ہری اور لال مرچیں

شمشاد

لائبریرین
جدید محاورے

لائٹ آ گئی - بہت خوشی کا اظہار کرنا

آج لائٹ نہیں جائے گی - جھوٹ بولنا

لائٹ کب آئے گی - ناممکن چیز کا انتظار کرنا

آپ کے گھر لائٹ نہیں ہے کیا - افسوس کا اظہار کرنا

یہاں پر تو لائٹ ہے - فخر کا اظہار کرنا

آج لائٹ نہیں گئی! - بہت حیران ہونا
 
شمشاد

لائبریرین
ایک دوست “یار ہمارے ملک کا جھنڈا ہی اُلٹا ہے“

دوسرا دوست “وہ کیسے؟“

پہلا “سفید رنگ امن کا رنگ ہوتا ہے اور سبز رنگ قوم کا۔ امن کو تو ڈنڈا دیا ہوا ہے۔ اگر یہی ڈنڈا قوم کو دیا ہوتا تو آج امن ہوتا۔“
 
شمشاد

لائبریرین
جدید محاورے

بیوی دیکھ، بیوی کی گفتار دیکھ۔
اپنے منہ مس ورلڈ بننا۔
خدا گوالے کو پانی نہ دے۔
رشوت، نوکری کی ماں ہے۔
کمرے میں شوہر دھاڑا، کس نے دیکھا؟
 
شمشاد

لائبریرین
تو میں کب کہتا ہوں کہ کوئی عام پیس ہو۔ اسی لیے تو کہتا ہوں کہ عجائب گھر میں رکھیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
چلو جی ہمیں بہت فخر ہے کہ ناعمہ عزیز لاکھوں میں ایک بلکہ کروڑوں میں ایک ہم میں موجود ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شیکسپیئر کی ماں نے اپنے بیٹے سے کہا "تم انگلش میں بہت کمزور ہو۔ اگر تم اس بار بھی انگلش میں فیل ہوئے تو میں تمہیں مزید تعلیم جاری رکھنے کی اجازت نہیں دوں گی۔"

شیکسپیئر ایم اے انگلش پاس نہ کر سکا۔ مگر اب کوئی بھی طالبعلم شیکسپیئر کو پڑھے بغیر ایم اے انگلش نہیں کر سکتا۔

ہے ناں عجیب بات۔
 
ناعمہ عزیز

اور کیا :(
 
Top