الف نظامی
لائبریرین
آخری تدوین:
شجرکاری مہم کو ہر طرح سے فعال کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک پودا پوری زندگی کے لئے صدقہ جاریہ ہے۔ سنگاپور والی مثال کتنی عملی اور اچھی ہے۔ اسی طرح میرے بھتیجے کے سکول میں ہر بچے سے داخلے کے وقت ایک پودا لگوایا جاتا ہے۔ اب چاہے وہ درخت والا پودا ہو یا گملے میں ہو۔ پھر وہ بچہ جب تک اس سکول میں ہے، وہ اس کی ذمہ داری ہے۔ وہ اس کا خیال رکھتا ہے۔ اس کی ٹیچر اس کو اس پر گریڈ بھی دیتی ہیں اور سالانہ رپورٹ میں کسی ایک بچے کو انعام بھی دیا جاتا ہے جس نے سب سے زیادہ اپنے پودے اور باقی ماحول کا خیال رکھا ہو۔ یوں بچہ اور پودا ساتھ ساتھ بڑھتے ہیں۔

الف نظامی صاحب ٹیگ کرنے کا بہت بہت شکریہ،
بےشک ایک اہم مسئلے کی جانب توجہ دلوائی آپ نے،
کسی ملک کے تقریبن 25٪ حصے پر جنگلات ہونے چاہیں مگر پاکستان میں صرف 5٪ حصے پہ ہیں۔
بہت بہت شکریہ آپ کا۔
اگر اٹھارہ کروڑ پاکستانیوں میں سے ہر ایک 20 درخت لگائے تو 5 سال کے اندر ہم پانی کی قلت ، گلوبل وارمنگ عالمی حدت ، اور ماحولیاتی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔
یعنی ہمیں
180000000 * 20 = 3600000000
پاکستان میں تین ارب ساٹھ کروڑ درخت اگانے ہیں۔
محب علوی
fahim
آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر درخت لگا سکتے ہیں:-لیکن درخت لگائے کہاں جائیں۔
آپ مندرجہ ذیل جگہوں پر درخت لگا سکتے ہیں:-
- گھر میں
- پارک میں
- اپنے ادارے میں
- سکول کالج یونیورسٹی گراونڈ میں
- ہسپتال گراونڈ میں
- سڑک کے کنارے اور درمیان میں موجود خالی جگہ میں
- دریا ، نہر ، ندی ، نالے ، سمندر کے کنارے
- موٹر وے کے اطراف میں
- کھیت کے کنارے
- جنگل میں
- شاملات دیہہ میں
- بنجر زمین میں
- ریلوے لائن کے اطراف میں
- قبرستان میں
میں بھی ایک تنظیم کا بتاؤں۔ Pakistan Sustainability Network ۔ یہ برطانیہ میرے بھائی کی ایک یونی فیلو نے پاکستان واپس آ کر شروع کیا تھا اور اب بہت بڑی ٹیم بن چکی ہے۔ درخت لگانے کے علاوہ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق بہت سے کام ہو رہے ہیں۔کونسی تنظیم اس سلسلے میں زیادہ کام کر رہی ہے جس کے ساتھ مل کر اس کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے۔
"ایک فرد "جس کو پودا لگانے کا شوق ہو ، جو آپ بھی ہیں اور میں بھی ہوں۔کونسی تنظیم اس سلسلے میں زیادہ کام کر رہی ہے جس کے ساتھ مل کر اس کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے۔