زیرک
محفلین
ہر شاخ پہ الو بیٹھا ہے انجامِ گلستاں کیا ہو گا؟
وزارتوں میں ممکنہ تبدیلی پر ہنسیں کہ روئیں مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ وہ جو کہا کرتے تھے کہ "پچھلی حکومتوں اور ان کے مالی مشیروں نے نے نااہلی، مالی بدعنوانی، کرپشن کر کے معاشی عدم استحکام پیدا کیا، (حیرت سے زیادہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ اب انہی سابقہ حکومتوں کے وزراء و مشیران کے وزارت خزانہ میں لے کر بیٹھے ہوئے ہیں) ہمارے پاس ہر وزارت کے لیے اہل افراد کے کئی کئی امیدوار موجود ہیں ہم 6 ماہ میں ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے"۔ 13 ماہ کی اکھاڑ پچھاڑ سٹائل حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ معاشی حالات دگرگوں ہو کر رہ گئے ہیں، ایک سال کی ملکی تاریخ میں تناسب کے لحاظ سے اب تک کا سب سے بڑا بیرونی قرضہ لیا جا چکا ہے۔ وزارتی کارکردگی کا یہ حال ہو چکا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، وہ ہفتے دس دن بعد ایک وزیر کو ہٹا کر دوسرے کو لانے کا میوزیکل چیئر ڈرامہ ہی کھیلتے نظر آ رہے ہیں اور معاشی حالات ہیں کہ قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں۔ اس پر مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا، "ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ دو میلے کچیلے نشئ افراد کسی بازار سے گزر رہے تھے، پاس سے گزرنے والے نے ان سے کہا "اوئے بدبختو! سخت بدبو آ رہی ہے، کپٹرے ہی بدل لیا کرو"۔ دونوں نے وہیں کھڑے کھڑے "مذاقرات" کیے اور پاس کی گلی میں جا کر آپس میں کپڑے بدل لیے، وزارتوں میں ممکنہ تبدیلی بھی کچھ ایسی ہی کہانی سنا رہی ہے۔دوستو! یہ میرے ذاتی خیالات ہیں، جن سے کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں، اس لیے کمنٹس کی بھی ضرورت نہیں۔ ویسے بھی میرے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ یہاں آ کر کمنٹس کا جواب دوں، اس لیے پیشگی معذرت خواہ ہوں۔