ہارڈ پوائنٹ - weapons station

عسکری

معطل
ہارڈ پوائنٹ یا ویپنز سٹیشن جہاز کے اس حصے کو کہا جاتا ہے جہاں پر ہتھیار نصب کیے جاتے ہیں ۔ سب سے پہلے یہ بات آپ کو سمجھ لینی چاہیے کہ دنیا مین کچھ بھی ان لمیٹیڈ یا غیر محدود نہیں ہے اسی طرح ایک پائلٹ کی زندگی میں بھی کچھ اہم ترین اشیا میں سے دو چیزیں ائیر بورن ہوتے ہی اسے شدید طرح سے یاد رہتی ہیں ایک ہارڈ پوائنٹس پر لوڈ ہتھیار اور دوسرا فیول ۔ یہ دونوں چیزیں بھولنا ایسا ہے جیسے اپنی زندگی بھولنا۔ پائلٹ کے سامنے کاک پٹ سکرینز پر یہ دونوں نظر آتی رہتی ہیں اور اسی حساب سے وہ اسٹریٹیجی تشکیل دیتا ہے ۔ یہ دونوں چیزیں ہے جنگ میں لڑائی کا اساس ہوتی ہیں ۔ فضا میں آپ جتنا آگے بڑھتے جائیں گے بیس کی کشش اتنی ہی بڑھتی جائے گی کیونکہ فیول جتنا استمال کر کے جا رہے ہیں اتنا واپسی کے لیے بھی ہونا چاہیے ۔ اس لیے جنگ کے دوران فاروڈ آپریشنل بیسز کا استمال کیا جاتا ہے ۔ اور ائیریل ری فیولنگ کی بھی استمال کیا جاتا ہے کہ خطرے کے ایریے میں جانے سے پہلے جہاز میں فیول ہوا میں بھرا جاتا ہے اور پھر واپسی پر ریفیولز ٹینکر اسے خطرے سے نکلتے ہی دوبارہ ریفیول کر دیتا ہے ۔ لیکن یاد رہے ریفیولر کو ہمیشہ خطرے یا وار زون سے باہر رہنا ہے اس بگ بے بی کی اپنی کوئی سیلف پروٹیکشن نہیں ہوتی وہ ایک مسافر بردار جہاز کی طرح ہی ہوتا ہے بس اس میں سیٹیں نکال کر فیول کے ٹینک نصب ہوتے ہیں اور اس کے پروں پر ریفیولنگ پوڈز جن سے وہ ایندھن ٹرانسفر کرتا ہے ۔ اس کی ٹیل میں ریفیولنگ کاک پٹ ہوتا ہے جس میں سے آپریٹر کام کرتا ہے۔ لیکن ہارڈ پوائنٹ والی بات وہیں کی وہیں ہے جہاز میں فضا میں ایندھن تو بھرا جا سکتا ہے پر ہتھیار نصب نہیں کیے جا سکتے ۔اس کام کے لیے اسے لینڈ کرنا ہو گا۔جہازوں کو لڑائی پر بھیجنے سے پہلے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ ہتھیار نصب ہوں اور جہاز کی منوولبیٹی پر بھی اثر نا پڑے اور فیول بھی کم نا ہو۔ جہاز کے انجن کا تھرسٹ یا پاور کے حساب سے ہارڈ پوائنٹ اور میکسیمم ٹیک آف ویٹ کا تعین کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ہر جہاز میں اس حساب سے ہارڈ پوائنٹ ہوتے ہیں ۔ جب جہاز لیا جاتا ہے تو اس کے تمام ہارڈ پوائنٹ جو کہ تین اقسام کے ہوتے ہیں اور ہتھیار کے لیے اپنے ڈیزائن کے ہوتے ہیں ساتھ فراہم کیے جاتے ہیں ۔ ہارڈ پوائنٹ کی تین ببڑی اقسام ہوتی ہیں

ریل لانچرز
جو میزائیلوں راکٹوں کے لیے ہوتے ہیں ریل کی طرح جس پر میزائیل سلپ ہو کر لانچ ہوتا ہے یہ ایف سولہ کا ونگ ٹپ ہارڈ پوائنٹ ہے یعینی پر کا کونہ :D
aim-120-990331-F-2171A-016.jpg

ایجکٹرز ریک
جن پر بموں کو ٹائٹ کر کے لانچ کیا جاتا ہے یا ایک طرح سے گرایا جاتا ہے
10.jpg


ویٹ ہارڈ پوائنٹس
جو جہاز کے جسم سے لگے ہوتے ہیں جن پر فیول ٹینک نصب کیے جاتے ہیں جنہیں ڈراپ ٹینک کہا جاتا ہے جو گرائے جا سکتے ہیں اگر ضرورت ہو تو۔

