ہتھیار - weapons

عسکری

معطل
اور یہ اس کا چھوٹا بھائی ایم-48 برج قریب قریب ویسا ہی ہے بس برج چھوٹا ہے ۔ یہ زیادہ تعداد میں ہیں پاکستان آرمی کے پاس اور نئے ایم-60 سے پہلے کے ہیں ۔




a-mobile-bridge-of-pakistan-army.jpg
 

عسکری

معطل
سیکورسکی ایس-300 - Sikorsky S-300

Schweizer 300 کے نام سے سیکورسکی امریکن ہیلی کاپٹر کمپنی نے یہ لائٹ ہیلی کاپٹر بنایا ہے ۔ اس کو دنیا کی مختلف فورسز مین بیسیک ہیلی کاپٹر ٹرینر کے طور پر لیا گیا ۔ ہیلی کاپٹر مین 2 کریو فلائی کر سکتے ہین اور ہیلی کاپٹر مین تمام جدید ہیلی کاپٹڑز ٹریننگ کے سسٹم نصب ہین ۔ اس کی فلائٹ کوسٹ بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے یہ مقبول ہو رہا ہے ۔ اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کے یہ ہیلی کاپٹر 2800 کے قریب بنائے جا چکے ہیں ۔ جو اس وقت 15 کے قریب ملکوں کی افواج مین کام کر رہے ہیں ۔ 30 فٹ لمبا اور آتھ فٹ چوڑا یہ ہیلی کاپٹر سنگل انجن ٹرپل روٹر والا ہے ۔ اس کا وزن فل لوڈ ہو کر ایک ٹن تک پہنچ جاتا ہے ۔ اسے پٹرولنگ کے لیے بھی بہت ساری فورسز استمال کر رہی ہیں ۔ اس کی سپیڈ 175 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی رینج 400 کلو میٹر تک ہے ۔

لامہ کو نکالنے کے بعد پاکستان آرمی نیوی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹروں کی ٹریننگ کے لیے بڑے ہیلی کاپٹر استمال کیے جا رہے تھے ایوی ایشن ٹریننگ سکول گوجرانوالہ میں ۔ اس کام مین بہت خرچ آ رہا تھا اور ہیلی کاپٹرز کو مستقل ٹریننگ پر لگایا جا رہا تھا ۔ فیول اور فلائنگ ہاور کوسٹ بھی زیادہ تھی ٹریننگ کی اس لیے پاکستان نے یہ چھوٹے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا جو اس وقت پاکستانی ایوی ایٹڑز کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ پہلے بیچ مین 10 ہیلی کاپٹڑز خریدے گئے جو تمام کے تمام گوجرانوالہ ایوی ایشن ٹریننگ بیس پر ہین۔

schweizer300army.jpg


16411017367204267081110.jpg


schweizer300.jpg



300cbfs.jpg
 

محمد امین

لائبریرین
جے ایف 17 کا پاکستان میں کیا کیا بنتا ہے؟ سائنو ڈیفینس پر پڑھ رہا تھا میں تو لکھا تھا کہ پاکستان میں ونگ وغیرہ بنتے ہیں۔۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
وہ جو اس دن ڈاکومنٹری دیکھی تھی وہ نیند مین دیکھی تھی سرکار نے ؟:eek:


پوری نہیں دیکھی تھی سرکار۔۔۔ ویسے میں کنفرم کر رہا تھا کہ سائنو ڈیفینس نے ایسا کیوں لکھا۔۔ انجن تو روسی ہی ہوتے ہیں، باقی ائیر فریم اور بوڈی بنانا بھی مسئلہ نہیں۔۔۔ میں تو اصل میں یہ پوچھ رہا تھا کہ کرولا کی طرح جے ایف 17 بھی تو صرف اسمبل نہیں ہو رہا یہاں؟ :D
 

عسکری

معطل
پوری نہیں دیکھی تھی سرکار۔۔۔ ویسے میں کنفرم کر رہا تھا کہ سائنو ڈیفینس نے ایسا کیوں لکھا۔۔ انجن تو روسی ہی ہوتے ہیں، باقی ائیر فریم اور بوڈی بنانا بھی مسئلہ نہیں۔۔۔ میں تو اصل میں یہ پوچھ رہا تھا کہ کرولا کی طرح جے ایف 17 بھی تو صرف اسمبل نہیں ہو رہا یہاں؟ :D
میں نے کہا تھا آخری 15 منٹ میں جہاز سازی نہایت اہم ہے :rolleyes: اور آپکے سوال کا جواب اسی ڈاکومنٹری میں ہے جا کر دیکھیں نا یار ایک بار
 

