دعا ہر دلعزیز شمشاد چاچو علیل ہیں

شمشاد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الحمد للہ آپ سب اراکین کی دعاؤں سے صحتیاب ہو کر گھر آ چکا ہوں۔ خاص کر بھتیجی کا۔

آپ سب اراکین کا دلی طور پر مشکور و ممنون جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
 
لاريب اخلاص

وعلیکم السلام!
الحمدللہ کہ آپ صحت یاب ہو کے دوبارہ اردو محفل کی رونق بڑھانے آئے!
اللہ جی آپ کو اپنی رحمتِِِ خاص میں رکھیں آمین۔
 
الف عین

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الحمد للہ آپ سب اراکین کی دعاؤں سے صحتیاب ہو کر گھر آ چکا ہوں۔ خاص کر بھتیجی کا۔

آپ سب اراکین کا دلی طور پر مشکور و ممنون جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
مجھے آج ہی علم ہوا کہ شمشاد بیمار ہیں، یہ لڑی ڈھونڈھتی تو خوش خبری مل گئی اور اطمینان ہوا۔ کیا ہوا تھا شمشاد ؟
 
شمشاد

لائبریرین
بہتر شکریہ استاد محترم۔ الحمد للہ اب بالکل اچھا ہوں۔
باورچی خانے میں اپنی تخریب کاریوں کا نتیجہ تھا کہ کولسٹرول کی مقدار بڑھ گئی تھی۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الحمد للہ آپ سب اراکین کی دعاؤں سے صحتیاب ہو کر گھر آ چکا ہوں۔ خاص کر بھتیجی کا۔

آپ سب اراکین کا دلی طور پر مشکور و ممنون جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
:)
 
عمار نقوی

محفلین
السلام علیکم!
مجھے ابھی ذاتی پیغام کے زریعے علم ہوا کہ شمشاد چاچو کی طبیعت ناساز ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے ہسپتال میں ایڈمٹ ہیں۔۔۔۔ دعاؤں کی درخواست ہے۔۔۔ اللہ پاک انہیں شفائے کاملہ عطا فرمائے اور ٹھیک ٹھاک ہنستے بولتے واپس آئیں۔۔۔۔
شمشاد چاچو محفل آپ کے بنا محفل نہیں لگتی، بس ایک فورم لگتا ہے مجھے:) اللہ پاک آپ پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے آمین۔۔۔۔
علیکم السلام
بعض مصروفیات کی وجہ سے محفل سے غیر حاضر رہا اور شمشاد بھیا کی علالت کا علم نہیں ہو سکا۔آج اس لڑی پر نظر پڑی تو دل پریشان ہوا لیکن پھر جلدی ہی شمشاد بھیا کے پیغام پر نظر پڑ گئی
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الحمد للہ آپ سب اراکین کی دعاؤں سے صحتیاب ہو کر گھر آ چکا ہوں۔ خاص کر بھتیجی کا۔

آپ سب اراکین کا دلی طور پر مشکور و ممنون جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
علیکم السلام
شمشاد بھیا محفل سے غیر حاضری کی وجہ سے آپ کی علالت کا علم نہیں ہو سکا۔خیر اچھی بات یہ ہے کہ آپ صحتیاب ہو چکے ہیں۔خدا وند عالم آپ کو ہمیشہ صحتمند رکھے !!
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الحمد للہ آپ سب اراکین کی دعاؤں سے صحتیاب ہو کر گھر آ چکا ہوں۔ خاص کر بھتیجی کا۔

آپ سب اراکین کا دلی طور پر مشکور و ممنون جنہوں نے اپنی دعاؤں میں یاد رکھا۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے۔
السلام علیکم شمشاد بھائی!
بہت دنوں بعد یہاں آنا ہوا تو اس لڑی پر نظرپڑی۔ آپ کی طبیعت اب کیسی ہے؟ اپنا خیال رکھیں ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحتِ کاملہ عطا فرمائیں۔ آمین
میں نے بالآخر اپنی کتابوں کی الماریاں خالی کر لی ہیں۔ ویک اینڈ پر چھانٹی کروں گی ان شاءاللہ۔ آپ کو پہلے نام بتا دوں جو آپ کے لیے بھیجنی ہیں یا بس بھیج دوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

الحمد للہ، اب بالکل اچھا ہوں۔

کتابوں کے نام بتانے کی ضرورت نہیں، بس بھیج دیں۔
 
Top