شمشاد بھائی کیا ڈھونڈ کر لائے ہیں ۔ اس سے مجھے ایک قصہ یاد آگیا ۔
میری لینڈ سے قبل میں شکاگو میں مقیم تھا ۔ میرا ایک کام کے سلسلے میں ورجینا جانا ہوا ۔ وہاں ایک پرانے دوست سے ملاقات ہوئی جو اپنے کزن کیساتھ رہتا تھا ۔ دونوں کا تعلق بونیر سوات سے تھا ۔
ناشتے کی بات نکلی تو میرے دوست کے کزن نے کہا کہ میں تو صبح بہت عجلت میں ہوتا ہوں ۔ ناشتہ کر ہی نہیں پاتا ۔ میں نے کہا کہ یار راستے میں کہیں ڈنکین ڈونٹ سے Egg & Cheese لے لیا کرو ۔ خالی پیٹ رہنا صحیح نہیں ہے ۔ پہلے تو وہ کچھ دیر خاموش رہا ۔ پھر کہنے لگا کہ " ایک چیز میں لیا لوں گا " میری ہنسی نکل گئی ۔ میں نے کہا کہ " ایک " نہیں بلکہ Egg ۔ پھر وہ خاموش رہا ۔ میں نے کہا اب کیا مسئلہ ہے ۔ کہنے لگا کہ وہ تو ٹھیک ہے کہ Egg ، مگر Egg کے ساتھ کیا چیز لوں گا ۔ وہ Cheese کو بھی " چیز " سمجھ رہا تھا ۔