Drop%20tank.jpg


اسی طرح ملٹی ریک بھی ہوتے ہیں جن سے ایک ہی ہارڈ پوائنٹ پر مزید 3 ہارڈ پوائنٹس والا ملٹی ریک لگا کر ایک ہی ہارڈ پوائنٹ پر 3 ہتھیار نصب کیے جاتے ہیں

JDAM_GBU30_MER.jpg



پاکستانی ایف سولہ بغیر کسی ہارڈ پوائنٹ اٹیچمنٹ کے
Izmir_F-16_Pakistan-2909.jpg


ملٹی ریک سے لوڈ پاکستانی ایف سولہ
PAKISTANAIRWARTF.jpg


اب آتے ہیں ہمارے اپنے جہازوں کی طرف ۔ ہمارا سب سے بڑا لوڈر ایف سولہ ہے ۔ اس کا میکسیمم ٹیک آف وزن 19200 کلو یا ثوا 19 ٹن کے قریب ہے ۔ یہ ہر طرح کے امریکی ہارڈ پوائنٹس ملٹی ریک اور ونگ ٹپ ریکس کے ساتھ ہمارے پاس ہے جس پر ہر طرح کا ایف سولہ کا ہتھیار نصب ہو سکتا ہے ۔
اس کے ٹوٹل 11 ہارڈ پوائنٹس ہیں 2 ونگ ٹپ 6 انڈر ونگ اور 3 فیوسلیج یا جہاز کے جسم پر کہا جاسکتا ہے ۔ ہمیں انہی کو ہی اچھی سے اچھی طرح استمال کر کے لڑنا ہے ۔ ہمارے ایف سولہ ہمیشہ تینوں ٹائپ کے ہتھیاروں کے ساتھ فل لوڈڈ ہوتے ہیں ۔یعینی 2دو ہارڈ پوائنٹس پر شارٹ رینج ائیر ٹو ائیر میزائیلز 2 پر لانگ رینج میزائلز 4 پر ائیر ٹو گراؤنڈ ہتھیار اور2 پر ٹارگٹنگ پوڈ اور سنائپر پوڈ 1 پر فیول ٹینک یا ڈراپ ٹینک اس طرح یہ جہاز ایسے لڑائی کے لیے مکمل تیار بن جاتا ہے ۔ نئے ایف سولہ بلوک-52 جہازوں پر سی ایف ٹی یا کنفرمل فیو تینک ہیں جو جہاز کے جسم پر اوپر فٹ ہیں اس لیے ان کو ڈراپ ٹینک لوڈ نہیں کرتے زیادہ سے زیادہ ہتھیار نصب کیے جاتے ہیں ۔
F-16_bk52_c_load.jpg



جے ایف-17 جو کہ پاکستان کا اپنا بنا جہاز بھی ہے کے 7 ہارڈ پوائنٹس ہیں اور یہ 12 ٹن سے زیادہ کا میکسیمم ٹیک آف ویٹ رکھتا ہے ۔ اس پر بھی ملٹی ریک سمیت ہر طرح کے ہارد پوائنٹ نصب ہوتے ہیں اور یہ فیوسلیج یا باڈی کے ساتھ والے ہارڈ پوائنٹس پر نہایت ہی وزنی ہتھیار سی802 سی803 میزائیل لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔


FullyLoaded-1.jpg





میراج جہاز پاکستان کے لیے ایک تجربہ گاہ ہے ۔ ہم نے اس پر دنیا بھر کے تجربے کیے جیسے کہ ہوا میں ایندھن بھرنے کا سسٹم خود نصب کیا ۔اس پر ہم نے نیولئیر ڈیلیوری ریک نصب کیے اس پت ائیر لانچ کروز میزائیل رعد کے ہارڈ پوائنٹ نصب کیے اور ایک انوکھا کھیل کھیلا گیا فیول ٹینکس کے اوپر ہارڈ پوائنٹ نصب کر کے جو کہ انوکھا آئیڈیا ہے ۔
bomb01po2.jpg


اس طرح ہارڈ پائنٹس پائلٹ کو مجبور رکھتے ہیں کہ اس کی جیب میں کیا ہے دشمن سے مقابلے کے لیے اور لوڈڈ ہتھیار مشن کے حساب سے اس کے سامنے نظر آتے رہتے ہیں یہ ایک محدود گیم ہوتی ہے اور ہر کسی کو واپس لوٹنا ہوتا ہے اس لیے ہتھیاروں کا سوچ سمجھ کر استمال اور جنگی حکمت عملی بناتا ہے ۔ جہاز کا سارا کچھ اس کے ہارڈ پوائنٹس ہوتے ہیں کیونکہ جہاز تو ایک پلیٹ فارم ہوتا ہے جو ہتھیار لے جاتا ہے اور یہ ہر جہاز کی صلاحیت کے حساب سے ہوتے ہیں ۔ جدید جہاز بنانے والی کمپنیوں نے پچھلے کچھ سالوں میں ہارڈ پوائنٹس فیشن شو کیے جس میں ہتھیاروں کا انبار ایک ہی طرح کے ہتھیار لوڈ کر کے دکھایا ائیر فورسز کو للچانے کے لیے ایسے