عسکری

معطل
گلف کرافٹ - Gulf Crafts

گلف کرافٹس کمپنی کی یہ نیول سپیڈ بوٹس نہایت تیز رفتار ایک چھاٹے راڈار ایک ایل ایم جی سے لیس ہیں۔ 42 فٹ لمبی یہ بوٹس ہر قسم کے چھوٹے ہتھیاروں کے خلاف ریزیسٹ کر سکتی ہیں ۔ مکمل کمیونیکیشن سسٹمز سے لیس یہ بوٹس پاکستان نیوی کی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی پٹرولنگ کی ریڑھی کی ہڈی ہیں۔ ان کی رینج 300 ناٹیکل مائلز تک ہے اور یہ ہر موسم میں اپریشینز کر سکتی ہیں ان کو سرچ اینڈ ریسکیو ساحلی علاقں کی نگرانی اور سمندری ٹریفک پر نظر رکھا جاتا ہے ۔ اس ٹائپ کی 17 بوٹس امریکہ کی طرف سے ایم ایس اے کو 2010 میں دی گئیں اور یہ اب دن رات پاکستانی ساحلوں پر نظر رکھتی ہیں یہی وہ بوٹس ہیں جو ہوور کرافٹس کے ساتھ مل کر بھارتی ماہی گیروں کو عقاب کی طرح جا لیتی ہیں ۔

hrs_FastBoat5%20%282%29a.jpg



maritime_security.jpg


timthumb.php
 

عسکری

معطل
snake eye - سانپ کی آنکھ :grin:

سنیک آئی کٹ ایک زبردست ترین سمارٹ ہتھیار ہے ۔ ایم کے 80 سریز کے بموں پر فٹ کی جانے والی اس کٹ کے بموں کو سانپ کی آنکھ اس کی نشانے کی خصوصیت کی وجہ سے کہا جاتا ہے ۔ فضا سے زمین پر استمال ہونے والے تمام ہتھیاروں میں اسے نمایاں مقام حاصل ہے ۔ سب سے زیادہ اسے ایم کے 82 پر استمال کیا گیا اور امریکی جہازوں کی ائیر ٹو گراؤنڈ لوڈنگ میں سنیک آئی کو اہمیت دی جاتی رہی ۔ یہ بم جہاز سے ریلیز ہونے کے بعد اپنے پروں کی مدد سے رک جاتا ہے مبم کے پر فولڈ ہوتے ہیں ۔ فائر ہونے کے چند سیکنڈ بعد یہ کھل جاتے ہین اور بم ایکٹیویٹ ہو جاتا ہے ۔ ٹارگٹ کو ہر لمحہ اپنی آنکھ میں رکھتا ٹارگٹ چاہے ساکن ہو حرکت پذیر سنیک آئی سے بچ نہیں سکتا ۔اسے ایچ ڈی بی یا ہائی ڈریگ بم بھی کہا جاتا ہے ۔اس کے اندر ٹارگٹ ریکگنیشن کٹ نصب ہوتی ہے جو ھدف تک اسے لے جاتی ہے ۔ سمارٹ بموں کا یہ اہم ترین ہتھیار پاکستان کو 1983 میں ملا تھا اور اب اس کی کٹیں پاکستان میں بنائی جا رہی ہیں ایرو پاکستان کی جانب سے ۔ پاکستان کے میراج - ایف 16 اور جے ایف-17 تھنڈر ایف-7 اس ہتھیار کو استمال کرتے ہین ۔

فولڈ پروں کے ساتھ
Hornetwpn_17_V.jpg

اوپن ہو کر
Mk._81,_Mk._82_Bombs_%282834533691%29.jpg


پاکستانی میراج سنیک آئی فائر کرتے ہوئے
clip_image002.jpg


PAF-1.jpg


جے ایف-17 چائنیز کٹ والے سنیک آئی سے لیس
jf-17_thunder_mk-82-bomb_1000l_fuel_tanks_pl-5e_sraam.jpg


