ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
گوگل بھائی تو جوڑوں کے امراض کا ماہر بتاتے ہیں.
تابش بھائی جوڑوں کے امراض کو تو آئس برگ کی چوٹی سمجھئے ۔ Rheumatologist کے دائرہ کار کو اردو میں سمجھانا میرے بس سے باہر ہےکہ طبی اردو اصطلاحات یا تو سرے سے موجود ہی نہیں ہیں یا پھر بہت ہی غیر معروف ہیں ۔ :) شاید یہ ربط زیادہ عام فہم معلومات مہیا کرسکے :
Rheumatology - Wikipedia, the free encyclopedia
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ڈاکٹر ظہیر صاحب!:)
ہوشیار ہو جائیں۔کیفیت نامے میں اعلان کر دوں!؟!؟!؟ابھی محفلین کی ایک لمبی قطار کھڑی ہوگی مشورے کے لیے۔:D
جی جی ، بالکل !! شاعری پر مشورے کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔ طبی مشورے کے لئے تو مریض کو دیکھنا پہلی شرط ہوتی ہے جبکہ غزل تو پردے کے پیچھے سے بھی دکھائی جاسکتی ہے ۔
:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یا مریض سے سوال شعر صورت پوچھے ہوں؟

’’انگریزی شعر‘‘ کبھی کالج کے زمانے میں لکھے تھے وہ تو اب یاد بھی نہیں ۔ سو گفتگو تو نثر میں ہی ہوتی ہے ۔ اگر آپ چاہیں تو اسے نثری نظم کہہ سکتے ہیں ۔ کوئی اعتراض نہین کرے گا ۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کوئی بات نہیں پھر مشورہ لینے کی بجائے ان کی شاعری سن لیں گے :)
کاش آپ جیسے چار چھ ’’مریض‘‘ ہمیں میسر آجائیں !! :):):)

ویسے تو زچہ و بچہ کے بارے میں ہم نے کوئی شعر نہیں کہا لیکن عرصہ پہلے ایک ہندوستانی دوست نے کچھ اس قسم کا شعر سنایا تھا :

پہلے گھی سے سبزی بنتی تھی ، اب سبزی سے گھی بنتا ہے
پہلے تو اک عورت جنتی تھی ، اب پورا بھارت جنتا ہے

:):):)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
"زبانِ یارِ من ترکی" والا معاملہ تو نہیں تھا۔ :)
اب کیا بتائیں ! ہمارے زمانے میں تو کیا ترکی اور کیا غیر ترکی ہر "یارِ من" بے زبان ہوا کرتا تھا ۔ ایسا بے زبان کہ "بت" کا لفظ صادق آتا تھا ۔ یہ زبانیں تو اب انٹرنیٹ نے آکر کھولی ہیں ۔ اور ایسی کھولی ہیں کہ ہماری بولتی بند ہوگئی ہے ۔ :)

ہم نے سنا ہے کہ "بے کلی" بھی، جسے شعراء کافی زیادہ استعمال کرتے ہیں، ایک بیماری ہے۔ کیا واقعی؟
معلوم نہیں احمد بھائی ۔ لیکن جب سے آپ نے یہ سوال پوچھا ہے اس کا جواب معلوم کرنے کے لئے بہت بیقراری سی ہورہی ہے۔ کسی پہلو چین نہیں آرہا ۔ رات کو نیند بھی نہیں آئی ۔ ٹہل ٹہل کر گزاری ہے ۔ دیکھئے آج کچھ تحقیق کرکے بتاتا ہوں ۔

:):):)
 
محمداحمد

لائبریرین
اب کیا بتائیں ! ہمارے زمانے میں تو کیا ترکی اور کیا غیر ترکی ہر "یارِ من" بے زبان ہوا کرتا تھا ۔ ایسا بے زبان کہ "بت" کا لفظ صادق آتا تھا ۔ یہ زبانیں تو اب انٹرنیٹ نے آکر کھولی ہیں ۔ اور ایسی کھولی ہیں کہ ہماری بولتی بند ہوگئی ہے ۔ :)
:) :) :)

اب یہ زبانیں بند کروانا ایک مسئلہ ہو گیا ہے یعنی! :)
معلوم نہیں احمد بھائی ۔ لیکن جب سے آپ نے یہ سوال پوچھا ہے اس کا جواب معلوم کرنے کے لئے بہت بیقراری سی ہورہی ہے۔ کسی پہلو چین نہیں آرہا ۔ رات کو نیند بھی نہیں آئی ۔ ٹہل ٹہل کر گزاری ہے ۔ دیکھئے آج کچھ تحقیق کرکے بتاتا ہوں ۔

:):):)

:) :) :)

اب تو تحقیق کے ساتھ ساتھ تشخیص کی بھی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔ :)
 
Top