ہری اور لال مرچیں

شمشاد

لائبریرین
اگر آئندہ تم نے بند کچن میں گیس کا چولہا کھول کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔۔ تو میں تمہارا سر توڑ دوں گا۔ اس مہینے کا گیس کا بل دیکھا ہے تم نے ۔۔۔ ؟
 

شمشاد

لائبریرین
شاید آپ نے محسوس کیا ہو کہ قرض خواہ عموماً بڑے ہی غلط وقت پر آتے ہیں۔ یعنی اس وقت جب آپ گھر پر موجود ہوتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیری آنکھوں میں پیار نظر آتا ہے ۔۔۔

دس نمبر کی عینک لگوا کر دیکھنا پھر کچھ اور نظر آئے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دنیا میں ہر تین سیکنڈ کے بعد ایک بچہ پیدا ہوتا ہے۔ بچے ملت کا سرمایہ ہوتے ہیں،جبکہ حکومتیں اس سرمائے میں اضافے سے خوامخواہ پریشان ہیں۔
 
ظفری بھائی تو اب بھی راجہ اندر ہی ہیں۔ ان کی "ناٹ یٹ فنشڈ" لامتناہی داستان عشق کے چند باب ملاحظہ فرما لیجئے تو میری بات پر یقین آ جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک صاحب نے بیوہ سے شادی کی۔

شادی سے پہلے دو بتائے بعد میں نو نکلے، اس پر یہ الزام بھی لگایا کہ نو کو دو کیوں سُنا۔

(بیچارہ مرد)
 
Top