مبارکباد ہادیہ کے 4000 مراسلے!

نبیل صاحب کے لیے زلفِ یار سے کاکل حاصل کر کے جنتر منتر بھی پڑھیں "زلفی" صاحب، ایسے وہ کم ہی حاضر ہوتے ہیں! :)

دیکھیں نبیل شہری علاقوں میں گھوڑے ہوتے نہیں کہ کاکل کی محمد وارث کی خواہش کو پورا کیا جائے۔ جنتر منتر گویا اخ ، دیکھیں پڑھا تو بلغم ہی آیا۔ سو آپ یونہی ٹیگ سے ہمیں شرف ملاقات بخشا کریں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
دیکھیں نبیل شہری علاقوں میں گھوڑے ہوتے نہیں کہ کاکل کی محمد وارث کی خواہش کو پورا کیا جائے۔ جنتر منتر گویا اخ ، دیکھیں پڑھا تو بلغم ہی آیا۔ سو آپ یونہی ٹیگ سے ہمیں شرف ملاقات بخشا کریں۔ :)
گھوڑے ہوتے نہیں، گدھے سارے کھائے گئے، آپ کا واقعی کوئی حل نہیں ہے۔
 
گھوڑے ہوتے نہیں، گدھے سارے کھائے گئے، آپ کا واقعی کوئی حل نہیں ہے۔

معلوم ہوتا ہے کہ آپ سفر میں ہیں اور شاہی قلعہ کے اطراف و اکناف کے بہائم میں ہی ہر شئے کا حل ڈھونڈ رہے ہیں۔ کھوتے تناول فرمانے کا شوق تو زندہ دلان ہی فرماتے ہیں یا سیالکوٹ میں بھی یہ ریت چل پڑی۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
:)
ہماری ہر دلعزیز محفلین ہادیہ نے محفل پر ۴۰۰۰ مراسلوں کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے :) ہم ہادیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ امید ہے کہ وہ ایسے ہی اپنی خوبصورت شراکت محفل پر جاری رکھیں گی۔ دعا ہے کہ خدا ان کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا اور خوش و خرم رکھے آمین
وعلیکم السلام
دلی مبارک باد ہادیہ کے لیے۔
 
Top