ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں (فارسی غزل کا منظوم ترجمہ)

محترم جناب سید شہزاد ناصر صاحب نے یہاں فارسی غزل مع نثری ترجمہ پیش کی تھی، بندے نے اس کا منظوم ترجمہ کرنے کی کوشش کی ہے:

ہر رات چھانتا ہوں ترے در کی خاک میں
اور دل کو آبِ چشم سے کرتا ہوں پاک میں

ہوں گی یہ ہڈّیاں مری جس روز چور چور
پھربھی رکھوں گا دل میں ترا انہماک میں

تجھ سے ملن کی شب ہو تو کاذب رہے سَحَر
ہائے! ہوں مبتلائے غمِ درد ناک میں

میں جاں نثار تجھ پہ ،گریباں دریدہ ہوں
بس میں نہیں ہے ورنہ کروں دل بھی چاک میں

آجا ، مری شکستہ دلی دیکھ اے حبیب!
رکھتا ہوں مدتوں سے ترا انسلاک میں

اے مہرباںۙ! عطا ہو اجازت گدائی کی
اے شاہِ حسنۙ! چھانوں ترے در کی خاک میں
 
تجھ سے ملن کی شب ہو تو کاذب رہے سَحَر
ہائے! ہوں مبتلائے غمِ درد ناک میں

اہا کیا کہنے کیا زبردست شعر موزوں کیا
لطف آ گیا پڑھ کر واہ واہ :)
تمام غزل ہی خوب ہے مگر درج بالا شعر نے بہت لطف دیا
جس غزل کا ترجمہ کیا ہے وہ بھی ساتھ شریک کر دیں تو نوازش ہو گی
ٹیگ کرنے کا شکریہ
اس محبت کے لئے ممنون ہوں
اللہ آپ کو بہت سی خوشیاں دے آمین
 
جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بعض اوقات خوشی اس قدر حاوی ہوتی ہے کہ اس کے اظہار کے لیے الفاظ کا انتخاب ایک کٹھن مرحلہ معلوم ہوتا ہے۔ یہاں بھی کچھ اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہے۔ بس یہ ہی کہہ سکتا ہوں اللھمہ زد فزد۔
 
بعض اوقات خوشی اس قدر حاوی ہوتی ہے کہ اس کے اظہار کے لیے الفاظ کا انتخاب ایک کٹھن مرحلہ معلوم ہوتا ہے۔ یہاں بھی کچھ اسی قسم کی صورت حال کا سامنا ہے۔ بس یہ ہی کہہ سکتا ہوں اللھمہ زد فزد۔
بہت شکریہ بھائی! جزاکم اللہ خیرا۔
 
نایاب

لائبریرین
کلاسیک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب رواں پر اثر ترجمہ کیا ہے محترم بھائی
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ کے نام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کلاسیک ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔ بہت خوب رواں پر اثر ترجمہ کیا ہے محترم بھائی
بہت سی دعاؤں بھری داد آپ کے نام ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جزاکم اللہ خیرا۔ اللہ خوش رکھے۔ اس نوآموزنوازی کا بہت شکریہ صاحب!
 
اتنی خوبصورت غزل
وائے حسرتا ہ یہ دھاگہ تقریبا 9 بجے پوسٹ کیا گیا ۔اور میری نظر ابھی پڑی ۔
اسامہ بھائی جان ! لیکن آپ بھی نا حد کرتے ہیں کتنی مرتبہ کہتا ہوں ٹیگ کر دیا کیجئے ۔جائیے نہیں دیتا داد ۔مجھے ٹیگ کیوں نہیں کیا :atwitsend:
 
محمدعلم اللہ اصلاحی :):)
 
اوہو مجھے اب سمجھ آیا داد لینے کے لئے ٹیگ کیا ہے:):)
بھائی جان !
میرے داد دینے نا دینے سے کیا ہوتا ہے ۔میں تو مزاق کر رہا تھا اساتذہ نے آپ کی تعریف کی ہے ۔یہ کم بڑی بات ہے ۔
میری طرف سے بہت دعائیں ۔اللہ آپ کے قلم میں دن دونی رات چوگنی ترقی دے ۔آمین
 
آمین!:):)
 
Top