یورو فائٹر
http-www.ahrtp.com-EG-Images3-Euro-EF2000-Typhoon-flight-armed-opt600x424-realitymod.jpg


فرنچ رافال
aw050720071868l.jpg


جے10 بی
J%2B10%2Bfighter%2BWallpapers%2B%25284%2529.jpg



لیکن جب اصل کامبٹ کا وقت آیا یہی جہاز پھر اسی کلاسیک کنفگریشن لوڈنگ میں نظر آئے اور سارا چارم جاتا رہا فرنچ رافال اور یورو فائٹرز نے لیبیا اور جے 10 نے حالیہ فلپین جزیرے کی لڑائی میں وہی روپ دھارا جو اصل ہوتا ہے ۔
ہارڈ پوائنٹس جہاز کا ایک ایسا حصہ ہیں جو ہر حال میں سامنے رکھنے ہوتے ہیں اور وہ ہوتے ہیں ایسے
screen_FA18E_51.jpg


اور فیول بھی جیسے یہ جے ایف-17 کے کاک پٹ میں ٹینک بائے ٹینک نظر آتا رہتا ہے
cockpit5.jpg
 

عسکری

معطل
کچھ پاکستانی لوڈنگز ان لوڈنگز :D

جے ایف 17 تھنڈر خالی ہاتھ بغیر کسی ہارڈ پوائنٹ کے
jf-17_thunder_pakistan_air_force_china_kamra_rd_93_01.jpg


پاکستانی ایف سولہ بلوک-15 ملٹی ریک ائیر ٹو گراؤنڈ ایم کے سریز بموں کو ریلیز کرتے ہوئے
PAKISTAN-AIR-FORCE-ATTACK-480x238.jpg


پاکستانی ایف سولہ صرف شارٹ رینج ائیر ٹو ائیر میزائلوں کے ساتھ اور ڈراپ ٹینک سمیت
f-16a_pakaf_84-715_2.jpg
 

عسکری

معطل
یہ ایک زبردست چیز لوڈ ہے ونگ ٹپ پر ۔ اے سی ایم آئی پوڈ اسے مختلف جہازوں پر لوڈ کر کے انہیں آپس میں لڑایا جاتا ہے جو ہتھیار اس میں فیڈ ہوں ان کا بالکل اصلی استمال اور سیمولیٹر جنگ کی جاتی ہے جو بالکل اصلی جنگ کی طرح ہوتی ہے
IMG_8172.jpg
 

عسکری

معطل
جامر پوڈ سے لیس پاکستانی ایف سولہ جو ایک وقت میں 100 جہازوں سے لڑ سکتی ہے اور ملٹی جاممنگ کر کے مت مارتی ہے دشمن کی
an-f-16c-of-the-pakistan-air-force-giovanni-colla.jpg
 

عسکری

معطل
تیل ہی تیل مینوں جیٹ اے1 وکھا میرا موڈ بنے :grin: لمبے روٹ پر جاتے ہوئے پاکستانی ایف سولہ 4 ڈراپ ٹینکس سے لوڈ
f-16_block52_ferry_break.jpg
 

عسکری

معطل
پرانے زمانے کا اے ڈی اے جب ہمارے پاس سائیڈ ونڈرز ہی ہوتے تھے بس
4 ہارڈ پوائنٹس پر شارٹ رینج میزائیل نصب ہیں
84717.jpg
 

طالوت

محفلین
دیکھنے میں یہ ہتھیار زمین سے کافی قریب لگتے ہیں ، جہاز کے اڑتے یا اترتے وقت زمین سے ٹکرانے کا کوئی اندیشہ ؟؟
 
نہیں جی کبھی سوچا نہیں ایسا کرنے کے لیے :rolleyes:
ڈائٹ میں مغز بُھنہ بھی شامل کر کے دیکھیں۔:pizza:
تو کب سوچیں گے بھائی اتنا کچھ چھپا کر رکھا ہے اور سانپ بن کر بیٹھے ہیں اتنے سارے علم پہ۔:confused: ساڈا حق اِتھے رکھ۔ بلاگ بنائیں۔
 
Top