ڈسپلے پر رکھا ہوا سنیک آئی
76546010oh9.jpg
 

عسکری

معطل
ٹائپ59 آرٹلری -Type 59I
فیلڈ آرٹلری کی فیملی میں یہ گن اصل میں تو سوویت یونین نے شامل کی ایم1954 کے نام سے پر بعد میں اس کی تیکنالوجی چین ٹرانسفر کر دی گئی ۔ یہ 130 ملی میٹر دھانے کی گن ہے سموتھ بور لانگ بیرل گن ہے ۔ ٹوڈ آرٹلری گن ٹائپ59 سیلف پرپیزڈ مادل سے دوبارہ چین نے بنائی ۔ یہ ہر قسم کے ایمونیشن کو استمال کر سکتی ہے اور اس کے راؤنڈ کو ری لوڈ کرنا اور اپریٹ کرنا نہایت آسان ہے فیلڈ میں اگر جوانوں کی کمی ہو تو دو جوان بھی اسے استمال کر سکتے ہیں اسے ٹو کر کے استمال کرنے والی جگہ پر لے جایا جاتا ہے اس کو سیٹ کرنے میں 15 سے 25 منٹ لگتے ہیں ۔ یہ سات اشاریہ 7 تن وزنی ہے اور اس کی لمبائی 11 میٹر ہے ۔ اوریجنلی اسے 8 جوان آپریٹ کرتے ہیں ۔ اس میں بھی دوسری گنز کی طرح سیپریٹ لودنگ چارج اور پروجیکٹائیل ہوتے ہیں ۔ یہ 38 کلو میٹر تک گولے فائر کر سکتی ہے اور ایک منٹ میں میکسیمم 8 راؤنڈ تک فائر کر سکتی ہے اگر اس کا کریو ایکٹیو اور کام کرنے والا ہو تو ۔ پاکستان نے پاس 410 گنیں ہیں اور اس کا ایمونیشن بھی پاکستان میں بنایا جاتا ہے ۔ پاکستانی گنرز کو اس پر خاصی مہارت حاصل ہے اور یہ گن پاکستانی آرٹلری کے لیے پرائمری فائر گن کی حیثیت رکھتی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف حالیہ لڑائی میں ایم59 کے گنرز نے دشمن پو آگ و بارود کی کئی بارشیں برسائیں اور انفنٹری کو آگے بڑھنے اور دہشت گردوں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا ۔

پاکستانی ٹائپ-59 مشقوں کے دوران
4-Dec-20080003.jpg


دہشت گردی کے خلاف جنگ مین مختلف مواقع پر
afghan_nine_years_25.jpg


33lcn54.jpg


86278569.jpg



_45712117_artillery_766_511_ap.jpg


Pakistani+soldiers+fire+artillery+towards+suspected+militants+hideout+in+the+mountainous+area+of+the+Mohamad+Gat+tribal+district+of+Mohmand+Hills+on+June+1%252C+2011+during+a+media+trip+organised+by+the+Pakistani+army.jpg
 

عسکری

معطل
کوسموس کلاس آبدوز - Cosmos Class MG110
کوسموس کلاس یا ایم جی 110 ٹائپ کی سب میرین چھوٹی سب میرین ہے ۔ اسے SWAS یعینی شالو واٹر اٹیک سب میرین ۔اٹلی کی ڈیزائین کردہ اس سب میرین کو پاکستان نے بنایا ۔ یہ ایک اہم ترین ایس ڈی وی (سوئمر ڈیلیوری وہیکل )ہے اس کی مدد سے دشمن کی نقل و حرکت پر نظر کمانڈوز اسالٹ اور تباہ کن خفیہ آپریشنز کیے جاتے ہیں ۔ یہ 40 ٹن وزنی ہوتی ہیں اور 8 کمانڈوس 2 ایس ڈی وی لانچ کر سکتی ہیں اس کے علاقہ ان پر 2 ہزار کلو گرام تک ایکپلوزیوز بھی اس ٹیم کے ہمراہ لانچ کیے جا سکتے ہین اس کی مدد سے جنگ کے دوران دشمن کے اہم ترین دفاعی سرفس اور گراؤنڈ فلیٹ کو تباہ کیا جاتا ہے ۔ اس کی ایک لانچنگ سے ایک بڑا تباہ کن جہاز بارود لگا کر اڑایا جا سکتا ہے ۔یہ 27 میٹر لمبی اور ساڑھے 5 میٹر اونچی ہوتی ہے ڈیزل انجن سے چلتی ہے 100 میٹر گہرائی تک جا سکتی ہے اور 1000 سمندری میل تک سفر کر سکتی ہے اور 40 سمندری میل انجن بند کر کے بیٹریوں پر خفیہ سفر کر سکتی ہے ۔ اس سے تورپیڈو بھی فائر کیے جا سکتے ہیں اور یہ سمندی بارودی سرنگیں بھی نصب کر سکتی ہے ۔ پاکستان نے 70 کی دھائی والی SX 404 کو نئی سب میرینز بنا کر تبدیل کر دیا ہے اور نیوی کے 1000 کمانڈوز کو ان سب میرینز پر تربیت دی ہے ۔ پاکستان کے پاس اس وقت 4 کوسموس کلاس سب میرینز سروس مین ہیں ۔

پاکستانی کمانڈوز اپنی کوسموس کے ساتھ مشقوں کے دوران
ssgn_06.jpg


25_17067_227a34f42ee849c.jpg



کراچی شپ یارڈ پر بانے کے بعد
launchingin1987.jpg
 
Top