ہری اور لال مرچیں

Haider Sufi

محفلین
دنیا میں مختلف اقسام کی مرچیں پائی جاتی ہیں۔ جن میں سے شملہ مرچ خاصی مقبول ہے۔ جو مختلف رنگ میں بازار میں دستیاب ہوتی ہے۔ لال، پیلی، ہری، جامنی، اس کے علاوہ باریک مرچیں اور جنگلی مرچیں روز مرہ کے کھانوں میں عمومًا استعمال کی جاتی ہیں۔ کھانے میں مرچیں نہ ہوں تو کھانے میں لطف نہیں آتا اور باتوں میں مرچیں ہوں تو سامنے والے کا بلڈ پریشر ہائی ہوجاتا ہے۔

کاپی کیا گیا
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرے نے اگر وہی کیا جو پہلے نے کیا تھا، تو پھر تیسرا کہ تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس کے بعد یہ سننے کو ملتا ہے کہ برتن ہی دھوئے ہیں کوئی تاج محل تو نہیں کھڑا کیا!
ہاں تو تا زندگی برتن دھونے کا قبولنا چاہئیے نا۔۔۔ پھر شاید نہ ملیں طعنے۔
ویسے ہمیں نہیں لگتا کہ خواتین اتنی سنگدل ہوتی ہوں گی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
عجیب دنیا ہے جہاں عورتیں دوسری عورتوں کی شکایت کرتے نہیں تھکتیں ۔ جبکہ مرد دوسری عورتوں کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔مرد واقعی عظیم ہیں۔
(مشتاق احمد یوسفی)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دنیا کے بہترین اردو بولنے والوں میں مقابلہ تھا
سوال نہایت ہی مشکل پوچھا گیا تھا کہ سکون ، اطمینان، خوشی ، خاموشی اور ذہنی یکسوئی کو زیادہ سے زیادہ پانچ الفاظ کے جملے میں بیان کریں۔
جو مقابلہ جیتا اس کا جواب تھا

میری بیوی سو رہی ہے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیویوں کی تعداد کے بارے دلچسپ و عجیب و غریب تحقیق ( دل کے ارماں آنسوؤں میں بہہ گئے)
بیگم میں چار حروف۔۔۔۔۔۔۔ب ی گ م
بیوی میں چار حروف ۔۔۔۔۔۔ب ی و ی
پتنی میں چار حروف ۔۔۔۔۔۔۔پ ت ن ی
زوجہ میں چار حروف۔۔۔۔۔۔ ز و ج ہ
ناوی میں چار حروف۔۔۔۔۔۔ن ا و ی
وائف میں بھی چار حروف۔۔ ڈبلیو۔ آئی۔ ایف۔ ای
ان سب ناموں میں حروف کی تعداد چار ہونے کی وجہ سے اشارہ ملتا ہے کہ بیویاں بھی چار ہونی چاہئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
پیر و مرشد مشتاق احمد یوسفی تو فرما گئے ہیں کہ ہمیں تو ایک بھی زیادہ لگتی ہے، اب آدھی یا بٹا تو ہو نہیں سکتی، اس لیےمجبوراً ایک کو بھگت رہے ہیں۔
 
Top