ہری اور لال مرچیں

شمشاد

لائبریرین
کم بچے خوشحال گھرانہ

اس “کم“ کو انگریزی والا Come پڑھیں یعنی کہ Come بچے خوشحال گھرانہ، تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ جتنے Come بچے ہوں گے، اتنا ہی گھرانہ بھی خوشحال ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آلو گاجر کا نور تجھ پر برسے
ٹماٹر تیری چاہت کو ترسے

خدا کرے تیری زندگی میں اتنے ٹنڈے آئیں
کہ تو مجبوراً کدو کھانے کو ترسے
 

شمشاد

لائبریرین
جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ “گدھا ایک معصوم پرندہ ہے۔“ مزید تفصیل یہ ہے کہ پہلے پہل گدھے کے جسم پر “پر“ بھی ہوا کرتے تھے جو آہستہ آہستہ گدھے کے سر کے سینگوں کی طرح غائب ہو گئے اور رہی بات معصومیت کی تو جسے گدھے کی معصومیت پر ذرہ برابر بھی شک ہے وہ اپنا نام ادھر لکھ دے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ دونوں ہی آپ میں فیصلہ کر لیں کہ کس نے مرچیں لینی ہیں اور کس نے مرچوں کی دھونی۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہو نا ! پیار ہے

--- اتنی جلدی بھی کیا ہے ، ابھی تو میں نے تمہیں ٹھیک سے دیکھا بھی نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی پوچھئے :

پیار کا لائسنس کسے کہتے ہیں؟
ایک کے لیے خوبصورت چہرہ جبکہ دوسرے کے لئے نوٹوں بھری جیب ہوتا ہے۔

زندگی میں کتنی بار محبت کرنی چاہیے؟
ایک دفعہ فیل ہو جانے پر تین مواقع تو یونیورسٹی بھی دیتی ہے۔

شوہر اور گدھے میں کیا چیز مشترک ہے؟
دونوں ہی باربرداری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

دل کے مریض کو دوا چاہیے یا دعا؟
دوا ۔۔۔۔۔ کسی خوبصورت نرس کے ہاتھوں سے۔

لڑکے اپنی محبت کا ثبوت کب اور کیسے دیتے ہیں؟
محبوبہ کی تقریبِ شادی میں کرسیاں لگا کر۔

محبت کے میچ میں جیت کس کی ہوتی ہے؟
پیسے والے کی ۔۔۔۔ غریب بےچارہ تو ہمیشہ صفر پر آؤٹ ہو جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
جملہ حقوق محفوظ

بارش میں بھیگتے ہوئے ایک صاحب نے دور سےٹیکسی آتی دیکھی تو لپک کر بیچ سڑک پر کھڑے ہو کر اسے روکا لیکن اس وقت ان کے غصے کی انتہا نہ رہی، جب انہوں نے دیکھا کہ ان کے عقب سے ایک خاتون نے آگے بڑھ کر ٹیکسی کا دروازہ کھولا اور ڈرائیور کے ساتھ والی نشست پر بیٹھ گئی۔

“یہ تو بڑی ڈھٹائی ہے۔“ وہ صاحب غصے سے بولے۔ “ٹیکسی کو میں نے روکا تھا۔“

“ضرور روکا ہو گا۔“ خاتون نے مسکراتے ہوئے کہا۔ “لیکن اس ڈرائیور سے شادی دو سال پہلے میں نے کی تھی۔“
 

شمشاد

لائبریرین
دور اندیشی

ایک عورت کا شوہر گم ہو گیا۔ وہ اپنی پڑوسن کے ساتھ تھانے میں رپورٹ لکھوانے گئی۔ دریافت کرنے پر اس نے اپنے شوہر کا حلیہ بتایا، “گورا رنگ، لمبا قد، خوبصورت، عمر 25 سال۔“

پڑوسن نے سرگوشی کرتے ہوئے کہا، “جھوٹ کیوں بول رہی ہو، تمہارا شوہر تو چھوٹے قد کا، موٹا اور کالا ہے اور اس کی عمر بھی 40 سال سے کم نہیں۔“

