سیکورسکی ایس-300 - Sikorsky S-300
Schweizer 300 کے نام سے سیکورسکی امریکن ہیلی کاپٹر کمپنی نے یہ لائٹ ہیلی کاپٹر بنایا ہے ۔ اس کو دنیا کی مختلف فورسز مین بیسیک ہیلی کاپٹر ٹرینر کے طور پر لیا گیا ۔ ہیلی کاپٹر مین 2 کریو فلائی کر سکتے ہین اور ہیلی کاپٹر مین تمام جدید ہیلی کاپٹڑز ٹریننگ کے سسٹم نصب ہین ۔ اس کی فلائٹ کوسٹ بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے یہ مقبول ہو رہا ہے ۔ اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کے یہ ہیلی کاپٹر 2800 کے قریب بنائے جا چکے ہیں ۔ جو اس وقت 15 کے قریب ملکوں کی افواج مین کام کر رہے ہیں ۔ 30 فٹ لمبا اور آتھ فٹ چوڑا یہ ہیلی کاپٹر سنگل انجن ٹرپل روٹر والا ہے ۔ اس کا وزن فل لوڈ ہو کر ایک ٹن تک پہنچ جاتا ہے ۔ اسے پٹرولنگ کے لیے بھی بہت ساری فورسز استمال کر رہی ہیں ۔ اس کی سپیڈ 175 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے اور اس کی رینج 400 کلو میٹر تک ہے ۔
لامہ کو نکالنے کے بعد پاکستان آرمی نیوی ائیر فورس کے ہیلی کاپٹروں کی ٹریننگ کے لیے بڑے ہیلی کاپٹر استمال کیے جا رہے تھے ایوی ایشن ٹریننگ سکول گوجرانوالہ میں ۔ اس کام مین بہت خرچ آ رہا تھا اور ہیلی کاپٹرز کو مستقل ٹریننگ پر لگایا جا رہا تھا ۔ فیول اور فلائنگ ہاور کوسٹ بھی زیادہ تھی ٹریننگ کی اس لیے پاکستان نے یہ چھوٹے ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا جو اس وقت پاکستانی ایوی ایٹڑز کو ٹریننگ دے رہے ہیں ۔ پہلے بیچ مین 10 ہیلی کاپٹڑز خریدے گئے جو تمام کے تمام گوجرانوالہ ایوی ایشن ٹریننگ بیس پر ہین۔