفاظ اپنے صحیح معانی میں استعمال ہو کرانکا بھرم رکھ لیتے ہیں لیکن اکثر انگریزی کے یہ الفاظ غلط مواقع پر غلط معنوں میں استعمال ہونے کے باعث مزاح یا ایک دلچسپ صورتحال پیدا کر دیتے ہیں۔ جیسے میرے ایک ملنے والے کے والد کی وفات پر تاخیر سے تعزیت کےلئے آنے والے اسکے ایک دوست نے اس کے ساتھ بر وقت اطلاع نہ دینے کا گلہ کیا تو اس نے انتہائی غمگین لہجے میں کامل سنجیدگی سے اسکو یہ جواب دیا کہ “بس یار ! سانحہ ہی اتنا اچانک اور شدید تھا کہ سمجھ ہی نہیں آئی کہ کس کو invite کرنا ہے اور کس کو نہیں !!!
 
اعجاز

محفلین
اگر ہم یہاں‌تحاریر پڑھتے ہوئے اگر اردو میں‌ایک دوسرے کی تصحیح بھی کرتے رہیں‌تو میرے خیال میں‌کافی لوگوں‌کا بھلا ہوگا۔
 
تلمیذ

لائبریرین
لیکن ذرا احتیاط سے کیونکہ یہ بات بعض احباب کی طبع نازک پہ گراں بھی گذرسکتی ہے ۔ ۔
 
پاکستانی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ پاکستانی بھائی۔ آپ تو چھا گئے ہیں۔ مزید نمونہ کلام سے بھی نوازیئے گا۔ اور خان صاحب کو میرا سلام بھی :D
قیصرانی

واسلام قیصرانی بھائی آپ کا سلام خان تک پہنچا دیا گیا ہے، ویسے آپ کو پتہ ہی ہے کہ ہمارے ہاں بڑے بڑے خان صاحب ہیں جن کی انگریزی سننے کے بعد کبھی ہنسنے اور کبھی رونے کو دل چاہتا ہے کہ کہیں انگلینڈ والوں نے سن لیا تو وہ بیچارے تو کہیں کے نہ رہیں گے ۔۔۔۔ ہائے انگریزی
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت شکریہ۔ ویسے 2 دن قبل فرزانہ صاحبہ کے پروگرام میں‌کچھ خان صاحبان کو بولتے سنا۔ آپ کی بات پر یقین آگیا تھا :lol: (فرضی بھائی سے معذرت)
قیصرانی
 
سارا

محفلین
پاکستانی نے کہا:
برطانیہ کے وزیراعظم ٹونی بلئیر نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ‘Tomorrow‘ کے سپیلنگ آج تک نہیں آئے۔ ٹونی کا یہ اعتراف اس بات کا ثبوت ہے کہ انگریزوں کی بھی انگریزی نہیں آتی۔ میاں صاحب کہتے ہیں کہ ‘ٹونی صاحب صرف‘آج‘ پر نظر رکھتے ہیں اس لئے انہیں ‘Tomorrow‘ یاد نہیں رہتا۔‘ میں نے میاں صاحب سے پوچھا کہ ‘Tomorrow‘ تو کل کو کہتے ہیں ۔۔۔ ‘پرسوں‘ کو کیا کہتے ہیں؟‘
تھوڑی دیر سوچنے کے بعد بولے ‘Tomorrow کے اوپر ایک اور مارو‘

انگریزی بولنے میں بعض لوگ بڑی مہارت رکھتے ہیں، اپنے خان صاحب کی مثال سامنے ہے، ایسی ایسی انگریزی بناتے ہیں کہ بعد خود بھی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ان کی بنائی ہوئی انگریزی کے چند نمونے ملاحظہ کیجیئے۔