عورت نے کہا، “ جو گیا سو گیا، ۔۔۔۔۔۔ اب جو ملے وہ تو اچھا ہو۔“
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بھی پوچھیے :

رائی کا پہاڑ کیسے بنتا ہے؟
بیوی کے سامنے اپنی ماں کی تعریف کر کے دیکھ لیں۔

آزادی اور غلامی میں کیا فرق ہے؟
وہی جو ایک کنوارے اور شادی شدہ میں ہوتا ہے۔

شادی کرنا بہت آسان ہے، مگر ۔۔۔۔۔؟
شوہر نبھانا بہت ہی مشکل۔
 

شمشاد

لائبریرین
درست طریقہ

باپ نے غصے کی حالت میں اپنے چھوٹے بیٹے کو مارتے ہوئے کہا، “تمہیں شرم نہیں آتی جو اپنے دادا کے دشمنوں سے دوستی کرتے ہو۔“

بیٹے نے کیا، “آخر ایسی کون سی بات ہو گئی تھی، جو یہ دشمنی چلی آ رہی ہے؟“

“ہمارے دشمنوں نے تمہارے دادا کو تحفے میں اخروٹ دیئے تھے جبکہ تمہارے دادا کے دانت نہیں تھے۔“ باپ نے کہا۔

اسی دوران بڑا بیٹا ہاتھ میں پستول لئے گھر میں داخل ہوا اور کہنے لگا، “ابا جان، میں نے بدلہ لے لیا ہے۔“

“کتنے لوگوں کو مار ڈالا؟“ باپ نے بےقراری سے پوچھا۔

“کسی کو نہیں مارا، بلکہ میں تو اس کے گنجے دادا کو تحفے میں کنگھی دے کر آ رہا ہوں۔“ بڑے بیٹے نے جواب دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
قدر شناس

برنارڈشا کے ڈرامے کے منیجر نے شا کو درجہ اول کے چھ عدد اعزازی پاس دیتے ہوئے کہا، “یہ پاس آپ شہر کے معززین کو اپنی طرف سے دے کر انہیں ضرور مدعو کریں تا کہ ہمارے ڈرامے کی نمائش کامیاب ہو جائے۔“

ان ہی دنوں شا کے گھر میں کچھ تعمیراتی کام ہو رہا تھا، چنانچہ شا نے منیجر کے چلے جانے کے بعد ٹھیکیدار کو بلا کر کہا، “یہ ڈرامے کے پاس ہیں، تم آج شام اپنے عزیزوں کے ساتھ جا کر اسے دیکھ آنا۔“

دوسرے دن ٹھیکیدار نے شا کو تعمیراتی کام کا بل دیا تو اس میں تین گھنٹے کا اوورٹائم بھی درج تھا۔
 

مقدس

لائبریرین
شمشاد بھیا۔۔۔۔ جو سمجھ میں آئے وہ بہت اچھے لگے اور جو سمجھ نہیں آئے وہ بھی اچھے ہوں گے کیونکہ آپ نے اچھے ہی لکھے ہوں گے ناں وہ تو میری سمجھ کا قصور ہوا ناں
 

شمشاد

لائبریرین
کیا سمجھ میں نہیں آیا؟ ویسے یہی حال ناعمہ کا بھی ہوتا ہے۔ کوئی فکر والی بات نہیں۔
 

ساجد

محفلین
ایک صاحب اپنےدوست کے انتقال پر تعزیت کے لئیے اس کے گھر گئے۔ گھر جا کر انہوں نے دیکھا کہ مرحوم اچھا خاصا دولت مند ہے۔ انہوں نے مرحوم کی بیوہ سے کہا "اگرچہ آپ کے لئیے یہ بڑا صدمہ ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ۔ لیکن اگر آپ مناسب سمجھیں تو میں مرحوم کی جگہ لے سکتا ہوں"۔
"ضرور، اگر دفنانے والے راضی ہوں تو مجھے بھلا کیا اعتراض ہو سکتا ہے"۔ بیوہ نے کہا۔
 
Top