سینما پر فلم چل رہی ہے ۔۔۔Film is walking on the cinima

وہ بڑے دل گردے کا آدمی ہے ۔۔۔ He is a man of big heart and kidney

بل پر تاریخ ڈالو ۔۔۔ Put the history on the bill

وہ الو کا پٹھا ہے ۔۔۔ He is muscle of owl

مزا آ گیا ۔۔۔ The Taste has come

سردا ۔۔۔ Colda

گرما ۔۔۔ Hota

وہ میری نواسی ہے ۔۔۔ She is my 89

جاپانی (جا۔۔۔پانی) ۔۔۔ Go water

چینی بہت خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔۔ suggers are very beautifull

عورت، مرد اور ہیجڑا ۔۔۔ He. She. It

میرا سر نہ کھاؤ ۔۔۔ Dont eat my head

سرخرو (سرخ روح) ۔۔۔ Red spirit

میری بیوی آپ کے لئے پانی بنا رہی ہے ۔۔۔ My wife is making water for you

لالو کھیت ۔۔۔ Lalu Field

بھائی پھیرو ۔۔۔ Brothers Circle

خوف ناک ۔۔۔ Afraid nose

وہ ایک میراثی ہے ۔۔۔ He is a singer

میری بیوی مجھے روزانہ دو انڈے دیتی ہے ۔۔۔ My wife is laying me two eggs daily

جا ۔۔۔۔ جاوے جا، جھوٹیا ۔۔۔ Go, Go and go lier

جان شیر ۔۔۔ Life Lion

آگ کا راستہ ۔۔۔ Nor way

دروازہ مارو ۔۔۔ Kill the door

زبردست۔۔۔ :p :D
 
تلمیذ

لائبریرین
پاکستانی بھائی یا کسی دوسرے دوست کی جانب سے انگریزی کے غلط استعمال پر پھر کوئی دلچسپ واقعہ نہیں آیا ۔ ۔ ۔
 
کیا یاد کروا دیا تلمیذ صاحب چلیں اپنے گاؤں کی ایک دلچسپ شخصیت کا واقعہ لکھتا ہوں جو انہیں مقدمہ بھگتے ہوئے پیش آیا اور پولیس سے ان کی گفتگو کے بعد ان کا تبصرہ ملاحظہ کیجیے۔

اوئے کیندے نے کہ میرے اندر گلٹی ہے نہ دس میرے اندر کیہڑی گلٹی اے ، گلٹی اے ہور نئیں کجھ ، گلٹی ہونی اے اینا دے اندر ۔ کیندے نے کہ مینوں سڈی وچ لینا اے ، نہ میری سٹدی کس واسطہ کرنی اے ، میں تا نئیں جانا سٹدی وچ۔

ترجمہ (اصل اصطلاحات کے ساتھ)
کہتے ہیں کہ میرے اندر guilty ہے ، بھلا میرے اندر ہے guilty ہے کوئی، guilty کی بجائے اور نہیں کچھ ، guilty ہوگی ان کے اندر۔
کہتے ہیں کہ مجھے custody میں لینا ہے ، میرا custody سے کیا واسطہ اور میں نے نہیں جانا custody میں۔
 
تلمیذ

لائبریرین
جی ہاں علوی صاحب ، انگریزی کا غلط استعمال یا فہم جہاں ایک مضحکہ خیز صورتحال کا باعث بنتا ہے وہاں ایسی انگریزی بولنے والوں کی حالت پر ترس بھی آتا ہے ۔ ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
ایک خاندان انگلستان سے نیا نیا واپس آتا ہے تمام برادری کے لوگ ان سے ملنے آتے ہیں، باپ اپنے برادری کے لوگوں کی موجودگی اپنی انگریزیت کا رعب جھاڑنے کے لیے اپنے چھوٹے بیٹے کو، جو پاس ہی بیٹھا ہوتا ہے، کہتا ہے
son go to bed
son go to bed
لیکن بیٹا وہیں بیٹھا رہتا ہے ، جب وہ تیسری مرتبہ پھر کہتا ہے کہ
son go to bed

تو جواب ملتا ہے
میں ایتھے ای بیھہ ساں !
 
Top